Skip to content
Home » Social media writers » Ghanaya Sajjad

Ghanaya Sajjad

Ranjash by Ghanaya Sajjad Complete novel download pdf

  • by

!…کتنی بار میں نے تم لوگوں سے کہا ہے کہ گھر میں کھانا بنانے کے لئے کسی خنسامے کا بندوبست کر لو۔ لیکن مجال ہے جو تم مانتے ہو۔” دلاور سلطان ابھی اپنے بات ختم ہی کر رہے تھے کہ بیچ میں ہی زین کی ہنسی کا فوارا چھوٹا۔”زمان کے کچن میں کوئی تیسرا ؟ impossible! ” اس نے ہنسی کو روکتے ہوئے کہا تھا اور ساتھ ہی ساتھ زمان کی نظروں سے بچنے کے لیے فریج کی طرف چلا گیا۔ لیکن زمان کی نظریں دور تک اس کا پیچھا کرتی رہیں۔”اپنے کام سے کام رکھو۔ یہ نہ ہو تمہیں بھی باہر نکال دوں۔ اور چاچو آپکو اندازہ تو ہے کہ مجھے ہر وقت گھر میں نوکروں کا زیادہ دیر رہنا پسند نہیں ہے۔ اور پھر ڈیڈ کی nature of job سے بھی کسی غیر کو گھر میں گھسانے سے ڈرتا ہوں۔” وہ چلتے چلتے فریج کی طرف گیا اور پیچھے پلٹتے ہوئے زین کی کمر پر ایک دھپ بھی لگا دی۔ فریج سے آٹا نکال کر وہ پلٹ پھر چوہلے کے پاس آ گیا۔”نوکر نہیں رکھنے تو یار شادیاں کروا لو۔ کم سے کم گھر کے کاموں میں تمہیں مدد ہی مل جائے گی۔” دلاور نے اب بات کو دوسرا رخ دے دیا۔”نو !” دونوں یک زبان بولے۔”استغفراللّہ ! میں نے شادی کا نام لیا ہے اچھوت کی بیماری کا نہیں۔ اور مسئلہ ہی کیا ہے شادی کرنے میں؟” دلاور نے کانوں کو ہاتھ لگا لئے۔”ہاں تو اور کیا یہ دونوں کریں گے تو میری باری آئے گی!” زیغم نے پیچھے سے آ کر دلاور کے گلے میں باہیں ڈال لیں۔