Kainat Saleem

Dastan-e-Khauf by Kainat Saleem Download pdf

Dastan-e-Khauf by Kainat Saleem Download pdf

Dastan-e-Khauf by Kainat Saleem Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.

Summary About

داستانِ خوف

“داستانِ خوف” ایک سنسنی خیز تھرلر ہے جو بچپن کے ٹوٹے خوابوں، اندھے انصاف اور خونی انتقام کی داستان بیان کرتی ہے۔ یہ کہانی نور کی ہے — ایک ایسی لڑکی جس کی معصوم دنیا ایک ہولناک حادثے میں بکھر گئی۔ برسوں پہلے اس نے اپنے والدین اور بہن کو اپنی آنکھوں کے سامنے مرتے دیکھا، اور یہی سانحہ اس کی شخصیت کو ہمیشہ کے لیے بدل دیتا ہے۔

وقت گزرتا ہے، مگر زخم مندمل نہیں ہوتے۔ چودہ سال بعد بھی ماضی کا درد اس کے اندر سلگتا رہتا ہے۔ جب قانون انصاف دینے میں ناکام ہو جاتا ہے تو نور ایک نئی شناخت کے ساتھ ابھرتی ہے — “ڈارک اینجل”۔ وہ خود ایک ایسی عدالت بن جاتی ہے جہاں فیصلے بےرحم اور سزائیں خونی ہوتی ہیں۔

کہانی میں اینگما ٹیم، بلڈ ہنٹرز اور پولیس کے درمیان خطرناک آنکھ مچولی دکھائی گئی ہے۔ ایک طرف ہنٹر اور شاہ میر جیسے مضبوط کردار ہیں، تو دوسری طرف نور کی خاموش مگر مہلک حکمتِ عملی۔ یونیورسٹی میں ہونے والے ایک قتل سے شروع ہونے والی تفتیش رفتہ رفتہ ایک ایسے جال کی صورت اختیار کر لیتی ہے جہاں ہر قدم پر راز، دھوکہ اور انتقام کی بو محسوس ہوتی ہے۔

یہ ناول قاری کو یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ جب انصاف کی ترازو جھک جائے تو کیا انتقام واقعی سکون دے سکتا ہے؟ یا پھر یہ آگ سب کچھ جلا کر راکھ کر دیتی ہے؟


مرکزی کردار

ایش اور شیڈو:
اینگما ٹیم کی باصلاحیت اور وفادار اراکین، جو ڈارک اینجل کے احکامات پر خاموشی سے عمل کرتی ہیں۔

نور (ڈارک اینجل):
ایک ذہین طالبہ، جو بظاہر عام زندگی گزارتی ہے مگر درحقیقت ایک خفیہ مشن پر ہے۔ اس کی دوہری شخصیت ہی کہانی کا سب سے بڑا راز ہے۔

ہنٹر:
بلڈ ہنٹرز کا لیڈر، ایک پُراسرار اور طاقتور شخصیت جو مجرموں کے تعاقب میں کسی حد تک جا سکتا ہے۔ اس کی پہلی ملاقات نور سے ایک قتل کے مقام پر ہوتی ہے، جو کہانی کو نیا موڑ دیتی ہے۔

شاہ میر مصطفیٰ:
نڈر اور باصلاحیت پولیس آفیسر، جو قانون کی حدود میں رہ کر سچ تک پہنچنا چاہتا ہے مگر اینگما ٹیم کے خونی پیغامات اس کے لیے مسلسل چیلنج بن جاتے ہیں۔

طارق:
نور کے والد کا وفادار دوست، جس نے مرتے وقت کیے گئے وعدے کو نبھانے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔

Download link Online Reading

Download ( All Episode )

Episode 1 & 2 Episode 3 to 5Episode 6

Read Online ( All Episode )

Episode 1 & 2 Episode 3 to 5Episode 6

Short Sneak Peak Of Story


طارق۔۔ میری بات غور سے سنو۔ درد اور کمزوری کی وجہ سے وہ ٹھیک سے بول نہیں پا رہے تھے۔
 فاروق تمہاری آواز کو کیا ہوا ہے؟ تم ٹھیک ہو؟ اس کی پریشان آواز فون میں گونجی۔آواز نیند کی وجہ سے بھاری سی محسوس ہو رہی تھی، شاید وہ ابھی نیند سے جاگا تھا۔
طارق، میری بات دھیان سے سنو۔۔ میرے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔ میری کار پر حملہ ہوا ہے۔میری بیوی اور بیٹی پہلے ہی اس دنیا میں نہیں رہیں۔۔ مجھے اس وقت تمہاری شدید ضرورت ہے۔۔ پلیز آ جا ! 

آج پہلی دفعہ فاروق کی آواز نم ہوئی تھی، طارق سمجھ گیا تھا، وہ رو رہا ہے اور طارق کے دل کو کچھ ہوا تھا۔ آج تک اس نے اپنے دوست کو ہر قدم پر ثابت قدم پایا تھا، لیکن آج وہ  رو رہا تھا۔ایک مضبوط مرد اپنی فیملی کے لیے رو رہا تھا۔

فاروق۔۔ میری جان، تمہیں کچھ نہیں ہوگا، میں آ رہا ہوں، مجھے اپنی لوکیشن بھیجو۔ اس کی خود کی سانسیں خشک ہو رہی تھیں۔بستر پر اس وقت وہ اکیلے تھے۔اس کی بیوی کمرے میں موجود نہیں تھی۔ وہ بغیر کسی کو بتائے گاڑی کی چابیاں لیتا اندھا دھند باہر بھاگا۔

