Aur dhoop mein barish hony lagi by Fareeha Mirza complete pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
Whether you enjoy heartfelt love stories or tales that dive into social and family issues, this novel has something special to offer every reader. It reflects the deep traditions of Urdu literature, enriched with strong characters, emotional twists, and unforgettable moments.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Dive into this captivating narrative and experience the emotional rollercoaster that makes Aur dhoop mein barish hony lagi by Fareeha Mirza complete pdf a must-read for every Urdu novel lover.
اس کہانی میں چار کردار ہیں: عالم، عشل، موسیٰ اور فارحہ۔ چاروں اپنے اپنے رنگ رکھتے ہیں مگر کبھی کبھی یہ رنگ ایک دوسرے میں گھل جاتے ہیں۔
عالم اور عشل کی زندگی ایک مجبوری کے دھاگے میں بندھی ہوئی ہے۔ ساتھ رہ کر بھی ساتھ نہیں۔ ہر لمحہ ضد، ہر پل جھگڑا۔ جیسے دھوپ اور بارش، جنہیں ایک دوسرے کا ہونا بھی برداشت ہے اور نہ ہونا بھی۔ مگر سوال باقی ہے… کیا نفرت کے بیچ محبت کا بیج کبھی پھوٹ سکے گا؟
فارحہ کی زندگی ایک الجھی ہوئی دور کی مانند ہے۔ باہر سے سادہ، اندر سے پیچیدہ۔ اس کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ کسی پر اعتماد نہیں کر پاتی۔ محبت سامنے آ بھی جائے تو وہ آنکھیں پھیر لیتی ہے۔
موسیٰ بن محمد اس کہانی کا وہ کردار ہے جو محبت کی زبان سمجھتا ہے۔ مگر اس کے حصے میں ہمیشہ دھوپ کی تپش اور رات کی تنہائیاں آئیں۔ ہجر اس کی تقدیر بن گیا ہے۔ سوال یہ ہے کیا کبھی ستاروں کی چھاؤں اسے بھی نصیب ہوگی؟ کیا کبھی محبت اس پر مہرباں ہو گی؟
یہ ناول انہی چاروں کرداروں کی کہانی ہے۔ دھوپ اور چھاؤں کی۔ ہجر اور وصال کی۔ رشتوں کے بوجھ اور دل کی چاہت کی۔ کبھی دھوپ چبھتی ہے، کبھی بارش ٹوٹ کر برستی ہے۔ اور انہی کے بیچ زندگی اپنی اصل کہانی لکھتی ہے۔
****************
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
Novels are available Here as in PDF and Online Read . You can download or read online through the links given below .
“ہم نے آپ پر کوئی جادو نہیں کیا۔” وہ مسکرائی تھی۔ اُٹھی ہوئی ناک میں چاندی کی نتھ کتنی خوبصورت لگ رہی تھی۔
“تم اسے کیا کہتی ہو؟ قسمت؟ جہاں سب کچھ نظر آنا بند ہو جائے، صرف ایک ہی صورت دکھائی دے، ایک ہی آواز سنائی دے، دل صرف ایک ہی شخص کے ساتھ کی تمنا کرے، اور باقی سب پیچھے چلا جائے۔ یہ قسمت ہے؟ محبت ہے؟ عشق ہے؟ یہ جو بھی ہے۔۔۔ بہت گہرا ہے!” وہ اپنی بھاری آواز میں بولا تھا۔ اس کی آواز خوبصورت، گہری اور سماعتوں میں اُتر جانے والی تھی۔
“یہ قسمت ہے۔ وہی ملاتی ہے دو محبت کرنے والوں کو کسی اجنبی راہ پر اور یہ محبت ہے جو قسمت سے ملتی ہے۔” وہ جواباً مسکرائی تھی۔ آنکھوں کی چمک بڑھ گئی تھی۔
“ہم خوش قسمت ہیں۔۔۔ ہمارے راستے ایک ہیں۔۔۔” چاند کو دیکھتے ہوئے اس نے سرشاری سے کہا تھا۔
“ہم آپ سے کچھ سننا چاہتے ہیں۔” اس نے اپنی چوڑیوں پر انگلی پھیرتے ہوئے نگاہیں جھکا کر کہا تھا۔
“تمہارے بغیر سب کچھ ادھورا ہے، یوں جیسے اندھیری رات میں آسمان بغیر ستاروں کے۔ تم میری زندگی میں روشنی ہو۔۔۔” اس نے بڑے جذب کے عالم میں بولتے ہوئے اس کے چہرے پر پھسلتی آوارہ لٹ کان کے پیچھے کی تھی۔ وہ اس کی اس شرارت پر ذرا جھجھکی، پھر شرمائی۔ رنگت میں گلابی گھلی تھی۔ چاند بھی شرما کر بادلوں کے پیچھے چلا گیا تھا۔
“آپ ہم سے شادی کب کریں گے؟”
اس کے لبوں سے بات پھسلی۔
“ہم جلد ہی شادی کر لیں گے۔” اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں پکڑے وہ بہت محبت بھرے انداز میں کہہ رہا تھا۔
****************
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Bezubaan Qurbani by MK Khan Download pdf – A Tragic Tale of Love, Honor &…
The Lighthouse by Maria Anmol Rai Download pdf – A Thrilling Mystery of Secrets, Courage…
Artist afsana by Maria Anmol Rai Download pdf – A Painful Tale of Dreams, Pressure…
Jalta Diya by Salwa Muhammad Rafiq Download pdf – A Heart-Touching Story of Faith, Patience…
Teri jogan by Mahi Shah Complete pdf – A Gripping Social Romantic Urdu Novel Teri…
Masoom Churail Novel By MA Rahat Complete Pdf Masoom Churail Novel By MA Rahat Complete…