Urdu Novel, Journalism Story, Social Issues Urdu, Rah e Pur Khaar, Truth and Justice, Political Urdu Story, Ez Reader’s Choice Novels
Raah e Purkhar by Bilal Aslam Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Post:
سچ کی راہ کبھی آسان نہیں ہوتی…
اور جب یہ راہ صحافت کی ہو، تو ہر قدم کانٹوں سے بھرا ہوتا ہے۔
“راہِ پر خار” بلال اسلم کی ایک شاندار تحریر ہے جو صحافت کے خاردار راستوں، اصول پرستی اور مصلحت پسندی کے درمیان جاری جنگ کو نہایت حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کرتی ہے۔
یہ کہانی عاطف چوہدری کی ہے، ایک ایسے نوجوان صحافی کی، جو اپنے ضمیر کا سودا کرنے کے بجائے سچائی کا ساتھ دیتا ہے۔ اس کے لیے صحافت محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے—ایک ایسا مشن جس میں حق گوئی سب سے اہم ہے۔
کہانی میں فرقان لاشاری جیسے طاقتور اور کرپٹ سیاستدان کا کردار اس نظام کی عکاسی کرتا ہے جہاں پیسہ اور طاقت سچ کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔ دوسری طرف رضوان رِند ایک ایسے ایڈیٹر کے طور پر سامنے آتا ہے جو اصول اور مجبوری کے درمیان پسا ہوا ہے۔
عاطف کی سب سے بڑی طاقت اس کے والد چوہدری شبیر احمد ہیں، جنہوں نے اسے سچائی، دیانت اور حلال رزق کا درس دیا۔ جبکہ وشمہ ایک ایسا کردار ہے جو عاطف کے لیے خاموش حمایت اور محبت کا سہارا بن کر سامنے آتی ہے۔
یہ ناول قاری کو یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ:
کیا آج کے دور میں سچ بولنا ممکن ہے؟ اور کیا ایک عام انسان نظام کے خلاف کھڑا ہو سکتا ہے؟
وشمہ: عاطف کی کولیگ، جو اس کی ہمدرد اور خاموش محبت ہے۔
عاطف چوہدری: نڈر اور اصول پسند صحافی، جو سچائی کو ہر چیز پر مقدم رکھتا ہے۔
فرقان لاشاری: طاقتور اور کرپٹ سیاستدان، جو اپنے مفادات کے لیے ہر حد پار کر سکتا ہے۔
رضوان رِند: ایڈیٹر، جو اصول اور مجبوری کے درمیان الجھا ہوا ہے۔
چوہدری شبیر احمد: عاطف کے والد، جو اس کی اخلاقی بنیاد اور طاقت ہیں۔
” سیدھی سی بات ہے عاطف چوہدری! الیکشن نزدیک ہیں اور تم ایک اچھی ساکھ کے حامل صحافی ہو ۔ میں چاہتا ہوں کہ تم میری الیکشن کمپین چلاؤ اور میرے حلقے کے لوگوں کو قائل کرو ان کے دکھوں کا مداوا صرف اور صرف مجھے ووٹ دینے سے ہی ہو سکتا ہے ۔ صرف میں ہی ان کا وہ واحد مسیحا ہوں جس کے پاس ان کے تمام زخموں کا علاج ہے ۔”
اس دفعہ جاوید نصیر نے کھل کر اپنا مدعا بیان کیا تھا جو عاطف کو اندر تک سلگا گیا ۔ اسے بالکل بھی توقع نہیں تھی کہ جاوید شاہ نے اسے اس کام کے لئے بلایا ہے ۔
” اور آپ کے خیال میں، میں آپ کی بات مان جاؤں گا ۔؟” عاطف نے کچھ اس انداز سے پوچھا جیسے اسے جاوید نصیر کی ذہنی حالت پر شبہ ہو ۔
” اگر مان جاؤ گے تو فائدے میں رہو گے ۔ تمہارے سامنے کتنے ہی صحافی اس موقع سے فائدہ اٹھا کر بیرونِ مُلک ایک شاندار اور پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں ۔” جاوید نصیر کا لہجہ اشتہا بڑھانے والا تھا مگر وہ نہیں جانتا تھا کہ اس کے سامنے جو جرنلسٹ بیٹھا تھا وہ ” روزے” سے تھا ۔ لالچ اور طمع کی بھوک ایسے ” روزہ داروں ” پر قطعی اثر انداز نہیں ہوتی ۔
” سر! کاش آپ مجھے یہ پیشکش کرنے سے پہلے مجھ پر تھوڑی سی ریسرچ کر لیتے تو آج نہ آپ کا وقت ضائع ہوتا اور نہ ہی میرے قیمتی وقت کا ضیاع ہوتا ۔” عاطف نے ٹھہرے ہوئے لہجے میں کہا ۔
” سر! آپ میرے لئے قابلِ احترام ہیں اور اپنے ملک کے سیاستدان کی حیثیت سے میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں ۔ مگر جو کام آپ کہہ رہے ہیں وہ کرنا میرے لئے ممکن نہیں ہے ۔ اگر اس طرح کی کوئی ڈیل ہی کرنا ہوتی تو لاشاری سے بھی کر سکتا تھا مگر میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ جو میرے ملک کا دشمن ہے وہ میرا دوست کبھی نہیں ہو سکتا ۔۔۔ چلتا ہوں سر ۔” کہتے ہوئے عاطف اٹھ کھڑا ہوا ۔
جاوید نصیر شاہ نے بھی اپنی نشست چھوڑ دی ۔
” ایک دفعہ پھر سوچ لو عاطف چوہدری! ہمارے ساتھ جس نے بھی ہاتھ ملایا ہے خسارے میں نہیں رہا ۔” اس کرپٹ سیاستدان کا لہجہ اکسانے والا تھا ۔
” سر! میں جب کچھ ٹھان لیتا ہوں تو پھر اپنا فائدہ نقصان نہیں دیکھتا ۔۔۔ بس کر گزرتا ہوں ۔ میری تربیت اور شخصیت میں لچک نہیں ہے ۔”
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Raat barish our adhora khat by Nouman Shafiq Complete pdf – A Mysterious Tale of…
Kanton bhara phool by Zame Zohar Download pdf – A Dark Mafia Romance of Power,…
Woh raaz si woh raaz sa by Mehwish Amman Download pdf – A Spiritual Tale…
Humnawa by Mazhar Yousafzai Download pdf – An Emotional Story of Brotherhood, Sacrifice & Unexpected…
Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf Download Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf…
Reech Ka Israr Novel By Anwar Aligi Pdf Download Reech Ka Israr Novel By Anwar…