Mohabbat ek gumnaam paheli by Kainat Shahid Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
| Download link | Online Reading |
یہ کہانی اردو ادب میں سسپنس، رومانس اور معاشرتی انصاف کی جدوجہد کا ایک خوبصورت امتزاج پیش کرتی ہے۔ اس کا خاص پہلو یہ ہے کہ اس میں ماضی اور حال کی دو کہانیاں ساتھ ساتھ چلتی ہیں جو آخر میں ایک گہرا ربط ظاہر کرتی ہیں۔
حال کے حصے میں ایک آرمی افسر داہم اور ایک پراسرار مگر مضبوط لڑکی حور کی ہنگامی شادی دکھائی گئی ہے۔ داہم ابتدا میں حور کو ایک سادہ اور معصوم لڑکی سمجھتا ہے، لیکن جلد ہی اسے اندازہ ہوتا ہے کہ حور نہ صرف ذہین ہے بلکہ مضبوط اور دوٹوک شخصیت کی بھی مالک ہے۔
ماضی کی کہانی میں حورین اور مصطفیٰ کی محبت اور اصول پسندی کی داستان بیان کی گئی ہے۔ حورین ایک نڈر وکیل ہے جو بچوں کی اسمگلنگ اور طاقتور مافیا کے خلاف اکیلے کھڑی ہو جاتی ہے۔ مصطفیٰ ہر قدم پر اس کا ساتھ دیتا ہے اور اس کا مضبوط سہارا بنتا ہے۔
یہ ناول صرف ایک رومانی کہانی نہیں بلکہ اس میں:
کہانی کے سنسنی خیز مناظر، ہائی وے کے خطرناک واقعات اور جذباتی موڑ قاری کو آخر تک جوڑے رکھتے ہیں۔
مصنفہ کے مطابق یہ کہانی ایک سادہ سے خیال سے شروع ہوئی تھی، لیکن وقت کے ساتھ یہ خود ایک مکمل شکل اختیار کر گئی۔ اس میں خاص طور پر مرد کرداروں کو ایک مثبت اور سپورٹ کرنے والے انداز میں دکھایا گیا ہے، جیسے باپ، بھائی اور شوہر۔
” زندگی اس طرح سے یو ٹرن بھی لے سکتی ہے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ مطلب کہ حد نہیں ہو گئی؟ کہ اگر بندے نے کہہ ہی دیا کہ میں اسکی حفاظت کروں گا تو یہ بات کہاں کو گئی کہ پکڑ کے نکاح ہی پڑھوا دو ۔ اب بندہ پوچھے
ایک آرمی افسر پتا نہیں کتنے مرد و خواتین کی حفاظت کرتا ہے اب کیا وہ تمام خواتین سے نکاح پڑھ لے؟” وہ مسلسل یہ سب سوچ رہا تھا اور اسی طرح سوچتے ہوئے گاڑی بھی چلا رہا تھا۔
رات کے وقت وہ سنسان سی گلیوں میں گاڑی چلا رہا تھا اور دماغ میں مسلسل اسکے ابھی کچھ دیر پہلے ہونے والے واقعے کی فلم چل رہی تھی کہ کس طرح اس کا ایمرجنسی نکاح کروادیا گیا تھا اور نکاح کروانے والا کوئی اور
کیے خواب خرگوش کے مزے لے رہی تھی ۔ اسکو اتنا پرسکون سوتا دیکھ کر اسکو مزید چڑ ہو رہی تھی کہ
“ کتنی عجیب لڑکی ہے ۔ مطلب کہ ایک اجنبی شخص کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے جبکہ اسکو بالکل چوکس ہونا چاہیے ۔” یہ کہتے ہوئے اس نے بھنویں آپس میں ملائیں اور بہت برا منہ کا زاویہ بنایا ۔
“ میں کتنی عجیب ہوں اس کا علم نہیں مجھے ، ہاں مگر اب اتنی بھی بیوقوف نہیں ہوں کہ اپنے شوہر کے ساتھ جاتے ہوئے خود کو غیر محفوظ محسوس کروں اور پلیز اب اپنی یہ بڑبڑاہٹ ذرہ بند کرلو ۔” آخری جملہ کہہ کر اس نے پھر سے
آنکھیں بند کر لیں اور گاڑی کی سیٹ پر اپنا سر پھر سے ٹکا دیا جبکہ اس قدر اچانک جوابی کارروائی پر مقابل کو حقیقت میں جھٹکا لگا کیونکہ ” ابھی تو وہ سوئی ہوئی تھی پھر اٹھ کیسے گئی؟ اور اگر اٹھ بھی گئی تو کیا
اسکی بڑبڑاہٹ اتںا اونچا تھی کہ اسکو سنائی دے گئی؟” اپنی اس سوچ کو پس پشت ڈالتے ہوئے اس نے کہا تو بس اتنا۔
“ تم سوئی ہوئی نہیں تھی؟” داہم نے اب کہ اسکی طرف دیکھ کر سوال کیا ۔
“ ہاں بھی اور نہ بھی۔” اس کے اس قدر نا فہم جواب پر اس نے اسکو گھورا جیسے کہہ رہا ہو ” کہ اس بات کا مطلب ؟” اور مقابل کے تاثرات دیکھنے کے بعد اب کہ حور نے جواب دیا۔
“ مطلب یہ کہ میں ابھی بات کرنا نہیں چاہتی تھی اس لیے سوچا تھوڑی دیر سو جاتی ہوں لیکن یہ جو تم بار بار بار واضح بڑبڑاہٹ کر رہے ہو اس سے کس کو نیند آئے گی؟” اب کہ اس نے سوال داغا
جبکہ مقابل تھوڑا سا خجل ہوا اور سوچا ‘ کیا واقعی اس نے ساری بڑبڑاہٹ سن لی؟
اگر سن بھی لی تو مجھے کیا؟ میں نے تو سچ بولا تھا۔ اب سچ بولنے
پر کوئی پابندی تو نہیں ہے نہ۔’ ابھی وہ یہ سوچ ہی رہا تھا کہ پھر سے دماغ نے کہا۔’ ہاں سچ بولنے پر پابندی نہیں ہے لیکن سچ کو معقول انداز میں بولنا چاہیے ۔’ لیکن ابھی اس نے دماغ کی سوچ کو پھر سے لگام ڈالا اور پھر جواب دیا۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Ishq Rangreza by Aman Khan Download pdf Ishq Rangreza by Aman Khan Download pdf is…
Mout se zindagi tak ka safar by Mehwish Basharat Download pdf Mout se zindagi tak…
Rooh e qalab ho tum by Noreen Qadir Download pdf Rooh e qalab ho tum…
Khak khoon aur wafa by Sana Ejaz Download pdf Urdu novels, rural Urdu fiction, Khak…
Badly se ishq ka safar by Naila Jutt Download pdf Forced Marriage Badly se ishq…
Woh Neelam Pari by Ali Shah download pdf Woh Neelam Pari by Ali Shah download…