Mehrunisa by Wisha Nadeem download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اردو ادب میں ایسے ناول کم ہوتے ہیں جو معاشرتی دباؤ، ذاتی شناخت اور دین و دنیا کے توازن جیسے حساس موضوعات کو ایک ساتھ خوبصورتی سے پیش کریں۔ “مہرالنساء” ایک ایسی ہی متاثر کن کہانی ہے جو ایک لڑکی کی خودی، صبر اور اپنی پہچان بنانے کی جدوجہد کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ ناول جذباتی بھی ہے، اصلاحی بھی اور حقیقت سے قریب بھی۔
یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو معاشرتی پابندیوں، خاندانی جھگڑوں اور روایتی دباؤ سے تھک چکی ہے۔ وہ اپنی الگ دنیا بسانا چاہتی ہے جہاں سکون، عزت اور خود مختاری ہو۔
ناول زندگی کے اتار چڑھاؤ، صبر و شکر کی اہمیت اور اپنی شناخت قائم رکھنے کے پیغام کو بہت خوبصورتی سے بیان کرتا ہے۔ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ دوسروں کی باتوں میں آکر خود کو بدلنے سے انسان اپنی اصل پہچان کھو دیتا ہے۔
ساتھ ہی ناول اس حقیقت پر زور دیتا ہے کہ دین اور دنیا کا توازن ہی کامیاب زندگی کی بنیاد ہے۔
مہرالنساء (مہرو)
مرکزی کردار۔ اصول پسند، باپردہ اور گھریلو تنازعات سے تنگ مگر مضبوط ارادوں والی لڑکی۔
عالیان
مہرو کا شوہر۔ محبت کرنے والا، سمجھدار اور اس کا حقیقی ہم سفر۔
حیا اور عاہد (عادی)
اسلام آباد میں رہنے والے مہرو کے بہترین دوست جو مشکل وقت میں اس کا سہارا بنتے ہیں۔
ارسلان اور ہانیہ
مہرو کے چھوٹے بہن بھائی جو خاندانی ماحول کی عکاسی کرتے ہیں۔
زید، عائزہ اور ابراہیم
کزنز جو مشترکہ خاندانی نظام (چودھری ہاؤس) کے پس منظر کو نمایاں کرتے ہیں۔
وشاء ندیم اردو ادب کی ابھرتی ہوئی قلمکار ہیں جن کی تحریروں میں سادگی، معصومیت اور معاشرتی اصلاح نمایاں ہوتی ہے۔ ان کا اسلوب رواں اور دلکش ہے جس سے قاری فوراً کہانی سے جڑ جاتا ہے۔
ان کے ناولوں میں:
✔ خاندانی اقدار کی جھلک
✔ خواتین کے جذبات کی عکاسی
✔ دین اور دنیا کا متوازن بیان
✔ معاشرتی مسائل کا حقیقت پسندانہ انداز
“مہرالنساء” میں بھی انہوں نے انسانی نفسیات، رشتوں کی نزاکت اور معاشرتی حقیقتوں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔
✔ اصلاحی اور مثبت پیغام
✔ مضبوط خواتین کردار
✔ خاندانی اور معاشرتی حقیقتوں کی عکاسی
✔ دین و دنیا کے توازن کا خوبصورت تصور
✔ جذباتی مگر حقیقت پسندانہ انداز
“دیکھ یار میری بات سن۔پہلے وہ میری بیوی ہے پھر تمہاری ماں ہے ٹھیک ہے نا تو خوامخواہ میں میری بیوی پر قبضہ مت کیا کرو۔آئی سمجھ”وہ بیڈ پر بیٹھا ساتھ لیٹے اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے کو سمجھا رہا تھا۔
اس کا بیٹا اسے حیرت سے دیکھ رہا تھا۔
“ہاں اب ماں کی طرح آنکھیں مت نکال۔دیکھ رونا نہیں۔یار”وہ کچھ اور کہتا کہ اس کے بیٹے نے گلا پھاڑ کر رونا شروع کر دیا جس کا صاف مطلب تھا کہ اس کو اپنی ماں کے بارے میں کی گئی گستاخی پسند نہیں آئی۔
