Mohabbat by Mahain Baloch Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
از قلم: ماہین بلوچ
ناول “محبت۔۔۔؟” مصنفہ ماہین بلوچ کی ایک ایسی فکر انگیز تحریر ہے جو محبت کے روایتی معیاروں پر سوال اٹھاتی ہے۔ اس ناول کا عنوان ہی اپنے اندر ایک گہرا سوال رکھتا ہے کہ کیا محبت واقعی صرف ظاہری خوبصورتی اور کامل سراپے کا نام ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور حقیقت بھی پوشیدہ ہے۔
یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس کی بیماری اس کی ظاہری شخصیت کو بدل دیتی ہے اور اسی تبدیلی کی وجہ سے اسے اپنی زندگی کے سب سے قریبی انسان کی بے وفائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کہانی کی مرکزی کردار دانین ایک ذہین اور حساس لڑکی ہے جو تھائیرائیڈ جیسی بیماری کا شکار ہو جاتی ہے۔ اس بیماری کے باعث اس کا وزن بڑھ جاتا ہے اور وہ مسلسل کمزوری اور تھکن محسوس کرتی ہے۔
دانین کا منگیتر شاہ زر جو اس کا بچپن کا ساتھی بھی ہے، اس کی اس جسمانی تبدیلی کو قبول نہیں کر پاتا اور اسے ٹھکرا دیتا ہے۔ اس واقعے کے بعد دانین شدید ذہنی صدمے اور تنہائی کا شکار ہو جاتی ہے۔
کہانی میں ایک دلچسپ موڑ تب آتا ہے جب خواجہ سراؤں کا ایک گروہ — بلو، سارہ اور شبانہ — دانین کی زندگی میں شامل ہوتا ہے۔ وہ اسے اس وقت سہارا دیتے ہیں جب اس کا اپنا معاشرہ اسے تنہا چھوڑ چکا ہوتا ہے۔
یہ کردار ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ اصل انسانیت اور خوبصورتی دل کی پاکیزگی اور ہمدردی میں ہوتی ہے، نہ کہ ظاہری شکل و صورت میں۔
دانین:
کہانی کی مرکزی کردار۔ ایک ذہین اور حساس لڑکی جو تھائیرائیڈ کی بیماری کے باعث اپنی ظاہری خوبصورتی کھو دیتی ہے اور اسی وجہ سے زندگی کے سخت امتحان سے گزرتی ہے۔
شاہ زر:
دانین کا منگیتر اور بچپن کا دوست، جو ظاہری خوبصورتی کا دلدادہ ہے اور دانین کی بیماری کے بعد اسے چھوڑ دیتا ہے۔
بلو، سارہ اور شبانہ:
خواجہ سرا کردار جو دانین کو اس کے مشکل وقت میں سہارا دیتے ہیں اور اسے زندگی کا نیا حوصلہ دیتے ہیں۔
ثانیہ بیگم:
دانین کی محبت کرنے والی ماں جو ہر حال میں اپنی بیٹی کا ساتھ دیتی ہیں۔
✨ اصل خوبصورتی دل کی ہوتی ہے
✨ بیماری یا جسمانی تبدیلی انسان کی قدر کم نہیں کرتی
✨ سچی محبت ظاہری شکل پر نہیں بلکہ احساس اور وفاداری پر قائم ہوتی ہے
✨ انسانیت کبھی کبھی وہاں ملتی ہے جہاں معاشرہ دیکھنا نہیں چاہتا
“محبت۔۔۔؟” ایک ایسا ناول ہے جو قاری کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ محبت کی اصل تعریف کیا ہے۔ یہ کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ سچی محبت ظاہری حسن سے کہیں بڑھ کر دل کی خوبصورتی، وفاداری اور ہمدردی میں پوشیدہ ہوتی ہے۔
دانین زندگی ایک ہی بار ملتی ہے اور میں اسے یوں برباد نہیں کرسکتا۔۔ میری بات کو سمجھنے کی کوشش کرو۔۔” وہ گہری سانس بھرتے التجائی لہجے میں بولا۔ وہ بھیگی نگاہوں سے اسے دیکھ رہی تھی۔ یہ تھا اسکا شاہ زر۔۔اسکے خواب کا شہزادہ۔۔اسکے بچپن کا ساتھی اور منگیتر۔۔
” مطلب تم فیصلہ کر آئے ہو۔۔ تو اطلاع مجھے نہیں اپنے والدین کو دو۔۔آج سے تم میری طرف سے آزاد ہو شاہ زر احمد۔۔” اسکے جسم کا رواں رواں کانپ رہا تھا۔ مضبوط بننے کی ناکام کوشش کرتے آخر اسکے آنکھوں سے نمکین پانی کا سیلاب نکل پڑا۔
“میں تمہیں ہرٹ نہیں کرنا چاہتا۔۔مگر ہم سچائی سے بھی تو نظر نہیں چرا سکتے۔” وہ شرمندہ لگ رہا تھا۔مگر کیا فائدہ؟
” ہرٹ۔۔؟ تم نے بناء پانی کے مارا ہے مجھے۔۔۔شاہ زر۔۔! دفع ہو یہاں سے۔۔” وہ ہذیانی ہوتی چلائی۔
