Meri zeest ho tum by Beenish Malik Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
کبھی کبھی زندگی میں ایسے رشتے بھی بن جاتے ہیں جو ابتدا میں نفرت اور مجبوری سے شروع ہوتے ہیں، مگر وقت کے ساتھ وہی رشتہ محبت اور اعتماد کی ایک نئی مثال بن جاتا ہے۔ “نفرت سے جنم لینے والی محبت کی کہانی” بھی ایک ایسی ہی جذباتی داستان ہے جس میں دکھ، صبر، آزمائش اور محبت کے رنگ ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔
یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے شوہر کے سخت رویے اور ماضی کی تلخیوں کے باوجود ہمت اور صبر کے ساتھ زندگی کا سامنا کرتی ہے۔ وہ ٹوٹنے کے بجائے خود کو سنبھالتی ہے اور اپنے ماضی کے زخموں سے نکل کر ایک نئی زندگی کی تلاش میں آگے بڑھتی ہے۔
کہانی کا آغاز ایک زبردستی کی شادی سے ہوتا ہے جہاں دو اجنبی انسان ایک رشتے میں بندھ جاتے ہیں۔ شروع میں اس رشتے میں محبت کے بجائے نفرت، غلط فہمیاں اور سختی موجود ہوتی ہے۔
ہیرو کا رویہ سخت اور غصے والا ہے، جبکہ ہیروئن معصوم اور نرم دل ہے۔ وہ ہر مشکل کو برداشت کرتی ہے مگر ہار نہیں مانتی۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کے صبر اور خلوص کی وجہ سے رشتوں میں تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے۔
کہانی میں جہاں شوہر کی سختی دکھائی دیتی ہے وہیں نند اور بھابھی کے درمیان پیار اور سسر اور بہو کے درمیان باپ بیٹی جیسا رشتہ بھی دکھایا گیا ہے جو اس کہانی کو مزید خوبصورت بنا دیتا ہے۔
آخرکار یہی زبردستی کی شادی ایک ایسے رشتے میں بدل جاتی ہے جہاں نفرت محبت میں تبدیل ہو جاتی ہے اور زندگی ایک نئے آغاز کی طرف بڑھتی ہے۔
✨ نفرت سے محبت تک کا سفر
✨ زبردستی شادی پر مبنی جذباتی داستان
✨ ماضی کے زخموں اور یادوں کی کشمکش
✨ خاندانی رشتوں کی خوبصورتی
✨ صبر، حوصلہ اور امید کا پیغام
📚 Forced Marriage Based
زبردستی شادی پر مبنی کہانی
💔 Past Memories & Trauma
ماضی کی تلخیوں اور جذباتی زخموں کی داستان
❤️ Intense Emotional Story
شدید جذبات اور احساسات سے بھرپور کہانی
🔥 Rough & Rigid Hero
سخت مزاج اور روڈ ہیرو
🌸 Naughty & Innocent Heroine
معصوم، نٹ کھٹ اور نرم دل ہیروئن
👨👩👧 Family Bonding & Love
خاندانی رشتوں اور محبت کی خوبصورت جھلک
یہ کہانی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ زندگی میں نفرت ہمیشہ نفرت نہیں رہتی۔ اگر صبر، خلوص اور سمجھ بوجھ شامل ہو جائے تو وہی رشتہ جو ابتدا میں بوجھ لگتا ہے، وقت کے ساتھ محبت اور سکون کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ ایک ایسی جذباتی داستان ہے جو قاری کو دکھ، امید اور محبت کے مختلف رنگوں سے روشناس کراتی ہے۔