“یا اللہ ۔ کیا ہوگیا ہے۔کیا ہوا میرے بچے کو”وہ رونے کی آواز سن کر بھاگ کر اندر آئی اور روتے ہوئے بیٹے کو اٹھا کر سینے سے لگایا۔
“بس میرا بچہ چپ۔”وہ اس کی پیٹھ سہلا رہی تھی اور اسے ادھر ادھر لے کر ٹہل رہی تھی۔
“بس یہی پیارا ہے آپ کو تو۔ابھی میں نے بلایا ہوتا تو کبھی نا آتی”
“کیا ہوگیا ہے عالیان۔آپ بالکل بچوں جیسی باتیں کرتے ہیں۔اور کیا ہوا تھا اسے کیوں رو رہا تھا یہ”وہ اب اپنے بیٹے کو بیڈ پر لیٹا رہی تھی جو روتا روتا اس کے کندھے سے لگا سو چکا تھا۔
“ہونا کیا تھا۔بس میں نے اتنا کہا کہ بھائی میری بیوی ہے وہ پہلے تم بعد میں آئے ہو تو اس لیے زیادہ حق میرا ہے اس پر۔ فضول میں میری بیوی پر قبضہ مت کیا کرو۔مگر سچائی تو یہاں کسی کو ہضم ہی نہیں ہوتی۔”وہ بول رہا تھا اور مہرو کا دل کیا کچھ اٹھا کر اسے دے مارے۔
“عالیان۔(وہ چیخی) آپ بالکل بچے بنتے جا رہے ہیں۔اتنا سا بچہ ہے وہ کیا وہ یہ بات سمجھ سکتا ہے۔خدا جانے آپ کو کیا ہوتا جا رہا ہے۔آپ کی بیوی ہوں آپکی ہی رہوں گی۔ اففففف۔کدھر چلی جاؤں میں”وہ سر پکڑے بیڈ پر بیٹھ گئی۔
“اچھا نا۔سوری۔اب نہیں بولوں گا کچھ پکا”وہ دوسری طرف سے اٹھ کر اس کے پاس آکر بیٹھا۔
“کوئی ضرورت نہیں کوئی کام کرنے کی۔ادھر بیٹھو خبردار میں نے تمہیں کوئی کام کرتے دیکھا تو۔مہینہ ہونے والا ہے مجھے آئے اور آپ میڈم مجھ پر دھیان ہی نہیں دے رہیں بس نظر آتا ہے تو کچن اور اپنا بیٹا۔شوہر تو کسی کھاتے میں ہی نہیں آتا۔”وہ اسے واپس بیٹھا چکا تھا اور وہ اس کی باتوں پر مسکرا رہی تھی۔
“اب ہنسنا بند کرو اور مجھ سے باتیں کرو”
“کیا باتیں کروں جناب”وہ بیڈ کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھ گئی۔
“سبزیوں کے ریٹ بتا دو”وہ جل کر بولا۔
“اففف ہے عالیان”وہ اس کی بات پر کھلکھلا کر ہنس پڑی اور وہ اس کی ہنسی میں کھو سا گیا تھا۔
“ایسے کیا دیکھ رہے ہیں”اسے جب اپنے اوپر نظروں کی تپش محسوس ہوئی تو بولی۔
“دیکھ رہا ہوں کہ آپ آج بھی اتنی ہی خوبصورت ہیں یا یہ میری نظر کا جادو ہے”
“کیا مطلب آج بھی۔میں کون سا بڈھی ہوگئی ہوں۔ہنہہ”وہ منہ بنا کر بیٹھ گئی تھی۔
“ارے ارے میں تو کہہ رہا تھا کہ شادی کے تین سال بعد بھی آپ مجھے خوبصورت لگ رہی ہیں تو اس میں کس کا کمال ہے۔کیونکہ میں نے سنا ہے بیویاں بس ایک سال تک ہی اچھی لگتی ہیں۔”اس کے بولنے کی دیر تھی کہ مہرو نے پاس پڑا تکیہ اٹھا کر اسے دے مارا۔
****************
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Noor e zeest by Rubah Ali Download pdf | Noor e zeest by Rubah Ali…
Dosti Aur Mohabbat Ki Kahani | Urdu Story About True Friendship & Pure Love Mehfil…
Aks By Samra Parvez Khan | Urdu Story on Loneliness, Relationships & Modern Society Aks…
Teesara kamra- zameer ki awaz afsana by Saniya Saeed and Amna Sehr Download pdf |…
Shaam e Aabroo By Uqba Ahmed | Urdu Story on Ego, Self-Realization & Spiritual Growth…
Qaid Khanay By Alina Kazmi | Urdu Story on Women Empowerment & Social Boundaries QaidKhany…