Dur-e-Najaf by Mazhar Yousafzai Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
کچھ کہانیاں صرف لکھی نہیں جاتیں… وہ جیتی جاتی ہیں۔
ناول “درنجف” بھی ایسی ہی ایک درد سے بھری مگر امید سے روشن کہانی ہے، جو ایک بچے کی زندگی کے ذریعے ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ انسان کی قسمت اندھیرے سے روشنی تک کیسے بدل سکتی ہے۔
یہ کہانی درنجف نامی ایک ایسے بچے سے شروع ہوتی ہے جس کی عمر ابھی صرف بارہ سال ہوتی ہے۔ مگر قسمت نے اسے بچپن نہیں دیا۔
اس کے ماں باپ اسے اور اس کی صرف ایک گھنٹہ پہلے پیدا ہونے والی ننھی بہن کے سہارے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔
ایک بچہ، جو خود ابھی زندگی کو سمجھ بھی نہیں پایا تھا، اچانک ایک معصوم جان کا محافظ بن جاتا ہے۔
بھوک، غربت اور خوف… ہر لمحہ اس کی زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں۔
وہ روزانہ دودھ کی دکان کے باہر بیٹھتا ہے،
اور حسرت بھری نظروں سے دودھ کو دیکھتا ہے — کیونکہ اس کی ننھی بہن دودھ کے لیے روتی ہے۔
یہ منظر اس کہانی کی سب سے تکلیف دہ حقیقت ہے۔
درنجف کی زندگی صرف اپنے لیے نہیں رہی…
وہ اپنی بہن کے مستقبل کا سہارا بن جاتا ہے۔
اس کی عمر چھوٹی ہے، مگر ذمہ داری بہت بڑی۔
وہ بچپن سے ہی زندگی کے سخت فیصلے جھیلتا ہے، بغیر کسی سہولت، بغیر کسی سہارا کے۔
یہ وہ مقام ہے جہاں کہانی صرف غم نہیں رہتی، بلکہ جدوجہد میں بدل جاتی ہے۔
جب درنجف کالج پہنچتا ہے تو اس کی زندگی ایک نیا رخ اختیار کرتی ہے۔
وہاں ایک خاموش اور باوقار لیکچرر اس کی زندگی میں داخل ہوتے ہیں۔
وہ صرف استاد نہیں رہتے، بلکہ ایک سرپرست بن جاتے ہیں۔
یہ شخص درنجف اور اس کی بہن دونوں کو اپنی حفاظت میں لے لیتا ہے۔
آہستہ آہستہ وہ ایک ایسے بچے کو، جو زمین پر رینگ رہا تھا، زندگی کی بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے۔
درنجف کی تقدیر بدلنا شروع ہو جاتی ہے۔
“درنجف” ایک سفید، قیمتی پتھر کا نام ہے، جو وادی السلام کے بعد بارش کے قطروں سے بنتا ہے، جہاں ہزاروں انبیاء کرام کی قبریں موجود ہیں۔
یہ نام خود ایک علامت ہے — پاکیزگی، روشنی اور تقدس کی۔
لیکن درنجف کے دل میں ایک سوال ہمیشہ زندہ رہتا ہے:
“اگر میرے نام کا مطلب چمک اور صفائی ہے… تو میری زندگی اتنی اندھیر کیوں ہے؟”
یہ سوال پوری کہانی کی روح ہے۔
رکو اے رکو چور چور کوئی پکڑوں ، وہ بھاگ رہا تھا اسکے پیچھے ایک آدمی دوڑ رہا تھا ، مٹی میں اٹا ، ننگے پاؤں وہ بچہ تیزی سے موڑ کاٹ کے غائب ہوا ، وہ آدمی دیر تک ڈونڈھتا رہا لیکن کوئی سراغ نہ ملا تھک ہار کے واپس چلا گیا ،
موڑ کاٹتے ہی وہ بچہ اندھیرے میں چپ سادھے کھڑا تھا اسنے دھیرے سے دودھ کے پیکٹ اور بسکٹ کو دیکھا ، مسکرایا اور خوشی خوشی گھر چل دیا ،
مامی زرمینہ کدھر ہے ، اس نے سیدھا مامی کے پاس پہنچ کے دوپٹہ کھینچا ، شگفتہ نے دوپٹہ جھٹک کے ایک طمانچہ مارا مر گئی ہوگی ،
مجھے کیا پتہ میرے اپنے تین بچے کافی نہیں تھے جو تمہارے ماں باپ نے تم دونوں کو میرے سر پہ تھوپا ، وہ گال پہ ہاتھ رکھ کے مامی کو دیکھتا رہا ،
زرمینہ زرمینہ ، دیکھو لالا آگیا ، وہ چھوٹا سا بارہ سال کا بچہ زرمینہ کو اٹھا کے بے احتیار سانس روک گیا ،
زرمینہ ایک ہفتہ پہلے اس دنیا میں آنے والی بچی بے یارو۔ مددگار کپڑے پیشاپ سے لت پت کرکے رو رہی تھی ایک طرف بھوک دوسری طرف گیلے کپڑے اسے تنگ کرنے لگیں ،
لالا کی گڑیا ، لالا ہے نہ وہ زرمینہ کو نہلائے گا وہ بچہ اٹھ کھڑا ہوا بیگ کھول دی اس میں الگ الگ مطلوبہ چیزیں نکال کے وہ بچی کے کپڑے اتار کے اسے باتھروم لے آیا ، اب کیا کروں کیسے نہلاوں ، وہ بچی کو پکڑ کے رونے لگا ابھی ناسمجھ تھا کیا کرے کیا نہ کرے ،
ابھی وہ بسکٹ نہیں کھا سکتی تھی لیکن دودھ پی سکتی تھی فیڈر تو تھا ہی نہیں اب کیا کرے بہت سوچ بچار کے درنجف نے ایک شاپر میں تھوڑا سا دودھ ڈالا اس میں ہلکا سا سوراخ کیا اور زرمینہ کے منہ کے آگے رکھا جیسے بچی نے فیڈر سمجھ کے سارا دودھ پی لیا وہ بچی پیٹ بھر کے لالا کے گود میں سو گئی ،
یہ جانے بغیر لالا کیا کرے گا کیا کھائے گا ، وہ دھیرے دھیرے اسے تھپکانے لگا ، تھوڑا سا دودھ بچا تھا جیسے وہ بسکٹ کے ساتھ پی گیا ، نیچے بچی کو لا کے بیٹھ گیا ، ابھی ماموں آتے ہوگے میرے لئے بھی کھانا لائے گے ، وہ ایک ہفتہ کا بھوکا بچہ بیٹھا سوچ رہا تھا ،
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Sarab-e-Mohabbat by Fatimah Rana Download pdf Sarab-e-Mohabbat by Fatimah Rana Download pdf is a beautifully…
Red rose by Muhammad Muzamil Download pdf Red rose by Muhammad Muzamil Download pdf is…
Asudgi afsana by Samiya Rani Download pdf Asudgi afsana by Samiya Rani Download pdf is…
Akhri Faisla by Afza Kanwal Download pdf Akhri Faisla by Afza Kanwal Download pdf is…
Tere sadqy sab main wariya by Aiman Razzaq Download pdf Tere sadqy sab main wariya…
Main, qalam aur PGC by Malaika Noor Download pdf Main, qalam aur PGC by Malaika…