Sati ek rasam by Fathima download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
مقصد ہے ؟ میں بتاتی چلوں کہ ‘ستی’ نہ اردو کا لفظ ہے اور نہ ہی ہندی کا، بلکہ یہ سنسکرت زبان کا ایک لفظ ہے جس کا مفہوم ہے: پاک اور وفادار عورت۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ، یہ خوبصورت نام ایک خوفناک، انسانیت سوز رسم کی پہچان بن گیا۔ میرا ناولٹ آپ کو اسی رسم کی ہولناکی سے روشناس کرانا چاہتا ہے، ایک ایسی روایت جس میں بیویوں کو شوہر کی موت کے بعد زندہ جلا دیا جاتا تھا۔
آپ حیران ہوں گے کہ ایسا کیوں تھا؟ اس کا جواب سماجی جبر اور ظالمانہ رسم میں چھپا ہے۔ سن 1825ء کے آس پاس یہ رسم اتنی عروج پر تھی کہ تاریخی ریکارڈز ہزاروں بیواؤں کو زندہ جلانے کے واقعات بتاتے ہیں۔ اس ظلم کی وجہ سادہ مگر گھناؤنی تھی: اس زمانے میں لڑکیوں کی شادیاں اکثر کم عمری میں، بوڑھے مردوں سے کر دی جاتی تھیں۔
اسے زندہ رہنے کا حق نہیں دیا جاتا تھا، اس خوف سے کہ وہ کہیں بدکردار نہ نکل آئے اور دوسرے مردوں سے تعلقات نہ جوڑ لے۔
یہی وجہ تھی: اس دور میں وہی عورت پاک اور وفادار کہلاتی تھی جو اپنے شوہر کی چتا کے ساتھ زندہ جل جاتی، اور یوں اپنے خاندان کی “عزت” اور شوہر کی “نجات” کی ضمانت دیتی۔ “عورت جلے گی تو وفادار کہلائی جائے گی”— یہ اس ظالمانہ معاشرے کا واحد معیار تھا۔
مگر وہ جو اس جبر کے خلاف آواز اٹھاتی تھیں، ان کے ساتھ کیا ہوتا تھا؟ وہ جو زندہ رہنا چاہتی تھیں؟ یہ کہانی اسی آواز کی پہلی چنگاری اور ایک اجتماعی بیداری کے سفر کی عکاسی کرتی ہے۔
************
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
۔ جیسے ہی نیلم کی نظر دیو پانڈے پر پڑی، اس کے دل کی دھڑکن اچانک تیز ہو گئی تھی۔ دیو پانڈے اس وقت دُلہے کے روایتی جوڑے میں ملبوس تھا۔ شاہی نیلے رنگ کا کرتا پہنے، نیچے دھوتی باندھے، سر پر سہرا جیسی ٹوپی پہنے وہ بہت خوبصورت لگ رہا تھا۔
نیلم نے ایک نظر دیکھ کر فوراً اپنی نظریں پھیر لی تھیں، کیونکہ ان کے رواج کے مطابق دلہا ہو یا دلہن، ایک دوسرے کو شادی سے پہلے نہیں دیکھ سکتے۔
نیلم اپنا دل تھام کر بیٹھی تھی۔ آج اس کی زندگی بدلنے والی تھی، آج سے اس زندگی کا نیا باب شروع ہونے والا تھا۔
مگر کیا یہ نیا باب تھا؟ یا پھر کوئی آزمائش؟ یہ سب قسمت کا کھیل تھا۔
دُلہا والوں کا اچھا سواگت (استقبال) کیا گیا تھا۔ راجستھان کی شادیوں میں یہ رواج تھا کہ جیسے ہی گھر میں دُلہا کی آمد ہوتی، سب سے پہلے اس کی پوجا کی جاتی تھی۔
نیلم کی ماں (یعنی دولہے کی ساس) نے یہ رسم ادا کی۔ انہوں نے دُلہا (دیو پانڈے) کے پیر دھونے کے بعد، اسے منڈپ پر بٹھایا۔ یوں، روایت کے مطابق دُلہا خاندان میں باقاعدہ داخل ہو چکا تھا۔
دیو پانڈے کو منڈپ پر بٹھایا گیا۔ منڈپ کے چاروں طرف پھولوں سے ہی سجایا گیا تھا۔ ٹھیک سامنے ہَوَن (Hawan) جلائی گئی تھی۔
(ہَوَن کا مطلب : ہندو شادیوں میں منڈپ کے بیچ لکڑیوں کو جلایا جاتا ہے تاکہ آگنی دیوتا کو ساکشی (گواہ) مان کر جوڑے اپنے وچَن (عہد) لے سکیں۔)
سامنے بیٹھا پجاری، شادی کے منتر پڑھتے ہوئے آگ کو بھڑکا رہا تھا۔ پجاری نے کچھ دیر بعد دیو پانڈے کو سامنے بٹھا کر کچھ اہم وَچَنوں (عہدوں) کے بارے میں یاد دلانا شروع کیا۔ لوگ چاروں طرف جمع ہو چکے تھے۔
نیلم اپنے کمرے میں بیٹھی، بے چینی سے اپنے ہاتھوں کو مروڑ رہی تھی۔ دلہن کے سرخ جوڑے میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔ تبھی نیلم کی ماں لکشمی،اور اس کی بُوا کرینہ، نیلم کے کمرے میں داخل ہوئیں۔
“چلو بیٹا، وقت ہوچکا ہے” کرینہ نے کہا ۔
نیلم نے ایک لمبا سانس لیا، پھر وہ آٹھ کھڑی ہوئی ۔
لکشمی نے اپنی بیٹی کو گلے لگایا، اور اسے سمجھایا: “جانے سے پہلے کچھ وَچَنوں کو یاد کر لو بیٹا! اب تم ہم سے جدا ہو رہی ہو، اب تمہارا سسرال سب کچھ ہے۔ ہم اب تمہارے کچھ نہیں رہے۔ ہاں، مگر تم ہماری بیٹی مرتے دم تک رہو گی۔ مگر بیٹی تم پرائی ہو۔ تمہارا جینا بھی وہیں ہے ، مرنا بھی وہیں ہے۔ چاہے سکھ ہو، دکھ، پریشانی ہو یا خوشی— اب تمہارا سب کچھ تمہارا سسرال ہی ہے۔”
لکشمی نے مسلسل اپنی بیٹی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا: “سسرال میں وہی عورت پاک اور نیک کہلاتی ہے جو وفادار ہوتی ہے۔ تمہیں اپنے پتی کے لیے وفادار ہونا ہے— مرنے سے پہلے بھی، اور مرنے کے بعد بھی!”
نیلم سب کچھ سر جھکائے سنتی رہی۔ اس نے وفاداری کے ان دوہرے معنوں کو خاموشی سے قبول کیا جو اس کے گاؤں میں رائج تھے۔ پھر وہ دونوں ۔ نیلم کو لے کر منڈپ کی طرف بڑھے، جہاں سب اس کا انتظار کر رہے تھے۔
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Woh raaz si woh raaz sa by Mehwish Amman Download pdf – A Spiritual Tale…
Humnawa by Mazhar Yousafzai Download pdf – An Emotional Story of Brotherhood, Sacrifice & Unexpected…
Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf Download Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf…
Reech Ka Israr Novel By Anwar Aligi Pdf Download Reech Ka Israr Novel By Anwar…
Haya Ki Sooli Par Novel By Mohiuddin Nawab Pdf Haya Ki Sooli Par Novel By…
Ilaj Novel By Mohiuddin Nawab Pdf Download Ilaj Novel By Mohiuddin Nawab Pdf Download is…