Shukar tak ka safar by Noor Muzaffar Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
“مسلمانو ! اپنے رب کویاد کرو ۔ امور حیات میں اتنا مگن نہ ہو جاو کہ حیات دینے والے رب کو بھول جاؤ ۔اپنے مالک کا شکر ادا کرتے رہو ۔” امام اپنے سامنے بیٹھے لوگوں سے مخاطب تھا۔
گنتی کے چند لوگ بیٹھے اسے سن رہے تھے ۔جب امام اپنی بات مکمل کر چکا تو آباد مسجد پھر سے خالی ہو گئی ۔ لوگ اپنے اپنے گھروں کی طرف چل دیے ۔ کسی کو نیند مکمل کرنی تھی تو کسی کو کام پر جانا تھا ۔ گاؤں کی یہ چھوٹی سی مسجد فجر کے وقت بھر
جاتی اور پھر لوگ کاروبار زندگی میں مصروف ہو جاتے ۔ مسجد کی دیواریں نمازیوں کی راہ تکتی رہ جاتیں ۔
بڑ ے سے درخت تلے مسجد کے قریب صرف دو لڑکے کھڑے تھے ۔ بھوری آ نکھوں والے لڑکے نے سیاہ آنکھوں والے لڑکے کو اشارہ کیا ا ور پھر دونوں ایک ساتھ بھاگنَے لگے ۔ بھوری آنکھوں والا لڑکا آگے گزر چکا تھا
” تم آج پھر ہآر گئے سعد ۔”
سعد گھٹنوں پر ہاتھ رکھے ،نیچے کی جانب جھکے اپنا تنفس بحال کر رہا تھا ۔ اس نے سر اٹھا کر اپنے سامنے کھڑے لڑکے کودیکھا جو قد اور عمر دونوں میں اس سے بڑ ا تھا ۔
” ہاں تو تم پورے تین سال بڑے ہو مجھ سے اگر تم مجھ سے ہآر جاؤ گے تو تمہیں شرمندگی ہوگی بس اس لئے میں جیتتا نہیں ہوں ۔” سعد نے کندھے اچکا تے ہوۓ کہا۔
سجام اسے دیکھ کر رہ گیا ۔ اس سے بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہ تھا کیونکہ سعد جاوید کو باتوں میں کوئی نہیں ہرا سکتا تھا ۔
” اچھا اب مجھے ایسے مت دیکھو مان لیا میں ہارا اور تم جیتے ۔” سعد نے سجام کو بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوۓ کہا ۔ وہ آنا پرست نہیں تھا وہ اپنی ہار اور غلطی مان لیا کرتا تھا ۔
” تم یونی کب جا رہے ہو ؟ ” سجام نے اپنی شال پھر سے اوڑھتے ہوۓ پوچھا ۔ نومبر کا مہینہ شروع ہو چکا تھا ۔ صبح کے وقت ہلکی سی سردی تھی۔
سعد خاموش رہا ۔
” یار میریٹ لسٹ پر تمہآرا نام آچکا ہے داخلہ ہو جاے گا تم جاؤ تو سہی۔” سجام نے اس کا کندھا تھپتھپاتے ہوۓ کہا ۔ سعد پھیکا سا مسکرا دیا ۔
“کیوں ؟ “
“پانچ سال تک میں کراچی میں کیسے رہوں گا ؟ ایم۔ بی ۔بی۔ ایس کے ساتھ جاب کرنا بہت مشکل ہوگا اور پھر گھر کیسے چلے گا ؟۔ میں امی اور فریحہ کو اکیلا چھوڑ کر نہیں جا سکتا ۔” اس اکیس سالہ لڑکے کی زندگی میں ڈھیروں مسائل تھے ۔
” یارتم تو مجھے حوصلہ دیتے ہو اور اب خود مایوسی والی باتیں کر رہے ہو ” سجام نے کہا ۔
“میں مایوس بلکل بھی نہیں مگر حقیقت کو جٹھلا بھی نہیں سکتا “
” ارے میں بھی تو پچھلے تین ماہ سے بے روزگار ہوں اپنا آپ زمین پر بوجھ لگتا ہے ۔ آہ ! ہم لڑکوں کے مسائل۔”سجام نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہا ۔
“اللّه سب بہتر کرے گا ۔” سعد نے اسے حوصلہ دیا ۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Khushnuma shajar by Mehak Mughal Download pdf Khushnuma shajar by Mehak Mughal Download pdf is…
Aaghoush-e-Ukhoowat by Hajra Batool Download pdf Aaghoush-e-Ukhoowat by Hajra Batool Download pdf is a beautifully…
Shaitani Charkha by Nagina Abdul Qadeer Download pdf Shaitani Charkha by Nagina Abdul Qadeer Download…
Charagh e umeed by Noreen Rajpoot Download pdf Charagh e umeed by Noreen Rajpoot Download…
Pareesa by Fareeha Naz Download pdf Pareesa by Fareeha Naz Download pdf is a beautifully…
Shikasta wajood ki baaziyaaft by Mahak Ali Download pdf Shikasta wajood ki baaziyaaft by Mahak…