Muqadma-e-ishq by Umme Rahima Shah Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
ناول: مقدمۂ عشق
مصنفہ: امِ رحیمہ شاہ
نوعیت: خاندانی، رومانوی، سماجی، ڈرامائی ناول
اردو ناولوں کی دنیا میں کچھ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جو صرف محبت کی داستان نہیں ہوتیں بلکہ خوابوں، ذمہ داریوں اور زندگی کے مشکل فیصلوں کا آئینہ بھی بن جاتی ہیں۔ “مقدمۂ عشق” امِ رحیمہ شاہ کا ایک ایسا ہی دلکش سلسلہ وار ناول ہے جو قاری کو ابتدا ہی سے اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔
یہ کہانی ایک ایسے نوجوان کی ہے جو اپنے دل کے خوابوں اور خاندان کی توقعات کے درمیان پِس رہا ہے۔ ایک طرف رنگوں، آرٹ اور آزادی سے محبت کرنے والا حساس دل، اور دوسری طرف خاندان کی عزت، روایات اور بزرگوں کی خواہشات کا بوجھ۔ یہی کشمکش اس ناول کو منفرد اور حقیقت سے قریب تر بناتی ہے۔
کہانی کا آغاز اسلام آباد کے بااثر اور روایتی خان ہاؤس سے ہوتا ہے، جہاں پختون ثقافت، خاندانی وقار اور بزرگوں کے فیصلوں کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
مرکزی کردار رستم ایک باصلاحیت آرٹسٹ ہے جو دنیا دیکھنے، پینٹنگ کرنے اور اپنی مرضی کی زندگی جینے کا خواب رکھتا ہے۔ لیکن اپنے والد کی خواہش اور خاندان کی روایات کے باعث اسے پولیس کی سخت اور بے لچک فیلڈ کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔
رستم کی زندگی اس وقت مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے جب وہ کراچی منتقل ہونے کی تیاری کرتا ہے۔ نئی جگہ، نئے لوگ، یونیورسٹی لائف، پولیس ٹریننگ اور مستقبل کے نامعلوم راستے اس کے سامنے کھڑے ہیں۔ اسی دوران عشق، جذبات اور زندگی کے نئے امتحانات اس کے مقدر کا حصہ بنتے چلے جاتے ہیں۔
کہانی کا مرکزی کردار۔ ایک حساس، باوقار اور خواب دیکھنے والا نوجوان جو آرٹ سے محبت کرتا ہے مگر خاندان کی خاطر اپنے خواب قربان کرنے پر مجبور ہے۔
رستم کے والد اور خان ہاؤس کے سربراہ۔ ایک سخت گیر مگر باوقار شخصیت جو خاندانی روایات اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔
رستم کی والدہ۔ محبت، شفقت اور سمجھداری کا پیکر جو گھر کے ماحول میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔
رستم کی بہن۔ ایک زندہ دل اور پُرعزم لڑکی جو اپنے خوابوں کی تکمیل چاہتی ہے اور تعلیم کو اپنی زندگی کا اہم مقصد سمجھتی ہے۔
گھر کا سب سے شرارتی اور خوش مزاج فرد، جو اپنی معصوم شرارتوں سے کہانی میں ہلکے پھلکے لمحات پیدا کرتا ہے۔
کراچی میں موجود رستم کا مخلص دوست، جو مشکل حالات میں اس کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
“مقدمۂ عشق” صرف ایک محبت کی کہانی نہیں بلکہ ان نوجوانوں کی نمائندگی کرتا ہے جو اپنے خوابوں اور خاندان کی توقعات کے درمیان پھنس جاتے ہیں۔
مصنفہ نے پختون خاندانی نظام، بہن بھائیوں کی محبت، والدین کی توقعات، نوجوان نسل کے خوابوں اور عملی زندگی کی حقیقتوں کو نہایت خوبصورتی سے قلم بند کیا ہے۔
ته سہ کاوے؟
“تم کیا کر رہے ہو” شکیبہ بیگم نے انہیں مخاطب کیا جو کہ ابھی تک ان کی موجودگی سے بے خبر تھے۔
” دیس ہوم نہ”
“کچھ بھی نہیں بس کچھ کاغذ نہیں مل رہے یہاں میں نے آتشی رنگ کی فائل رکھی تھی نہیں مل رہی” انہوں نے بیڈ کی سائیڈ ٹیبل کی طرف اشارہ کیا۔
“یہ تو رہی”
کہاں؟
“ہاتھوں میں جو ہے”
“میرے ہاتھوں میں تو کچھ نہیں ہے۔”وہ رکے اور اپنے ہاتھوں میں پکڑی فائل دیکھ کر مسکرانے لگے.
سہ دی؟ کیا ہے ۔
“دیس ہوم نہ” کچھ بھی نہیں.
“اب بتا بھی دو مجھے پتہ ہے تمہیں کچھ کہنا ہے”
وہ فائلوں کو واپس شوکیس میں ڈال رہے تھے۔
“آپ رستم کو وہاں کیوں بھیج رہے ہیں؟” آپ کے شکیبہ سوال کر رہی تھی۔
“کام کے سلسلے میں. کیوں نہیں جانا چاہیے کیا اسے؟”
غیاث غنی خان حیرانی سے پوچھنے لگے۔
“نہیں۔ اسے نہیں جانا وہاں”
اب وہ غیاس غنی خان کو تاکنے لگی۔
“اسے جانا پڑے گا اس سے مستقبل کا سوال ہے شکیبہ”
“پھر بھی وہ تو خوش نہیں ہے”
“اتنی اچھی نوکری لگا دی ہے میں نے اس کی اور پولیس میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں ہے اور دیکھو نا بھائی یہی چاہتا تھا ان کی خواہش پوری کر رہا ہوں بس اور کیا”اب کے غیا ث غنی خان پوری طرح متوجہ تھے۔
“کیوں اسلام اباد میں نوکریاں کم ہے کیا مگر وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتا یہ اس کے لیے نیا کام ہے اس کو اتنی معلومات نہیں اور رہی بات جیٹ صاحب کی تو اللہ ان کی مغفرت کرے اور ان کی خواہش بچے کی خوشی سے بڑھ کر ہے کیا”
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Gumnam ishq by Hoor RafiQ D.s Hashmi Download pdf Gumnam ishq by Hoor RafiQ D.s…
Pardesi by Karozia Bhatti Download pdf Pardesi by Karozia Bhatti Download pdf is a beautifully…
Ikhtitam Jo Aghaz Bana by Wardah Ahmed Download pdf Ikhtitam Jo Aghaz Bana by Wardah…
Sibghatuallah by Aqsa Batool Hayyat Complete PDF Sibghatuallah by Aqsa Batool Hayyat Complete PDF is…
Ishq by Kinza Atiq Complete pdf Novel theme Realistic Love Story, SpiritualNovel Troupes: Stranger to…
Sarab by Aqsa Mazhar Download pdf Sarab by Aqsa Mazhar Download pdf is a beautifully…