Rang e manoos by Zahra Binte Khalid Download pdf
“رنگ مانوس” معروف اردو ناول نگار زہرہ بنت خالد کا ایک نہایت خوبصورت، رومانوی اور خاندانی اردو ناولٹ ہے، جس میں محبت، خاندانی رشتوں، مشترکہ خاندان کی خوبصورتی اور رمضان و عید کی روحانی فضا کو نہایت دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ کہانی قاری کو ایک ایسی حویلی میں لے جاتی ہے جہاں ہر دیوار محبت، ہر رشتہ اعتماد اور ہر لمحہ اپنائیت کے رنگوں سے سجا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
مصنفہ نے اس ناولٹ میں نہ صرف محبت کی نرم اور پاکیزہ کیفیت کو اجاگر کیا ہے بلکہ یہ بھی دکھایا ہے کہ غلط فہمیاں وقتی ہو سکتی ہیں، مگر سچے رشتے ہمیشہ محبت اور اعتماد کے ذریعے اپنی منزل پا لیتے ہیں۔
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
کہانی کا مرکز لاہور کے نواح میں واقع خوبصورت “رنگ محل (ہاشمی حویلی)” ہے، جہاں کئی نسلوں پر مشتمل ایک محبت کرنے والا مشترکہ خاندان رہتا ہے۔ اس حویلی کی رونق صرف اس کی شاندار عمارت نہیں بلکہ وہاں رہنے والے لوگوں کے درمیان موجود محبت، احترام، شرارت، ہنسی مذاق اور خاندانی وابستگی ہے۔
ناول کی اصل کہانی مہرماہ سرفراز ہاشمی اور شاہ زین اکرام ہاشمی کے گرد گھومتی ہے۔ بچپن میں طے ہونے والا ان کا رشتہ ایک معمولی غلط فہمی کی وجہ سے خاموش فاصلے میں بدل جاتا ہے۔ چار سال تک دونوں ایک دوسرے سے ناراضی اور انا کے حصار میں رہتے ہیں، لیکن رمضان المبارک اور عید کے خوبصورت ایام کے دوران حالات ایسے رخ اختیار کرتے ہیں کہ دلوں کی دوریاں کم ہونے لگتی ہیں۔
خاندانی تقریبات، کزنز کی شرارتیں، مزاحیہ مکالمے، بزرگوں کی شفقت اور محبت کے نرم جذبات مل کر اس کہانی کو نہایت دلکش اور یادگار بنا دیتے ہیں۔
ہاشمی خاندان کی بزرگ اور باوقار سربراہ، جن کی محبت، حکمت اور فیصلوں کا احترام پورا خاندان کرتا ہے۔ وہ رنگ محل کی اصل روح ہیں۔
ناول کی مرکزی کردار، ایک خوددار، شوخ، ذہین اور خوبصورت لڑکی، جو چار سال پرانی غلط فہمی کی وجہ سے شاہ زین سے ناراض رہتی ہے، مگر دل میں محبت کے جذبات برقرار رکھتی ہے۔
ناول کا مرکزی ہیرو، ایک سنجیدہ، ذمہ دار اور باوقار نوجوان، جو خاندانی کاروبار سنبھالتا ہے اور اپنے جذبات کا اظہار کم کرتا ہے، لیکن مہرماہ کے لیے اس کے دل میں ہمیشہ محبت موجود رہتی ہے۔
شاہ زین کے والد اور مہرماہ کے تایا، جو دونوں بچوں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور خاندان میں محبت اور اتفاق قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مہرماہ کی کزن اور بہترین دوست، جو ہر خوشی اور مشکل میں اس کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔
مہرماہ کے جڑواں بھائی، جن کی شرارتیں اور مزاحیہ حرکتیں رنگ محل کے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیتی ہیں۔
حویلی کے دیگر کزنز، جو اپنی ہنسی مذاق، شرارتوں اور خاندانی محبت کے ذریعے کہانی کو مزید دلچسپ بناتے ہیں۔
“جتنی لمبی تم چھوڑتی ہو ، اتنی لمبی خود ہوتی تو کیا ہی بات تھی۔”
میٹھا سا طنز کا نشتر جاری ہوا تو بریرہ نے کہنی کے بل ڈرامائی انداز میں اٹھتے ہوئے بولا۔
“دو انچ لمبا ہوکر کیا اکھاڑ لیا ہے تم نے؟”
مہرماہ نے مسکرا کر اپنی سنہری آنکھوں کو شوخی سے گھمایا۔ بالوں کی لٹ کو کانوں کے پیچھے اڑستے ہوئے کہنے لگی۔
“دو انچ لمبی ہوتی تو یہ سوال پوچھنا نہ پڑتا۔”
“مہرماہ ! بریرہ! تم لوگوں کو معلوم ہے حویلی میں کیا ہونے والا ہے؟؟”
ان میں سے چھوٹی بہن ارم نے پورے جوش سے اعلانیہ انداز میں بولا تو بریرہ نے سوالیہ نظروں سے مہرماہ کو دیکھا جو ڈریسنگ سے ٹیک لگائے اپنے کمرے کو دوبارہ سے خراب ہوتا دیکھ رہی تھی۔ ارم اور فاطمہ کے آنے سے
رونق بھی ساتھ ہی آئی تھی۔ مہرماہ اب ان دونوں بہنوں کی بات کرنے کی منتظر تھی۔ ارم کو اشارہ کیا تو ارم نے گلہ کھنکار کر باقی تینوں کو متوجہ کیا۔ مگر اس سے پہلے کہ وہ کچھ بولتی کھلے دروازے کی اوٹ سے دو ایک جیسے چہرے امڈے۔۔
“اوئے! لڑکیوں کے کمروں میں نہیں جھانکتے نکموں!”
“اب بول بھی چکو ارم؟”
مہرماہ اور انتظار ؟ کہاں لکھا تھا ؟ وہ انتظار کرنے والوں میں سے کم از کم نہیں تھی۔
“اچھا سنو! ہم نے سنا ہے کہ پھوپھی آرہی ہیں، بچوں سمیت! پورا رمضان اور عید گزارنے!”
وہ بریکنگ نیوز نہیں تھی۔ وہ دھماکا تھا۔ سب کا یکجا “کیا؟”مہرماہ کے اس خوبصورت کمرے میں گونجا تھا۔ کچھ کے “کیا” میں صدمہ تھا۔ کچھ میں حیرت اور کچھ میں دکھ۔
“اور تو اور گھر کے سارے مرد بھی اس بار شہروں سے لوٹ کر پورا رمضان حویلی میں گزاریں گے۔”
ارم نے اپنی بڑی بہن فاطمہ کی بات پوری کی تو سب نے ایک ساتھ سر ہاتھوں میں دیے تھے۔
“ہوگیا رنگ محل کا بیڑا پار!”
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Humraz chand by Azka Amjad Download pdf Humraz chand by Azka Amjad Download pdf is…
Deewaren aur dareechy by Mehr Afroz Download pdf Deewaren aur dareechy by Mehr Afroz Download…
Darwazy ke us paar by Safha Sathi Download pdf Darwazy ke us paar by Safha…
Sohbat by Zar e Hayat Download pdf Sohbat by Zar e Hayat Download pdf ]…
Shatranj by Wareesha Younas Download pdf Shatranj by Wareesha Younas Download pdf شطرنج از وریشہ…
Azmeer by Sadaf Umer Download pdf Azmeer by Sadaf Umer Download pdf ازمیر از صدف…