Mehtab by Usama Zaryab Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
مصنف: اسامہ زریاب
نوعیت: نفسیاتی، رومانوی، حقیقت پسند فکشن
مرکزی موضوعات: احساسِ کمتری، خودداری، پاکیزہ محبت، ذہنی کرب، خاندانی تربیت
ناول مہتاب ایک ایسا جذباتی اور حقیقت سے قریب تر ناول ہے جو مصنوعی خوشیوں، گھسے پٹے اخلاقی اسباق اور روایتی رومانوی کہانیوں سے بالکل مختلف ہے۔
یہ کہانی کسی “ہیپی اینڈنگ” یا سبق آموز انجام کا وعدہ نہیں کرتی، بلکہ انسانی زندگی کے ان خاموش زخموں کو بیان کرتی ہے جو بظاہر نظر نہیں آتے مگر اندر ہی اندر انسان کو کھوکھلا کرتے رہتے ہیں۔
کہانی “آفتاب شہریار” کے گرد گھومتی ہے — ایک ایسا نوجوان جو لکنت (توتلے پن) کا شکار ہے اور ماضی کے ایک دھوکے نے اس کی شخصیت کو اندر سے توڑ کر رکھ دیا ہے۔
وہ دنیا سے زیادہ خود سے لڑ رہا ہے۔
نے اسے سگریٹ کے دھوئیں میں پناہ لینے پر مجبور کر دیا ہے۔
مگر اس کی زندگی اس وقت بدلنا شروع ہوتی ہے جب “ماہ رخ” اس کی دنیا میں قدم رکھتی ہے۔
ماہ رخ صرف ایک خوبصورت لڑکی نہیں بلکہ ایک مضبوط کردار کی مالک ہے۔
وہ:
کہانی کا سب سے خوبصورت پہلو یہی ہے کہ محبت یہاں شور نہیں مچاتی… بلکہ خاموشی سے انسان کو بہتر بناتی ہے۔
“مہتاب” اس حقیقت کو نہایت خوبصورتی سے بیان کرتا ہے کہ:
آفتاب اور ماہ رخ کا تعلق بھی کسی فلمی رومانس سے زیادہ دو ٹوٹے ہوئے احساسات کے درمیان پیدا ہونے والے اعتماد کی کہانی ہے۔
کہانی کا مرکزی کردار۔
ایک پرکشش مگر اندر سے ٹوٹا ہوا نوجوان، جو لکنت اور ماضی کے مذاق کی وجہ سے شدید احساسِ کمتری کا شکار ہے۔
وہ “حرام رشتوں” سے نفرت کرتا ہے اور اپنی تنہائی کو سگریٹ کے دھوئیں میں دفن کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ایک سلجھی ہوئی، پردہ دار اور خوددار لڑکی۔
وہ آفتاب کے ماضی سے جڑی ہونے کے باوجود اس کے لیے ایک نئی امید بن کر سامنے آتی ہے۔
اس کا کردار پاکیزہ محبت، مضبوط تربیت اور عورت کی اصل وقار کی خوبصورت مثال ہے۔
آفتاب کے والد۔
ایک ایسے باپ جو صرف والد نہیں بلکہ دوست بھی ہیں، اور بیٹے کی خاموش تکلیف کو سمجھتے ہیں۔
روایتی مگر فکر مند ماں، جو بیٹے کی سگریٹ نوشی سے پریشان رہتی ہیں۔
آفتاب کی شوخ و چنچل بہن، جو کہانی میں خوشگوار لمحات اور خاندانی محبت کا رنگ بھرتی ہے۔
ماہ رخ کے والد، جو اپنی بیٹی کے فیصلوں پر اعتماد کرتے ہیں اور حقیقت پسند سوچ رکھتے ہیں۔
“پاپا! آخری سگریٹ ہے۔ لینے جا رہا ہوں۔” آفتاب نے اپنے دانت آپس میں جوڑے اور انہیں دبا کر الفاظ ادا کیے۔ وہ توتلا تھا اور جب تک وہ دانتوں کو آپس میں جوڑ کر سختی سے نا بولے تب تک اسکے الفاظ صاف ادا نہیں ہوتے تھے