”ایکس کیوز می۔! کون ہیں آپ؟ اور دیکھ کر نہیں چل سکتی کیا۔؟ اتنی دیر سے ہارن بجا رہا ہوں سنائی ہی نہیں دے رہا تھا کیا آپ کو۔؟“ غصے سے بھری بارعب مردانہ آواز اس کی سماتوں سے ٹکراٸی تو اس نے جھٹ سے اپنی آنکھیں کھولیں۔لیکن دھند کی وجہ سے اسے کچھ بھی صاف دکھائی نہیں دیا
۔پھر اس نے اپنی بھوری بڑی بڑی آنکھوں کو اور بڑا کر کے دیکھا تو سامنے ہی اسے اک اونچے لمبے شخص کا ہیولہ سا نظر آیا۔جو شلوار سوٹ میں ملبوس اپنے کندھوں پر شال اوڑھے کھڑا اسے گھور رہا تھا۔
”مس میں آپ سے مخاطب ہوں؟ کون ہیں آپ۔؟ اور اتنی صبح صبح یہاں کیا کر رہیں۔؟کیا آپ کو میری بات سناٸی نہیں دے رہی۔؟“ سامنے کھڑے شخص کی غصے بھری جھنجھلاٸی ہوٸی آواز پھر سے اس کی سماعتوں سے ٹکرائی، تو اس نے سر اٹھا کر سامنے دیکھا
اب اس شخص کی شکل اسے صاف نظر آ رہی تھی۔وہ ایک اونچے، لمبے قد کا خوبصورت و خوش شکل نوجوان تھا لیکن اس کی طرف بڑے جارحانہ تیوروں سے گھور رہا تھا۔جب کہ وہ اب بھی بنا کچھ بولے، ہونقوں کی طرح منہ کھولے خاموش سی کھڑی اسے ہی تکے جا رہی تھی۔
”جج جی! کیا کہہ رہے تھے آپ۔؟“ اس نے سامنے کھڑے شخص کی اونچی آواز پر چونک کر سنبھلتے ہوۓ، گڑبڑا کر پوچھا۔کیونکہ اب وہ بالکل اس کے مقابل کھڑا ماتھے پر بل ڈالے کڑے تیوروں سے اسے ہی گھور رہا تھا۔
”اتنی سردی میں اِدھر کیا کر رہی ہیں؟ وہ بھی گونگی بہری ہو کر۔اتنی دھند ہے کچھ بھی نظر نہیں آ رہا، اگر گاڑی سے ٹکرا جاتی آپ تو کون ذمہ دار ہوتا۔؟“ وہ ایک بار پھر غصے سے چبا چبا کر بولا۔اسے یہ لڑکی کچھ زیادہ ہی عجیب سی لگی تھی، اور وہ اسے گاٶں میں بھی پہلی بار دیکھ رہا تھا، ورنہ ان کے گاٶں کی لڑکیاں اس وقت گھر سے نکل آٸیں، یہ ہو ہی نہیں سکتا تھا۔
“کک کدھر۔؟” اس نے ناسمجھی سے اپنے آس پاس نگاہ گھمائی۔لیکن سامنے ہی “سفید حویلی” والا موڑ دیکھ کر اسے خود بھی دھچکا لگا کہ وہ اتنی دور نکل آئی تھی۔
“واٹ؟ آر یو میڈ۔؟ آپ کو یہ بھی نہیں پتہ کہ آپ اِدھر کیسے آئیں۔؟” وہ جھنجھلا کر دانت پستے ہوۓ غرایا۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Kaif-e-Dil Novel by Mahi Shah – A Powerful Urdu Story of Love, Sacrifice and Suspense…
Waseela Urdu Story – A Powerful Tale of Faith, Trust in Allah and Hidden Blessings…
Wada-e-Sadiq Novel by Rimsha Tauqeer – A Story of Faith, Iranian Revolution and Global Politics…
Dastan e hayat by Zahra Binte Khalid Download pdf – A Gripping Social Romantic Urdu…
Makafat e amal by Beenish Malik Download pdf – A Gripping Social Romantic Urdu Novel…
Gardab by M A Hanjrah Download pdf – A Gripping Social Romantic Urdu Novel Gardab…