Tu meri heer by Maryam Riaz Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
اردو ادب میں کچھ ناول ایسے ہوتے ہیں جو صرف محبت کی کہانی نہیں سناتے بلکہ انسانی نفسیات، رشتوں کی حقیقت اور معاشرتی رویوں کو بھی بے نقاب کرتے ہیں۔ “تو میری ہیر” بھی ایک ایسا ہی متاثر کن ناول ہے جس میں محبت، دکھ، محرومی اور زندگی کی تلخ حقیقتوں کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔
یہ داستان ایک طرف شوخ و زندہ دل ہیر کی شرارتوں سے شروع ہوتی ہے تو دوسری طرف مبشر کی خاموشی اور اس کے اندر چھپے درد کو سامنے لاتی ہے۔
ناول کا آغاز ہیر بخت کی شوخیوں اور مبشر ابدال کی خاموش طبیعت سے ہوتا ہے۔ ہیر کو مبشر کی سنجیدگی اور خاموشی سخت ناگوار گزرتی ہے، جبکہ مبشر اپنے اندر ایک الگ دنیا بسائے ہوئے ہے۔
ابتدائی حصے میں ان کی نوک جھونک، گھریلو ماحول اور دادی کی تربیت نمایاں ہے۔ ہیر کا فٹ بال کھیلنے کا شوق اور گھر کے کاموں سے جی چرانا اس کی آزاد مزاج شخصیت کی علامت ہے۔
دوسری طرف مبشر کا کردار ان بچوں کی نمائندگی کرتا ہے جنہیں والدین دولت اور سوشل اسٹیٹس کی دوڑ میں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اس کی گفتگو سے اندازہ ہوتا ہے کہ والدین کی بے حسی نے اسے اندر سے توڑ دیا ہے، مگر وہ اسی تنہائی کو اپنی طاقت بنا کر کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ایک شوخ، ضدی اور چنچل لڑکی جو فٹ بال کھیلنے کی شوقین ہے۔ اپنی محرومیوں کو ہنسی مذاق اور غصے کے پیچھے چھپاتی ہے۔
خاموش، سنجیدہ اور پراسرار نوجوان۔ اس کی خاموشی اس کے بچپن کے صدمات اور والدین کی بے توجہی کا نتیجہ ہے۔
مبشر کا بھائی یا قریبی عزیز، جو ماضی کی تلخیوں اور مستقبل کی امیدوں کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے۔
ایک مضبوط اور سمجھدار خاتون جو اپنے پوتے پوتیوں کی بہترین تربیت کرتی ہیں اور ان کے لیے سہارا بنتی ہیں۔
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
تم نے کب میرے لیئے اسٹینڈ لیا؟ کب میرے ساتھ کھڑے ہوئے؟ کب مجھے یہ احساس دلایا کہ تم میرے ساتھ ہو؟” گرم سیال روئی جیسے گالوں سے بہتا پانی ٹھوڑی سے نیچے ٹپک رہا تھا۔
لب پھڑپھڑا رہے تھے۔ تنفس پھول رہا تھا۔ وہ برستی آنکھوں سے سامنے کھڑے گونگے بہرے سخت دل انسان سے کہہ رہی تھی جو بس خاموشی سے اسے دیکھے جا رہا تھا۔
پھر وہ دو قدم آگے آیا، وہ غم و غصے سے اسے ہی دیکھ رہی تھی اسکی بے تاثر آنکھوں میں۔
دل تھا کہ اسکے بال نوچ لے۔ اسے زمین پہ پٹخ دے۔ اسکے پتھر دل کو مسل دے اس شخص نے دھیرے سے ہاتھ بڑھائے اور اسے اپنے حصار میں لیا۔
جب تم بولتی تھی تب میں تمہیں سنتا تھا ۔۔۔۔ جب تم گلا پھاڑ کر چیختی تھی تب میں تمہیں سنتا تھا ۔۔۔۔۔۔ میں نے کبھی تمہیں تنہا نہیں چھوڑا تھا ہیر میں ہمیشہ تمہارے لیئے تمہارے پیچھے آیا ہوں۔” نرمی و محبت سے اپنی پہلی صفائی کے ساتھ اس نے مقابل کھڑی لڑکی کے آنسو پوروں سے چنے وہ اسکے ہاتھ تھام کر سنجیدگی سے اسے دیکھنے لگا۔
عقب میں سمندر ، سرد و گرم ہوا ، بل کھاتی لہریں اور زور و شور سے چلتی دو دھڑکنیں سب کو سنائی دے رہا تھا جو وہ سننے سے انکاری تھی ۔
“تم دنیا کے ۔۔۔ سب سے برے انسان ہو ۔۔۔ مجھے چڑ ہے تم سے سمجھے مبشر ابدال ۔۔۔۔۔۔ چڑ ہے مجھے تم سے ۔” وہ غرائی مقابل شخص نے سر کو خم دے کر اس کے ماتھے سے سر ٹکایاوہ بپھر اٹھی۔