۔ وہ ابھی سگریٹ دوبارہ ہونٹوں سے لگا کر اس کا زہریلا دھواں اندر کھینچ ہی رہا تھا کہ فضا میں ایک جوتی لہراتی ہوئی آئی اور سیدھی اس کے منہ پر لگی۔ سگریٹ پاؤں کے پاس فرش پر جا گری اور آفتاب کے منہ سے ایک کراہ نکلی۔
“ماما! آخلی سگلیٹ(آخری سگریٹ)تھی۔” اس نے احتجاجاً کچن کی طرف دیکھا جہاں پروین بیگم اسے غصے سے گھور رہی تھیں۔ اسکی آواز بلند ہونے لگی تھی لیکن پھر اسے یاد آگیا وہ اسکی والدہ ہیں۔
“پاپا، اپنی بیگم کو سمجھا لیں۔” آفتاب نے جھک کر فرش سے سگریٹ اُٹھائی اور پاؤں پٹختا ہوا مرکزی دروازے کی طرف بڑھ گیا۔
شہریار صاحب نے مسکراتے ہوئے جوتے ایک طرف کھسکائے۔ “بیگم، میرے سامنے تو اُسے کچھ نہ کہا کرو۔”
اس سے پہلے شہریار جواب میں کچھ کہتے، ہال میں ایک نسوانی آواز گونجی۔ “کیا ہوا ماما؟”
“تمہاری ماں نے تمہارے بھائی پر جان لیوا حملہ کیا ہے۔” شہریار صاحب نے گردن موڑ کر اپنی بیٹی کی طرف دیکھا۔
“کدھر گیا تابی؟” عریبہ نے کچن میں داخل ہو کر پیار سے اپنی والدہ کے کندھے پر سر رکھ دیا۔
“اپنے باپ کے لیے زہر لینے گیا ہے۔” پروین بیگم کی ناراضگی اب بھی برقرار تھی۔
عریبہ نے بمشکل ہنسی ضبط کی۔ “ماما، اِن دونوں کی وجہ سے آپ کیوں اپنا بی پی ہائی کر رہی ہیں؟”
“ماں ہوں میں اُس کی، فکر ہوتی ہے۔ کسی لڑکی کے چھوڑ جانے کا مطلب یہ تو نہیں کہ انسان اپنی جان کا دشمن بن جائے۔” اچانک ان کے لہجے میں سکون اور مٹھاس آ گئی تھی۔
“ماما چھوڑیں نا، تابی کو کچھ نہ کہا کریں۔” عریبہ نے لاڈ سے ان کا سر دبانا شروع کر دیا۔
پروین بیگم فوراً مڑیں اور ہاتھ میں پکڑا ہوا سالن والا چمچ عریبہ کو دکھا کر ڈانٹا۔ “تابی کی چمچی! جا پہلے میری چپل اُٹھا کر لا۔”
“جی ماما!۔” عریبہ نے برا سا منہ بنایا اور ہال کی طرف بھاگ گئی۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Wajood by Usama Zaryab Download pdf Wajood by Usama Zaryab Download pdf is a beautifully…
Be naam si mohabbat by Ramna Malik Download pdf Be naam si mohabbat by Ramna…
Pathar Ke Aansu by Fatima Download pdf Pathar Ke Aansu by Fatima Download pdf is…
Naseeb ka likha by Shahzaib Farid Download pdf Naseeb ka likha by Shahzaib Farid Download…
Koi Charagar by Maida Hanif Ansari Download pdf Koi Charagar by Maida Hanif Ansari Download…
Wolf by Yusra Meerab Download pdf Wolf by Yusra Meerab Download pdf is a beautifully…