Gardish-E-Ayyam by Laila Kiran Ali Download pdf
“گردشِ ایّام” مہرہ اور جبران میر کی زندگی کے گرد گھومتی ایک ایسی کہانی ہے جو انسان کو یاد دلاتی ہے کہ حالات کبھی ایک جیسے نہیں رہتے۔ بظاہر مہرہ اور جبران ایک پُرتعیش اور خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔
مہرہ اپنی خوبصورتی، دولت اور شوہر کے مقام پر نازاں تھی، مگر اس آسائش نے اس کے اندر غرور اور تکبر کو جنم دے دیا تھا۔
مہرہ اپنے غریب یا متوسط رشتہ داروں کو کمتر سمجھتی تھی، بالخصوص اپنی بھابھی سنبل کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتی۔ دوسروں کی خوشیاں اسے ناگوار گزرتیں اور حسد آہستہ آہستہ اس کی شخصیت کا حصہ بنتا چلا گیا۔
اسے شاید یہ یقین تھا کہ دولت، خوبصورتی اور مقام ہمیشہ اس کے ساتھ رہیں گے۔
ایک لمحے میں وہ تمام آسائشیں اور سہولتیں جن پر مہرہ کو ناز تھا، بے معنی محسوس ہونے لگتی ہیں۔
“گردشِ ایّام” صرف ایک خاندان کی کہانی نہیں بلکہ انسانی غرور، حسد اور تکبر کے انجام کی ایک سبق آموز داستان ہے۔ یہ ناول اس حقیقت کو نمایاں کرتا ہے کہ دنیاوی دولت اور
مرتبہ عارضی ہیں، جبکہ انسان اپنے اعمال اور رویوں کے ذریعے ہی اپنی اصل پہچان بناتا ہے۔
جب تقدیر کا پہیہ گھومتا ہے تو بادشاہ اور فقیر، دونوں ایک ہی حقیقت کے سامنے بےبس ہو جاتے ہیں۔ یہی “گردشِ ایّام” کا سب سے گہرا سبق ہے کہ انسان کو اپنی خوشحالی پر غرور نہیں، بلکہ ہر حال میں عاجزی، شکر اور دوسروں کے لیے احترام اختیار کرنا چاہیے۔
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
“بھابھی، انسان کی زندگی کتنی چھوٹی ہوتی ہے، مگر ہم اسے اپنے برے رویوں سے برباد کر دیتے ہیں۔ میں آپ کو موٹی بھینس اور نہ جانے کن کن برے القابات سے بلاتی تھی، اور آج مجھے سب بدشکل کہتے ہیں۔
بات یہ نہیں ہے کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے، بات یہ ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ برا کیا۔ آپ کو عزت نہیں دی، آپ کی اولاد کو، آپ کے گھر والوں کو اور نہ جانے کس دنیا میں رہتی تھی۔”
مہرہ اپنے آنسو صاف کر رہی تھی اور نظریں جھکا کر بیٹھی تھی۔ پھر دھیمی آواز میں بولی: “میں ہر وقت اپنے کپڑوں، جوتوں، اسٹائلش اور مہنگے پرس اور باہر کے کھانوں سے ہی باہر نہیں نکلتی تھی۔ اور آج ان سب چیزوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔
وقت بہت عجیب ہے، یہ سب حقیقت واضح کر دیتا ہے۔ میں نے سدرہ آپی کے بچوں کو اپنے کمرے میں گھسنے نہیں دیا، اور آج تک گھر میں بچوں کی آواز تک نہیں گونجی۔
ہاں، مگر اللہ بہت مہربان ہے۔ اس نے کبھی مجھے دولت یا جبران میر کے پیار کی کمی محسوس نہیں ہونے دی، مگر میرے اعمال میرے سامنے آ گئے ہیں۔ کاش انسان کو پہلے ہی پتا چل جائے کہ اس کے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے، تو وہ کبھی اپنی حد سے نہ بڑھے۔”
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Sharai Parda aur Namahram Series by Tayaba Tariq Download pdf Sharai Parda aur Namahram Series…
Aatish e mehr by Munazza Niaz Download pdf آتشِ مہر — محبت، نفرت اور جذبات…
Salsal by Aleena Waqas Download pdf Salsal by Aleena Waqas Download pdf is a beautifully…
Khamosh gawah by Fiza Ejaz Download pdf Khamosh gawah by Fiza Ejaz Download pdf خاموش…
Werewolf by Eman Chaudhary Download pdf Werewolf by Eman Chaudhary Download pdf s, وئیرولف —…
Akhir tak by Bint-e-Riaz Download pdf Akhir tak by Bint-e-Riaz Download pdf is a beautifully…