Makafat e amal by Beenish Malik Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
یہ افسانہ ایک گھریلو، معاشرتی اور اصلاحی کہانی ہے جو ہمارے معاشرے کے ایک اہم مسئلے کو اجاگر کرتا ہے۔ کہانی کا بنیادی پیغام مشہور کہاوت “بویا پیڑ ببول کا تو آم کہاں سے کھائے” کے گرد گھومتا ہے۔
مصنف نے اس کہانی کے ذریعے یہ دکھایا ہے کہ جب والدین، خصوصاً مائیں، اپنی بیٹیوں کی غلطیوں پر پردہ ڈالتی ہیں اور انہیں بے جا آزادی اور شہہ دیتی ہیں تو اس کے اثرات نہ صرف دوسروں کے گھروں بلکہ آخرکار ان کے اپنے خاندان پر بھی پڑتے ہیں۔
یہ افسانہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ انسان جو بوئے گا وہی کاٹے گا اور قدرت کا انصاف دیر سے سہی مگر ضرور ہوتا ہے۔
کہانی کی مرکزی کردار عشوہ ہے جو ایک نہایت صابر، نرم دل اور گھریلو عورت ہے۔ وہ اپنے گھر کو بچانے کے لیے ہر طرح کی سختی اور ظلم برداشت کرتی ہے۔
اس کے سسرال میں اس کی ساس رضیہ بیگم اور نندیں ماہم اور شاہم اسے مسلسل تکلیف دیتی ہیں۔ رضیہ بیگم اپنی بیٹیوں کے لاڈ میں بہو کے ساتھ ناانصافی کرتی ہیں اور ان کی ہر غلط بات کو درست سمجھتی ہیں۔
دوسری طرف ماہم اور شاہم اپنے سسرال میں اپنی بدتمیزی اور غرور کی وجہ سے ناکام رہتی ہیں، مگر میکے میں آ کر اپنی بھابھی پر حکم چلانے کی کوشش کرتی ہیں۔
کہانی میں ایک اہم موڑ تب آتا ہے جب زوار — جو ابتدا میں اپنی ماں کے زیر اثر ہوتا ہے — آہستہ آہستہ اپنی بیوی کی مظلومیت اور سچائی کو سمجھنے لگتا ہے۔
اسی دوران سعد بھی اپنی بیوی شاہم کو اس کے رویے کا آئینہ دکھاتا ہے، جس سے حقیقت سب کے سامنے آنے لگتی ہے۔
آخرکار کہانی یہ پیغام دیتی ہے کہ ظلم اور ناانصافی زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتے اور سچائی ایک نہ ایک دن سامنے آ ہی جاتی ہے۔
عشوہ:
کہانی کی مرکزی کردار۔ ایک صابر، سگھڑ اور خاموش طبع عورت جو ہر ظلم برداشت کر کے بھی اپنے گھر کو بچانے کی کوشش کرتی ہے۔
زوار:
عشوہ کا شوہر۔ ابتدا میں اپنی ماں کے زیر اثر رہتا ہے مگر بعد میں حقیقت کو سمجھ کر اپنی بیوی کا ساتھ دیتا ہے۔
رضیہ بیگم:
سخت مزاج ساس جو اپنی بیٹیوں کے لاڈ میں بہو کے ساتھ ناانصافی کرتی ہیں۔
ماہم اور شاہم:
نندیں جو اپنے سسرال میں بدتمیزی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں مگر میکے میں آ کر بھابھی پر رعب جماتی ہیں۔
سعد:
شاہم کا شوہر جو اپنی بیوی کے رویے سے تنگ آ کر اسے حقیقت کا آئینہ دکھاتا ہے۔
“عشوہ او عشوہ کہاں مر گئی جلدی آ۔”
وہ اپنے کمرے میں کھڑی میکے جانے کے لیے تیاری ہو رہی تھی، جب اس کی ساس نے اپنی کرخت آواز میں اسے پکارا۔ وہ دوپٹہ سنبھالتی تیزی سے اپنے کمرے سے نکل کر اُن کے کمرے کی طرف بھاگی۔
“جی امی۔! آپ نے بلایا۔”
“کہاں مر گئی تھی! کب سے آوازیں دے رہی ہوں تُجھے سنائی نہیں دیں۔!” رضیہ بیگم نے اسے دیکھتے ہی غصے سے لتاڑا _وہ اپنا سا منہ لے کر رہ گئی۔ لیکن پھر ڈرتے ڈرتے بولی۔
“وہ مم میں تیار ہو رہی تھی۔”
“وہ مم میں امی کی طرف جا رہی ہوں۔!” اس نے ہمت مجتمع کر کے بتایا۔
“کہیں نہیں جا رہی تم۔! دو سال ہو گئے شادی کو __ لیکن ابھی تک تیرے چونچلے ہی ختم نہیں ہو رہے۔ ہر روز منہ اٹھا کر بھاگ جاتی ہو میکے۔” انہوں نے سامنے کھڑی تیار شیار عشوہ کا سر تاپا جائزہ لینے کے بعد ‘ تیکھے لہجے میں طنز کیا۔ وہ تو اُن کے الزام پر شاکڈ ہی رہ گئی تھی۔
کیونکہ وہ پورے تین ماہ بعد اپنے میکے جا رہی تھی۔! اس سے تو کچھ بولا ہی نہ گیا صدمے سے__ وہ آنکھیں پھاڑے بس اُنہیں ہی دیکھے گئی۔ ان کے روز بروز بگڑتے رویے سے وہ اچھی خاصی پریشان تھی’ لیکن پھر بھی اس نے اپنے گھر والوں کو اس بارے میں کبھی کچھ نہیں بتایا تھا۔
“جاؤ کمرہ صاف کرو اور پھر اچھا سا کھانا بھی بنانا ‘ ماہم آ رہی ہے بچوں کے ساتھ۔” انہوں نے ایک نیا حکم جاری کیا اور ٹی وی چلا کر بیٹھ گئیں۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Kaif-e-Dil Novel by Mahi Shah – A Powerful Urdu Story of Love, Sacrifice and Suspense…
Waseela Urdu Story – A Powerful Tale of Faith, Trust in Allah and Hidden Blessings…
Wada-e-Sadiq Novel by Rimsha Tauqeer – A Story of Faith, Iranian Revolution and Global Politics…
Dastan e hayat by Zahra Binte Khalid Download pdf – A Gripping Social Romantic Urdu…
Meri zeest ho tum by Beenish Malik Download pdf – A Gripping Social Romantic Urdu…
Gardab by M A Hanjrah Download pdf – A Gripping Social Romantic Urdu Novel Gardab…