 وہ چیخ رہا تھا، کسی کو دروازہ کھولنے کا کہہ رہا تھا، ایسے کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی۔ اس وقت وہ اپنے حواس میں نہیں لگ رہا تھا۔

میرے یار، حوصلہ رکھ، میں آ رہا ہوں، تجھے کچھ نہیں ہوگا۔
طارق۔۔ میرے پاس زیادہ۔۔ وقت نہیں ہے۔۔ میرے دوست۔۔آج ایک وعدہ کر۔۔ جسم میں درد کی ایک تیز لہر اٹھی۔
میری جان تیرے لیےجان بھی حاضر۔۔ اس کی آواز نم تھی، شاید وہ بھی رو رہا تھا۔
طارق ، میری نور۔۔ میری نور ۔۔ کا دھیان رکھنا۔۔ میں اسے تیرے ہاتھوں ۔۔۔ میں دے کر جا رہا ہوں۔ اگر میں نہ رہا ۔۔ تو اسے اس کے ددھیال کے پاس لے جانا، اگر وہ نہ رکھیں تو ۔۔ اس کی نانی کے پاس لے جانا۔۔ وہ اسے سنبھال لے گی ۔۔ وعدہ کر، میرے دوست۔۔ تاکہ میں سکون سے مر سکوں۔

خون ابھی بھی بہہ رہا تھا، آواز کمزور ہو رہی تھی۔ پاس سے ابھی بھی نور کے رونے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

وعدہ ہے میری جان، اس کی فکر مت کر۔ تجھے کچھ نہیں ہوگا۔میں بس پہنچنے والا ہوں،۔بس کچھ دیر اور صبر کر میرے دوست، آنکھیں بند مت ہونے دینا۔ کال کٹ گئی، شاید فون بند ہو گیا تھا۔
آخری وقت میں انہوں نے نور سے کہا تھا،

میری جان ابھی کچھ دیر میں انکل آ جائیں گے، آپ ان کے ساتھ چلی جانا۔ انکل کو زیادہ تنگ مت کرنا۔ اب رونا نہیں، آپ تو میرا بیٹا بہادر ہے نہ فاطمہ سے بھی زیادہ، اس لیے اب نہیں رونا۔ وہ اسے اپنے سینے سے لگا گئے۔

طارق پچیس منٹ کا سفر دس منٹ میں طے کر کے وہاں پہنچ گیا۔ جب وہ وہاں پہنچتا ہے، فاروق کی سانسیں بہت دھیمی چل رہی تھیں۔ طارق انہیں لے کر جانے لگتا ہے۔

 نہیں یار، میرے پاس وقت نہیں ہے تیرے ذمے ایک اور کام بھی لگانا ہے، مجھے یقین ہے تم اسے پورا کرو گے۔  وہ انہیں آہستہ آواز میں کچھ کہتے ہیں، پھر وہیں دم توڑ گئے۔

فاروق ، میری یار، مجھے چھوڑ کر مت جاؤ، پلیز ایک دفعہ آجا، میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، یہ وعدہ ہے تیرے دوست کا۔ وہ اتنی زور سے دھاڑا کہ ساتھ بیٹھی نور بھی  ڈر گئی۔

****************

At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:

Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel

Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.

🎙️ What Is Likhari?

Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.

Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel

All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List

“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”

  1. Marwareed by Aqsa Batool Hayyat Complete novel
  2. Saiyan by Bisma Bhatti Complete
  3. Humzad by Marjaan Qutab Complete PDF
  4. “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
  5. “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”

📝 Are You an Urdu Writer?

اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔

ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔

📌 Connect with us:

Instagram: ezreaderschoice_likharichannel

TikTok ID ; likhari.magazine

Email address: readerschoicemag@gmail.com


How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels

“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:

  1. Choose Your Novel
    • Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
  2. Select Download Option
    • You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
  3. Scroll to Find the Novel Name
    • After clicking the download option, a link will appear on your screen. Scroll down, and you’ll see the novel name highlighted in an Orange Box.
  4. Skip the Pop-up
    • A pop-up window will appear. Click the Skip button located at the right side of the pop-up to proceed.
  5. Wait for the Novel Link
    • After skipping the pop-up, wait for about 10 seconds. The name of the novel will appear in a Black Box on your screen.
  6. Download Your Novel
    • “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.

That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.

Mubarra

Recent Posts

Bezubaan Qurbani by MK Khan Download pdf

Bezubaan Qurbani by MK Khan Download pdf – A Tragic Tale of Love, Honor &…

1 hour ago

The Lighthouse by Maria Anmol Rai Download pdf

The Lighthouse by Maria Anmol Rai Download pdf – A Thrilling Mystery of Secrets, Courage…

1 day ago

Artist afsana by Maria Anmol Rai Download pdf

Artist afsana by Maria Anmol Rai Download pdf – A Painful Tale of Dreams, Pressure…

1 day ago

Jalta Diya by Salwa Muhammad Rafiq Download pdf

Jalta Diya by Salwa Muhammad Rafiq Download pdf – A Heart-Touching Story of Faith, Patience…

1 day ago

Teri jogan by Mahi Shah Complete pdf

Teri jogan by Mahi Shah Complete pdf – A Gripping Social Romantic Urdu Novel Teri…

2 days ago

Masoom Churail Novel By MA Rahat Complete Pdf

Masoom Churail Novel By MA Rahat Complete Pdf Masoom Churail Novel By MA Rahat Complete…

2 days ago