Fanaveen by Sania Sajjad Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
| Download link | Online Reading |
جس کی بنیاد عزت، طاقت اور صدیوں پرانی روایات پر استوار ہے۔ خاندان کے بزرگ کی سختی، انصاف پسندی اور فیصلہ کن مزاج نے اگرچہ اس خاندان کو مضبوط رکھا، مگر اسی مضبوطی کے سائے میں کئی ایسی تلخ حقیقتیں دفن ہو گئیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ناسور بن کر ابھرتی ہیں۔
کہانی کا اصل المیہ اس وقت جنم لیتا ہے جب خاندان کی عزت سمجھی جانے والی ایک باحیا اور باوقار لڑکی کو اس کی شادی کے عین دن بندوق کے زور پر اغوا کر لیا جاتا ہے۔ یہ واقعہ محض ایک جرم نہیں بلکہ ماضی کے ظلم، ایک ماں کے کرب، اور برسوں سے پلنے والی نفرت کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اغوا کرنے والا شخص اپنی ماں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بدلہ لینے کے لیے ایک بےگناہ زندگی کو خوف، قید اور اذیت کے اندھیروں میں دھکیل دیتا ہے۔
کہانی کا ایک نہایت دردناک اور گہرا پہلو مہراج شاہ اور مرجانہ کی ادھوری محبت ہے—ایک ایسا رشتہ جو تکمیل نہ پا سکا، مگر اس کی کمی مرجانہ کی زندگی کو آہستہ آہستہ ویران کر دیتی ہے۔ یہ ادھورا پن صرف دو دلوں تک محدود نہیں رہتا بلکہ آنے والے وقت میں کئی فیصلوں، کمزوریوں اور آزمائشوں کی بنیاد بن جاتا ہے، جس سے کہانی کا مزاج مزید سنجیدہ اور اثر انگیز ہو جاتا ہے۔
دوسری طرف خاندان کی بےچینی، تلاش، غصہ، پولیس کی ناکام کوششیں اور معاشرتی دباؤ کہانی میں مسلسل تناؤ اور سنسنی قائم رکھتے ہیں۔ ہر کردار اپنی جگہ کسی نہ کسی آزمائش سے گزر رہا ہے—کوئی عزت بچانے کی جنگ لڑ رہا ہے تو کوئی اپنے ماضی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔
یہ ناول انتقام اور محبت، جبر اور حوصلے، نفرت اور اختیار، اور ادھورے رشتوں کے دیرپا اثرات کی ایک گہری اور جذباتی داستان ہے، جو قاری کو یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے:
اب کیا نفرت محبت میں بدل سکتی ہے؟
کیا ادھورے رشتے پوری زندگی کو متاثر کر دیتے ہیں؟
اور کیا ظلم کے اندھیروں میں بھی امید جنم لے سکتی ہے؟
یہ ایک سنجیدہ، پُراثر اور دیرپا تاثر چھوڑنے والا ناول ہے جو قاری کو ابتدا سے انجام تک اپنے سحر میں جکڑے رکھتا ہے۔
اروٰی نے حرا کے قریب ہوتے ہوئے کہا
ہاں جیسے تم ان سے کہو گی اور وہ تمھیں کہینگے
ہاں ،آجاؤ جہاں جانا ہے میں لے جاؤنگا
تمھیں یاد نہیں ایک دفعہ جب ہم کالج سے لیٹ ہوگئے تھے ،حرا نے مریم کو دیکھتے ہوئے کہا
میں نے ان سے کہا
ارحان بھائی آپ ہمیں کالج ڈروپ کردینگے
تو انھوں نے جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا تھا
اور ہمارے سامنے گاڑی نکال کرلے گئے تھے
اور ہم نے پر اس دن کالج سے چھٹی کی تھی۔
حرا کو اس کی بے روخی یاد آئی تو کہا
مگر میں کہونگی تو انکار نہیں کرینگے
تم نے آج تک کہا یہ مانگا ہی کیا ہے جو انھوں نے مانا ہے ، حرا نے طنزئیہ کہا
ایک دفعہ میں نے ان سے کہا تھا میری ڈائیگرام بنا دے تو انھوں نے بنا دیا تھا
ہہم سچ میں اچھا اگر ایسا ہے تو جاؤ اپنا شوق پورا کرلو اور اس بار تم بھی انکار سن ہی لو تصلی سے جاؤ، حرا نے اس کا مزاق بناتے ہوئے کہا
تو پر لگی شرط ، اروٰی نے پوچھا
ہہم چلو تم ان کو منا لو اگر وہ ہمیں لے گئے تو تم آج جو بھی خریدنا چاہو میں خرید دونگی اور اگلے مہینے کی پوکٹ منی بھی آدھی تمیں دے دونگی ، حرا نے اس کی بات سنتے ہی کہا کیونکہ اسے یقین تھا وہ انکار کردیگا
ٹھیک ہے ڈیل ڈن ،
کیا پتہ ارحان بھائی مان جائے اس بار ، مریم جو ان کے ساتھ کھڑی تھی اس نے کہا
حرا اروٰی کو دیکھتے ہوئے اِستِہزائیہ ہنسی یہ آج پر ہمیں زلیل کروائیگی
ارحان بھائی اروٰی بھاگ کر ارحان کی گاڑی کے پاس آئی اور گاڑی کے شیشے پے نوک کیا
ارحان نے حیرانی سے اسے دیکھتے ہوئے شیشہ نیچے کیا
کیا ہوا سب ٹھیک ہے ؟ ارحان نے پریشانی سے پوچھا
ہمیں باہر لنچ بھی کرنا تھا مگر کھر میں کوئی گاڑی موجود نہیں کیا آپ ہمیں مال تک ڈراپ کردینگے ، اروٰی نے ایک ہی سانس میں کہا
اروٰی ڈرائیور کو کال کرو اسے کہو وہ لے جائیگا مجھے بہت ضروری کام ہے مجھے دیر ہورہی ہے ، ارحان نے دوٹوک کہا اور شیشہ چڑانے لگا
ارحان بھائی پلیز میری آپی سے شرط لگی ہے پلیز آپ ہمیں ڈراپ کردے آپ کا کیا جاتا ہے ،اروٰی نے تیزی سے کہا
ارحان جو شیشہ اوپر کر رہا تھا اس کی بات سے چونک گیا اور شیشہ دوبارہ نیچے کیا
شرط ؟ کیسی شرط ؟ ارحان نے ایک ابرو اٹھا کر اس سے پوچھا ۔
****************
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Woh raaz si woh raaz sa by Mehwish Amman Download pdf – A Spiritual Tale…
Humnawa by Mazhar Yousafzai Download pdf – An Emotional Story of Brotherhood, Sacrifice & Unexpected…
Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf Download Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf…
Reech Ka Israr Novel By Anwar Aligi Pdf Download Reech Ka Israr Novel By Anwar…
Haya Ki Sooli Par Novel By Mohiuddin Nawab Pdf Haya Ki Sooli Par Novel By…
Ilaj Novel By Mohiuddin Nawab Pdf Download Ilaj Novel By Mohiuddin Nawab Pdf Download is…