Article Writer

Islam article by Kiran Ahmad


اسلام

ائیٹر کرن احمد

دنیا کے تمام مذاہبِ میں سے اسلام وہ واحد مذہب ہے۔ جس نے عورت کو عزت کی معراج بخشی ہے ۔عورت کسی بھی روپ میں ہو ۔خواہ وہ ماں ہو بہن ہو بیوی ہو یا پھر بیٹی وہ عزت وتکریم کی مستحق ہے ۔
پیارے آقا سرور کونین رحمت دوجہاں محبوب خدا اس دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے اپنے آخری خطبے میں یہ بات واضح الفاظ میں بیان فرما گئے کہ عورتوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرنا ۔
مخلوق خدا میں جس ہستی کو انمول اور رحمت کہا گیا ہے ۔وہ بیٹی ہے ۔قدرت کا عظیم تحفہ ۔کہا یہ جاتا ہے کہ اللّٰہ تبارک وتعالیٰ جس شخص سے خوش ہوتے ہیں اسے بیٹی عطا کرتے ہیں ۔لیکن کچھ وحشی صفت سفارک انسانوں نے اسے بدقسمتی بدنصیبی اور اس سے ملتے جلتے کئ ناموں سے قدرت کے اس عظیم تحفے کو جوڑ دیتے ہیں ۔وہ عورت کو صرف جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں ۔جب چاہا اسے استعمال کیا جب چاہا جہاں چاہا اس کی عزت کو تار تار کر دیا ۔مردوں کے اس معاشرے میں عورت کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ۔ہر رشتہ اس سے وصولی پوری کرتا ہے اور پھر اسے کسی دوسرے نام نہاد رشتے کے سپرد کر دیتا ہے ۔جہاں کئی سال وہ اک نیا کردار ادا کرتی ہے اور پھر اس کو کسی اور کردار میں ڈھال دیا جاتاہے ۔ازل سے ابد تک عورت کئی کردار ادا کرتی ہے ۔اور اس کردار کی ادائیگی میں تھوڑی سی بھی کمی پیشی اس کو موت کے منہ میں لے جاتی ہے ۔کہیں عورت کو عزت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے ۔تو کہیں اس کو جائیداد میں حصہ نہ دینے کیلئے قرآن پاک جیسی مقدس کتاب کے ساتھ بیاہ دیا جاتاہے ۔اور کہیں ضداور انا کی جیت کیلئے اس کو غک جیسی فرسودہ رسم میں باندھ دیا جاتا ہے ۔جہاں وہ عورت زندہ تو رہتی ہے لیکن اسکی روح مر جاتی ہے ۔ہمیشہ عورت ہی کیوں مرد کی مردانگی کا شکار ہوتی ہے ؟
غیرت کے نام پر عورت قتل ہو سکتی ہے تو پھر مرد کیوں نہیں ۔اور اگر یہ کہا جائے کہ اگر غیرت کے نام پر عورت مردوں کو قتل کیا جائے تو مرد صرف بائیولوجی کی کتابوں میں ملیں ۔

رائیٹر کرن احمد

Mubarra

Recent Posts

Likha hai kya naseebon main by Khatija Zainab Download PDF

یہ ایک تیمم لڑکی کی اور کرایے دار کی کہانی ہے جو اپنے نصیبوں پر…

8 hours ago

Man ki tareekiyan by Laiba Hanif Download pdf

Man ki tareekiyan by Laiba Hanif Download pdf Man ki tareekiyan by Laiba Hanif Download…

1 day ago

Diyar-e-Ghair Mein Dil by Laiba Hussain Download pdf

صنف: رومانوی، خاندانی، جذباتی اور سسپنس پر مبنی اردو ناول

1 day ago

Sard Raaton Ka Musafir by Sehrish Sarwar Download pdf

Sard Raaton Ka Musafir by Sehrish Sarwar Download pdf سرد راتوں کا مسافر از سحرش…

3 days ago

The letters we never sent by Eman Zainab Complete English novel Download pdf

The letters we never sent by Eman Zainab Complete English novel Download pdf Introduction The…

3 days ago

Ana ki aag mein by Aqsa Mazhar Download pdf

Ana ki aag mein by Aqsa Mazhar Download pdf انا کی آگ میں از اقصیٰ…

3 days ago