Fairy Tales In December by Laiba Ansari Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
“فیری ٹیلز اِن دسمبر” ایک خوبصورت، نرم، دلفریب اور جادو بھری محبت کی کہانی ہے جو پیرس کے برفانی دسمبر میں جنم لیتی ہے۔ ہیزل سرسلماز، ایک خاموش طبع، خوابوں میں کھوئی رہنے والی لڑکی، اپنی چھوٹی سی پرانی کتابوں کی دکان میں اپنی دنیا بچھائے بیٹھی ہے۔
اسی شہر میں ہر سال دسمبر کی برفیلی شاموں میں ایک لڑکا آتا ہے—ایلپ اوزکیوٹ (بیرک)، جو ترکی سے تعلق رکھنے والا ایک دلکش فوٹوگرافر ہے۔
ایک کیفے میں ہونے والی پہلی جھلک اور بےاختیار کھینچی جانے والی ایک تصویر ان دونوں کی زندگی بدل دیتی ہے۔ ہیزل کی آنکھوں میں چھپی کہانی اور بیرک کے عدسے میں قید ہونے والا راز انہیں ایک ایسی محبت کی طرف لے جاتا ہے جو سرد موسم میں بھی دل کو گرمادیتی ہے۔
پیرس کی اداس گلیاں، آرٹ گیلریاں، پرانی کتب، کہانی لکھنے کا شوق، اور خاموش راتوں کا جادو—یہ سب کچھ مل کر اس محبت کو ایک پریوں جیسا رنگ دے دیتے ہیں۔
کہانی ایک جادوئی دسمبر کی رات پر اپنی اصل منزل پاتی ہے، جہاں محبت، احساس، اور دسمبر ایک دوسرے میں سمٹ جاتے ہیں۔
| کردار | تفصیل | کردار کی نوعیت |
|---|---|---|
| ہیزل سرسلماز | مرکزی لڑکی (December Girl)۔ پیرس میں پرانی کتابوں کی دکان چلاتی ہے۔ پرسکون، تخلیقی اور حساس لکھاری۔ اس کی آنکھوں میں تنہائی اور کہانیوں کی چمک پوشیدہ ہے۔ | ہیروئن، لکھاری، جذباتی کردار |
| ایلپ اوزکیوٹ (بیرک) | ترکی کا فوٹوگرافر، ہر سال دسمبر میں پیرس آتا ہے۔ ہیزل کو پہلی نظر میں دیکھ کر اس کی تصویر کھینچ لیتا ہے۔ وہ اسے اپنے دل کی Fairy Tale سمجھتا ہے۔ | ہیرو، فوٹوگرافر، پراسرار مگر دلکش |
“تم ہر دن کسی ناول کی آخری سطر جیسی لگتی ہو ۔۔۔۔ ادھوری مگر خوبصورت۔۔۔۔”
ہیزل کتاب بند کر کے کہتی ،
“اور تم ہر تصویر میں چھپی ایک کہانی کی طرح جو کہتی ہے مجھے پڑھو ، بیرک ۔۔۔۔”
پھر وہ دونوں کافی شاپ کی طرف نکل پڑتے ،
کبھی کیفے دی ہائیور ، کبھی ایفل ٹاور کے کنارے چھپی کسی پرانی کافی شاپ ۔۔۔۔۔
ہیزل کھڑکی کے پاس بیٹھنا پسند کرتی، تاکہ برف کو گرتے ہوئے دیکھ سکے ۔۔۔
بیرک اسے دیکھ کر اکثر کہتا
اور وہ ہنس دیتی ۔۔۔
•••
پیرس میں “دسمبر” کا وہ دن بالکل خواب جیسا تھا ۔۔۔۔۔
ہوا میں کافی کی خوشبو اور شام کی دھند میں لپٹا نیلا آسمان ہر چیز کسی پرانے قصے کی طرح نرم اور خواب سے لگ رہے تھے ۔۔۔۔
ہیزل کھڑکی کے پاس بیٹھی تھی اس کے سامنے ایک کھلی کاپی اور ایک سنہری قلم رکھے تھے ۔۔ ارد گرد خاموشی میں لپٹی ہوئی بہت سی سوچیں تھی جس میں اُسکا ذہن اُلجھا ہوا تھا ۔۔۔۔
بیرک کھڑکی جانب کھڑا اسے دیکھ رہا تھا ، روشنی اس کے چہرے پر ایسے پڑ رہی تھی جیسے کسی کہانی کا عنوان ہو ۔۔۔