**
” دانین I can’t take it anymore۔۔” وہ گہری سانس بھرتے بولا۔
اسکے الفاظ سن کر دانین کو لگا جیسے کوئی اس پر ضربوں سے وار کر رہا ہے۔ شاہ زر کا ہر لفظ اس کے سینے پر تیر کی طرح چبھا تھا۔ شاہ زر اسکے چہرے کے تاثرات دیکھ رہا تھا جو کہ شاکڈ ہونے کا پتہ دے رہے تھے۔
اس نے گاڑی کی رفتار تیز کی۔ دانین اسے دھندلی نگاہوں سے دیکھ رہی تھی۔ آنسوؤں جھلکنے کو بے تاب تھے مگر وہ روئی نہیں وہ بس شاہ زر کی نگاہوں میں اپنے لیے محبت ڈھونڈ رہی تھی مگر وہاں اسے صرف پریشانی دکھ رہی تھی۔۔
کس بات کی پریشانی؟ہاں اسے اس بات کی فکر تھی کہ اگر دانین نے گھر والوں کے سامنے اسکی حقیقت بتا دی تو تماشہ ہو جائے گا۔ لیکن ایک نہ ایک دن اسے خود بھی تو بتانا تھا۔
“مجھے پتہ ہے تم اس وقت یہ سب برداشت نہیں کر سکتی مگر حقیقت کو قبول کرکے آگے بڑھنا ہی۔۔۔” اس سے پہلے کے وہ کچھ اور کہتا دانین نے غصے سے اسکے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔ “خاموش ہو جاؤ۔۔۔ چپ ایک دم چپ۔۔
مممم۔۔ میں تم سے محبت ک۔۔کرتی ہوں۔۔ تم۔۔تم بھی کرتے ہو۔۔۔” وہ یک دم چلاتے ٹوٹ سے گئی۔ گاڑی شاہ زر کے ہاتھ سے بیلنس آوٹ ہورہی تھی اس نے جلدی بریک لگائی۔ مصروف روڈ تھی۔ یوں بیچ و بیچ بریک لگانے پر انکی گاڑی ٹکراتے ٹکراتے بچی۔
**
“کیا مطلب؟”
“مطلب کہ تم پاکستان میں رہنا چاہتی ہو یا پھر اگر تمہیں شادی کے بعد کہیں جانا پڑا تو تم مینج کر لو گی؟” ثانیہ بیگم کی بات کا مطلب وہ خوب اچھی طریقے سے سمجھ گئی تھی۔ اسکے ماتھے پر دو بل آئے اس نے خفا نظروں سے اپنی ماں کی طرف دیکھا۔
“مما۔۔۔۔!” وہ شاکڈ تھی۔ مطلب اسکی ماں اسکی خاطر عاشر کو سوچ رہی تھی۔ ہر ماں کی طرح ثانیہ بیگم کو بھی بیٹی کی منگنی ٹوٹنے کا صدمہ تھا اور وہ اب جلد از جلد اسکا گھر بسانا چاہتی تھیں۔
” تو کیا برائی ہے اس میں۔۔ عاشر کو تم شروع سے جانتی ہو۔۔ کافی اچھا اور میچور لڑکا ہے۔۔ اپنا کماتا۔۔۔”ابھی انکی بات بیچ میں تھی کہ دانین نے ہاتھ اٹھا کر انہیں روک دیا۔
“ہاں تو کچھ غلط تو نہیں کر رہی ، تمہاری ہی بھلائی ہے۔” وہ کمزور لہجے میں دلیل دینے لگی۔
” مما، اس سب میں میری کوئی بھلائی نہیں۔۔ منگنی ٹوٹنا یا پھر شادی ختم ہونا کوئی عیب نہیں جبکہ ایک زبردستی اور اذیت ناک بندھن سے چھٹکارا ہے۔” وہ نہایت ہی تحمل سے اپنا موقف سمجھا رہی تھی۔
“مگر بچہ تم ساری زندگی یوں بھی تو نہیں رہ سکتی۔۔” وہی ممتا والی فکر۔ دانین مسکرائی۔
“کس نے کہا کہ ساری زندگی کنواری رہوں گی بھئی میرے بھی ارمان ہیں، میں نے بھی ڈیزائنر لہنگا پہننا ہے ، میں بھی سب سے سلامی وصولنی ہے میرے ماں باپ اپنی حق حلال کی کمائی سے سب کو سلامی دیتے آئے ہیں اب انکی بیٹی سب سے ڈبل کیش لے گی۔۔” وہ انہیں گلے سے لگاتی ہشاش لہجے میں بولی۔ تو ثانیہ بیگم نم نگاہوں سے مسکرائیں۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Kaif-e-Dil Novel by Mahi Shah – A Powerful Urdu Story of Love, Sacrifice and Suspense…
Waseela Urdu Story – A Powerful Tale of Faith, Trust in Allah and Hidden Blessings…
Wada-e-Sadiq Novel by Rimsha Tauqeer – A Story of Faith, Iranian Revolution and Global Politics…
Dastan e hayat by Zahra Binte Khalid Download pdf – A Gripping Social Romantic Urdu…
Makafat e amal by Beenish Malik Download pdf – A Gripping Social Romantic Urdu Novel…
Meri zeest ho tum by Beenish Malik Download pdf – A Gripping Social Romantic Urdu…