Usy main bhool jaun gar by Sidrah Nadeem Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
| Download link | Online Reading |
ہجرتیں دل بڑا کر کے کی جاتی ہیں، لیکن کچھ ہجرتیں دل بھی مار دیتی ہیں…
یہ جملہ آپ کو لے جائے گا ناول “اسے میں بھول جاؤں گر” کی دنیا میں، جہاں ایک نوجوان لڑکی کے جذبات، دوستی اور رشتوں کی پیچیدگیوں کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔
یہ کہانی ہے عیشا عبدالرحمن کی، جو بہتر مستقبل کی تلاش میں ساہیوال سے لاہور منتقل ہوتی ہے۔ لاہور کے اس شہر نے نہ صرف اس کے دل بلکہ دو نوجوانوں کے دل بھی جوڑے اور توڑے:
یہ داستان صرف یونیورسٹی کی رقابت نہیں، بلکہ ماضی کے زخموں، انا کے ٹکراؤ اور تقدیر کے لکھے ہوئے نصیب کو بدلنے کی جدوجہد ہے۔ شاہ زین کا غرور اور غصہ، اور اذان کی بردباری اور عقل مندی، اس کہانی میں جذبات کی گہرائی کو اور بڑھا دیتے ہیں۔ عیشا کا کردار رشتوں میں نئی جہتیں لاتا ہے اور دکھاتا ہے کہ کبھی کبھی وہ جسے بھولنا چاہتے ہیں، تقدیر اسے بار بار ہمارے سامنے لے آتی ہے۔
“اسے میں بھول جاؤں گر” ایک ایسا ناول ہے جو نہ صرف دل کو چھو جاتا ہے بلکہ قاری کو یہ بھی سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ محبت، دوستی اور تقدیر کے رشتے کس طرح ہماری زندگی کے نقش و نگار بدل سکتے ہیں۔
وہ پہلے انس کے ساتھ پراجیکٹ کر چکی تھی سو، اسے لگا تھا کہ اس بار بھی سب ٹھیک جائے گا لیکن ڈیڈ لائن سے چند دن پہلے انس کی پے در پے چھٹیوں اور اس کی کال نہ لینے پہ صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی تھی۔ وہ اس قدر پریشان تھی کہ سمجھ نہ پا رہی تھی کہ کرے کیا۔۔
آخر جب ایک دن رہ گیا تو اس نے انتظار ترک کر کے خود سے پراجیکٹ ایڈٹ کیا اور پریزنٹیشن تیار کر لی تھی اور ڈیڈ لائن والے دن وہ ابتدائی اسٹوڈنٹس میں سے تھی جس نے پراجیکٹ فائل سر زبیر کے حوالے کر دی تھی اور وہی دورانیہ تھا جب انس بھی آ گیا تھا اور وہ بھی اسی پراجیکٹ کو مختلف طور سے بنائے ہوئے تھا۔ سو، چاہیے تو اب یہ تھا کہ وہ اسے سخت سست کہتی لیکن وہ کیا کہتی کہ وہی الٹا اس سے الجھ پڑا تھا۔
“11 دن کی محنت تھی میری اور تم نے اسے سائیڈ لائن کر کے اپنا پراجیکٹ سبمٹ کر دیا۔۔ تمہیں ایٹ لیسٹ میرا انتظار کرنا چاہیے تھا۔۔”
“پچھلے چار دن سے انتظار ہی کر رہی تھی اگر پراجیکٹ تمہارے لیے اتنا میٹر کرتا تو تم آ جاتے یا کال ہی اٹھا لیتے لیکن تم نے کچھ نہیں کیا۔۔ سو، پیچھے میں واحد تھی۔ اسی لیے، میں ہی لیڈ تھی اور لیڈ کو جو بہتر لگا، وہی کیا۔۔”
“لیڈ۔۔ لیڈ۔۔ واٹ دا ہیل از دس لیڈ۔۔ وی ور ایکول (ہم برابر تھے) عیشا عبدالرحمن۔۔”
اس کی بلند آواز، اس کا لہجہ۔۔ وہ کڑواہٹ عیشا نے بمشکل نگلی تھی نگل کر ضبط کرتے ہوئے وہ لائبریری میں بیٹھے پڑھتے اسٹوڈنٹس جو جھگڑے کو پکارتی آواز پہ کتابیں چھوڑ کر، اسکرین سے نگاہ ہٹا کر انہیں دیکھنے لگے تھے کو دیکھے بنا راستے میں رکی تھی۔ رک کر ضبط کرتی اس کی سمت پلٹی تھی۔
“اوکے۔۔ وی ور ایکول (ہم برابر تھے) لیکن یہ میرا بھی پراجیکٹ تھا۔ میرے مارکس میرے لیے امپورٹنٹ (اہم) تھے۔ تمہارا انتظار کرتی رہتی اور فائنلز میں جی پی اے ایشو کر کے بیٹھ جاتی۔۔۔! تمہیں تو میرا تھینک فل (شکر گزار) ہونا چاہیے کہ میں نے اپنے پراجیکٹ میں بنا تمہاری محنت تمہارا نام ایڈ کیا اور۔۔”
“تھینک فل۔۔ مائی فٹ۔ سمجھتی کیا ہو تم خود کو۔۔؟ غرور کس بات کا ہے تمہیں۔۔؟”
ہاتھ میں پکڑی فائل نیچے پٹختے اس نے بنا کسی لحاظ کے جارحانہ عزائم کے ساتھ اس کی سمت قدم بڑھائے، ہاتھ بڑھایا تھا لیکن وہ جو اچانک ایکدم کسی ڈھال کی طرح ان دونوں کے درمیان اس کے آگے آ گیا تھا یوں کہ وہ اس جیکٹ والے شخص کے پیچھے چھپ سی گئی۔
****************
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Raat barish our adhora khat by Nouman Shafiq Complete pdf – A Mysterious Tale of…
Kanton bhara phool by Zame Zohar Download pdf – A Dark Mafia Romance of Power,…
Woh raaz si woh raaz sa by Mehwish Amman Download pdf – A Spiritual Tale…
Humnawa by Mazhar Yousafzai Download pdf – An Emotional Story of Brotherhood, Sacrifice & Unexpected…
Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf Download Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf…
Reech Ka Israr Novel By Anwar Aligi Pdf Download Reech Ka Israr Novel By Anwar…