“ہیزل ۔۔”
بیرک نے آہستہ سے کہا
“تمہیں اپنی کہانی مکمل کرنی چاہیے ۔۔”
“مگر بیرک ۔۔” وہ ہلکا سا مسکرائی ، بے جان سے مسکراہٹ “مجھے نہیں معلوم کیا لکھوں ، کہانی روٹھ گئی ہے جیسے قلم کو الفاظ یاد نہیں آرہے ۔۔”
بیرک اگے بڑھا اور میز کے قریب رکھی کرسی گھسیٹ کر بیٹھ گیا ” تم لکھو میں ساتھ ہوں نا، کہانیاں اکیلے نہیں بنتی کبھی کبھی کسی کا ساتھ چاہیے ہوتا ہے کہانی کو مکمل کرنے کے لیے ۔۔”
ہیزل نے خاموشی سے قلم اٹھایا “اگر میں لکھوں تو کہاں سے شروع کروں ۔۔؟؟”
بیرک نے نرمی سے کہا
“وہاں سے جہاں تم نے خود کو پایا تھا ، اس لمحے سے جب پہلی بار برف تمہاری پلکوں پر گری تھی اور تم نے آسمان کو دیکھا تھا ، جیسے تمہیں کسی جواب کی تلاش ہو ۔۔”
ہیزل کے لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ آ ، اور اس نے پہلی سطر لکھی ۔۔۔۔۔
“وہ دسمبر کی رات تھی ، ایک سرد خواب جیسی رات ۔۔۔۔۔۔۔۔”
وقت رکتا گیا ، برف گرتی رہی اور ہیزل کے قلم سے الفاظ بہتے گئے جیسے خوابوں کی ایک ندی ۔۔۔۔۔۔۔
بیرک کبھی اس کے الفاظ کو پڑھتا کبھی تصویریں کھینچتا کبھی کہتا “یہ جملہ کسی صبح کی خوشبو جیسا ہے اسے لکھ لو ۔۔” ہفتوں بعد اس کی کہانی ایک ناول بن گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب کتاب چھپی، پیرس کی ہر بک شاپ میں اس کے پوسٹر لگ گئے ۔۔۔
ہیزل نے وہ کتاب ہاتھوں میں پکڑی ، آنکھوں میں حیرت اور دل میں شکر تھا ۔۔۔۔۔
“بیرک ، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میری کہانی ، واقعی چھپ جائے گی ۔۔۔”
بیرک مسکرایا —
“میں نے بھی نہیں سوچا تھا کہ میری کہانی مکمل ہو جائے گی ۔۔” وہ ہلکے سے بولا ، ہیزل نے نا سنا و مسکراتی ہوئی اُسکے ساتھ چلتی رہی ۔۔۔۔۔۔
اچانک برف کے ننھے گالے پھر سے پیرس پر گرنے لگے —
وہ دونوں مسکرا کر ایک ساتھ چلتے رہے ، برف کے روئی جیسے گالے دونوں کے چہروں اور بالوں اور پر گرتے رہے ۔۔۔۔۔۔۔
بیرک کی کسی بات پر ہیزل پہلے مسکرائی پھر ہنس دی اُسے ہنستا دیکھ بیرک خود بھی ہنس پڑا۔۔۔
****************
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Woh raaz si woh raaz sa by Mehwish Amman Download pdf – A Spiritual Tale…
Humnawa by Mazhar Yousafzai Download pdf – An Emotional Story of Brotherhood, Sacrifice & Unexpected…
Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf Download Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf…
Reech Ka Israr Novel By Anwar Aligi Pdf Download Reech Ka Israr Novel By Anwar…
Haya Ki Sooli Par Novel By Mohiuddin Nawab Pdf Haya Ki Sooli Par Novel By…
Ilaj Novel By Mohiuddin Nawab Pdf Download Ilaj Novel By Mohiuddin Nawab Pdf Download is…