“مجھے تم سے محبت ہے ہیر بخت ۔۔۔۔ اور مجھے تا عمر تم سے خالص محبت رہے گی کیا تم ۔۔۔۔۔ اب بھی چاہتی ہو کہ میں تمہیں صفائی دوں۔” اس نے روتی بلکتی غصے سے غراتی لڑکی کو دیکھا۔۔
****
“کیا ہے دادو؟ کوئی بھونچال آ گیا ہے کیا؟ جو مجھے صبح کے آٹھ بجے لوگوں کو گھروں سے نکالنے کے لیئے اٹھایا—-” وہ کمر پہ ہاتھ جمائے اجڑی حالت میں بولی۔ بال چڑیا کا گھونسلا بنے تھے۔ ، اور وہ آنکھیں چھوٹی کیئے بے نیازی سے کھڑی تھی جیسے زبردستی لائی گئی ہو۔
“ایک چماٹ لگے گا ساری کی ساری نیند اڑ جائے گی تیری ۔۔۔۔۔ شکل دیکھی ہے اپنی؟؟ کوئی منہ دھونے کو پانی نہ دے تجھے اور یہ….. یہ کپڑے ہیں؟ ایسا لگتا ہے غربت پڑنے اور پیسے نہ ہونے پر پٹھے کپڑے کاٹ کر پہنے ہوں ۔۔۔۔ جا پہلے خود کو دیکھ شیشے میں لگ رہی ہے کہیں سے تو ہیر ہے؟ ایسا لگتا ہے گلی کا فقیر اٹھ کر آ گیا ہو. دفع ہو اور دو منٹ میں میرے سامنے حاضری دے سمجھی۔۔۔۔۔” وہ اسے اچھے سے لتاڑ کر گویا ہوئیں ہیر کا دماغ بھک سے اڑا وہ خفت بھری نظروں سے انہیں دیکھنے لگی۔
“آپ تو مجھے ایسے ڈانٹتی ہیں جیسے میں کوئی ڈنگر ہوں۔۔۔۔” وہ منہ بسور کر بولی۔
زیادہ بنو مت اور ناشتہ کر کے بھینس کا گوبر اٹھاؤ!! وقت دیکھا ہے دوپہر ہو رہی ہے جاؤ کام پہ لگو۔۔۔۔۔۔۔” وہ اسے تاسف سے دیکھ کر بولیں ہیر نے ناک سکوڑا۔
“مبشر کہاں ہے اس سے کہیں ناں؟؟ میں لڑکی ہو کر گوبر اٹھاتی اچھی لگوں گی کچھ تو خیال کریں میرے خوبصورت ہاتھ خراب ہو جائیں گے اس نے دادی کو ہاتھ دکھائے صنف نازک ایسا ہی نہیں کہا گیا مجھے۔۔۔۔۔۔” وہ شریر لہجے میں بولی۔
ہو کر عورتوں کے کام کرتا ہے کوئی ڈھنگ کا کام سیکھ لو آگے جا کر تمہیں ہی کام آئے گا۔۔۔۔۔” انہوں نے اسے ڈپٹ کر کہا ہیر نے گہری سانس لی۔
“دادو! آپ کو میری جوان دادی نہیں ہونا چاہیے تھا آپ میری بوڑھی دادی ٹھیک رہتیں جنہیں کم از کم سنائی نہ دیتا یا پھر دیکھائی نہ دیتا یہاں تو آپ جوانی میں ہی سب کچھ دیکھتے سنتے اور سمجھتے ہوئے خراب طبیعت کی مالک لگتی ہیں اور
دوپہر کہاں ابھی صبح کے پورے آٹھ بجے ہیں۔ اگلے گھر کی آپ فکر مت کریں شوہر سے خوب خدمتیں کرواؤں گی ایک تو آپ عورتیں دو گھنٹے بعد کا بتا کر چار گھنٹے پہلے جگا دیتی ہیں دس از ناٹ فیئر دادو۔۔۔۔” وہ ناراضگی سے بڑبڑائی۔۔ دادی نے سن لیا اس نے زبان کاٹی۔
“ہیرے……” وہ دانت پیس کر بولیں۔
“کیا ہے دادو۔۔۔۔” وہ معصومیت سے بولی۔
“دفع ہو یہاں سے….” وہ آگ بگولہ ہو گئیں۔
“کمرے میں جا کر سو جاؤں دادو۔۔۔۔” وہ آنکھیں پٹپٹا کر بولی۔
“جہنم میں جا کر رہو تم۔۔۔۔۔۔۔
کدھر؟ ناشتہ کرو تم بھینس بلا رہی ہیں۔۔۔۔۔” وہ اسے پیر پٹخ کر جاتا دیکھ کر تڑخ کر بولیں٬ ہیر رونے جیسے ہو گئی۔
****************
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Noor e zeest by Rubah Ali Download pdf | Noor e zeest by Rubah Ali…
Dosti Aur Mohabbat Ki Kahani | Urdu Story About True Friendship & Pure Love Mehfil…
Aks By Samra Parvez Khan | Urdu Story on Loneliness, Relationships & Modern Society Aks…
Teesara kamra- zameer ki awaz afsana by Saniya Saeed and Amna Sehr Download pdf |…
Shaam e Aabroo By Uqba Ahmed | Urdu Story on Ego, Self-Realization & Spiritual Growth…
Qaid Khanay By Alina Kazmi | Urdu Story on Women Empowerment & Social Boundaries QaidKhany…