Zarmaakh ki qaid by Basma Nazeer Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
ناول “زرماخ کی قید” مصنفہ بسمہ نذیر کا ایک ایسا شاہکار ہے جو قاری کو حقیقت اور مافوق الفطرت دنیا کے درمیان ایک غیر معمولی سفر پر لے جاتا ہے۔ یہ صرف ایک لڑکی کی کہانی نہیں بلکہ انسانی ارادے، جذبات، اور تاریک قوتوں کے درمیان ایک شدید جنگ کی داستان ہے۔
1980ء کے لیہ کے سرسبز کھیتوں سے شروع ہونے والی یہ کہانی آہستہ آہستہ گلگت بلتستان کی برفیلی، خاموش اور پراسرار وادیوں تک پہنچتی ہے، جہاں حقیقتیں دھندلا جاتی ہیں اور سائے بولنے لگتے ہیں۔
“زرماخ کی قید” ایک ایسی داستان ہے جس میں:
یہ ناول قاری کو مسلسل یہ سوال دیتا ہے:
کیا سب کچھ حقیقت ہے… یا سب کچھ ایک سایہ ہے؟
Malka اس ناول کی مرکزی کردار ہے۔ وہ ایک خوبصورت، ضدی اور جذباتی لڑکی ہے جو اپنی زندگی کی رنگینیوں میں مگن رہتی ہے۔
لیکن اچانک:
Manzoor ملکہ کا پھوپھی زاد اور منگیتر ہے۔ وہ ایک مضبوط، سنجیدہ اور بااعتماد نوجوان ہے جو ہر حال میں ملکہ کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔
اس کا کردار:
Bai Amman ایک قدامت پسند اور توہم پرست بزرگ خاتون ہیں۔
ان کا کردار:
Khurshid Sahab ملکہ کے والد ہیں جو اپنی بیٹی کی حالت دیکھ کر شدید پریشانی اور بے بسی کا شکار ہوتے ہیں۔
یہ کردار:
Malik (Mutalwin Jinn) کہانی کا مرکزی منفی کردار ہے، جو جنات کے “متان قبیلے” کا سردار ہے۔
اس کی خصوصیات:
یہ کردار کہانی میں خوف، سنسنی اور کشمکش کو انتہائی بلند سطح پر لے جاتا ہے۔
“ہمیں ڈھونڈ رہی ہو کیا؟”
وہ یکدم ہی اچھلی اور اپنا چہرہ اس جانب کیا جس کے بعد وہ گویا برف کا مجسمہ سا بن گئ۔ کمرے کے پاس ہی مرغیوں کا ڈربہ تھا جو اس وقت کسی دوسری مخلوق سے بھرا تھا، جن میں سے باہر کھڑی ایک مخلوق نے پھر سے اپنا سوال داغا۔
“کیا ہوا ڈر گئیں؟ اتنی جلدی؟” وہ ایک خونخوار لومڑی نما چہرہ تھا جس کا دھڑ انسانوں سا تھا اور پورا جسم بالوں سے بھرا تھا۔ پھر اس نے ایک اشارہ کیا اور ڈربے میں موجود باقی لومڑیاں رینگتے ہوئے باہر کو نکلی اور کھڑی ہو گئیں۔ ان سب کے چہرے خون آلود تھے جبکہ کچھ کے منہ میں تو اب بھی کٹی پھٹی مرغیاں دبی تھیں۔
صد شکر کہ بروقت ہی اس کے دماغ نے کام کرنا شروع کیا اور وہ اونچی آواز میں آیت الکرسی کا ورد کرنے لگی جس کے باعث وہ تمام لومڑیاں غرانے لگیں۔ جبکہ آگے کھڑی ان کی سرغنہ خونی نظروں سے ملِکہ کو گھورنے لگی۔
“پھر سے وہی عجیب و غریب خواب اور وہ لومڑیاں” وہ بڑبڑائی۔
“اٹھ جا نی کب تک پڑی گھر میں نحوست پھیلاتی رہے گی۔ ہزار دفعہ سمجھا چکی ہوں دیر تک سوتے رہنے سے گھر میں بے برکتی ہوتی ہے۔ پر مجھ نمانی کی کون سنتا ہے۔ اٹھ جا رے” بی اماں تسبیح کے دانے گرانے کے ساتھ اسے بھی لتاڑ رہی تھی جو چھت کو گھورتی خود کو یہ یقین دلانے کی کوشش کر رہی تھی کہ بس یہ محض خواب تھا اور کچھ نہیں۔
“ویکھ آج بہت کام ہیں گھر میں، منظور لوگ پہنچتے ہی ہوں گے”۔ منظور کا نام سنتے ہی وہ یکدم اٹھ کے بیٹھی۔ بی اماں کچھ اور بھی بولے جا رہی تھی لیکن اسے تو بس اتنا یاد تھا کہ آج اس کا منظور آ رہا ہے۔ کتنا وقت گزر گیا۔ پانچ سال۔۔۔۔۔ اونہوں پر اسے تو یہ پانچ صدیوں کے برابر لگ رہا تھا۔
یہ انتظار بھی کتنا کٹھن ہوتا ہے ناں، یوں تو وقت پر لگا کر اڑ جاتا ہے لیکن یہی سمے جب کسی کے انتظار میں کاٹا جائے تو گویا کائنات رک سی جاتی ہے۔
“نہ جانے میرے چاند جیسے نواسے کو اس کلموہی میں کیا دکھا تھا جو سیدھا منگنی ہی کر ڈالی۔ میں کہتی ہوں یہ لڑکا خود پر گرہن لگوا کر ہی لگے گا” بی اماں پھر شروع ہوچکی تھیں۔
“بی اماں کسی کو گرہن لگے نہ لگے لیکن جیسی آپ کی سوچ ہے ناں جلد ہی آپ کے دماغ کو گرہن لگ جائے گا۔ ویسے بھی اس عمر میں بندے کو غصہ راس نہیں آتا” ملِکہ نے بستر ٹھیک کرتے ہوئے گویا انہیں مزید تپایا۔ ویسے بھی اس کی اور بی اماں کی کبھی آپس میں بن نہیں پائی تھی۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Munni daadi afsana by Basma Nazeer Download pdf Munni daadi afsana by Basma Nazeer Download…
Orphanage ki mystery afsana by Shehr Bano Download pdf Orphanage ki mystery afsana by Shehr…
Khali kursi afsana by Rushna Akhter Download pdf Khali kursi afsana by Rushna Akhter Download…
Daldal afsana by Rushna Akhter Download pdf Daldal afsana by Rushna Akhter Download pdf is…
Be-Nam Ahatein afsana by Rushna Akhter Download pdf Be-Nam Ahatein afsana by Rushna Akhter Download…
Khamosh Hujoom afsana by Rushna Akhter Download pdf Khamosh Hujoom afsana by Rushna Akhter Download…