Zauq-e-Rahi thy by Dua Aslam Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
مصنفہ: دعا اسلم
“ذوقِ راہی” ایک متاثر کن اور روح کو چھو لینے والی کہانی ہے جو خوابوں، محرومیوں اور اللہ کی رضا کو قبول کرنے کے سفر کو نہایت خوبصورتی سے بیان کرتی ہے۔ یہ ناول ایک ایسی لڑکی کی داستان ہے جس کی آنکھوں میں ڈاکٹر بننے کا خواب تو تھا، مگر زندگی نے اس کے لیے ایک مختلف راستہ منتخب کر رکھا تھا۔
کہانی کی مرکزی کردار فریشہ ایک ذہین اور محنتی طالبہ ہے جو محدود وسائل کے باوجود بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔ مگر متوسط طبقے کی مالی مشکلات اس کے خواب اور حقیقت کے درمیان دیوار بن جاتی ہیں۔ یہی موڑ اس ناول کو عام تعلیمی جدوجہد سے نکال کر ایک روحانی سفر میں تبدیل کر دیتا ہے۔
مصنفہ نے نہایت خوبصورتی سے یہ حقیقت بیان کی ہے کہ انسان اپنی خواہشات کے مطابق منصوبے بناتا ہے، لیکن اصل سکون اُس راستے میں ہوتا ہے جسے اللہ ہمارے لیے بہتر سمجھتا ہے۔ ڈاکٹر بننے کی حسرت سے شروع ہونے والی یہ داستان آخرکار دینی تعلیم، خود شناسی اور قلبی اطمینان کی روشنی تک پہنچتی ہے۔
فریشہ:
ایک باصلاحیت اور محنتی لڑکی جس کی زندگی کا مقصد ڈاکٹر بننا تھا، مگر حالات اسے ایک نئے اور بامعنی راستے کی طرف لے جاتے ہیں جہاں وہ اصل کامیابی کا مفہوم سمجھتی ہے۔
فریشہ کی ماں:
صبر، حکمت اور ایمان کی مثال۔ وہ اپنی بیٹی کو ناکامی میں بھی اللہ کی رضا تلاش کرنا سکھاتی ہیں اور ہر مشکل میں اس کا حوصلہ بنتی ہیں۔
” بہت مشکل ہوتا ہے اپنے خوابوں کو ماردینا۔۔۔۔” میں نے لوگوں سے سن رکھا تھا کہ جب ہم سیکنڈ ایئر کا آخری امتحان دے کر نکلتے ہیں تو ہم جیسے مڈل کلاس لوگوں کے لیے آگے کی زندگی آسان مرحلہ نہیں ہوتی ایک ایسا مرحلہ ہوتی ہے جس میں صرف اور صرف آزمائشیں ہو ۔۔۔۔”
ایک بار رزلٹ کے بعد اماں نے مجھ سے پوچھا ۔۔۔۔
” فریشہ تم اب آگے کیا کرو گی ، کیا تم آگے پڑھنا چاہتی ہوں۔۔۔۔؟؟؟
میرا اسوقت دل کیا میں اماں کو کہہ دوں اماں میں ڈاکٹر۔ بننا چاہتی ہوں میں اپنے خواب کی تدبیر کو مکمل کرنا چاہتی ہوں مگر میں کہہ نا سکی اور میں نے کہہ دیا کہ اماں میں آگے ایڈمیشن نہیں لوں گی میں مدرسے کی تعلیم حاصل کروں گی ۔۔۔۔۔
اماں نے مجھے دیکھا اور کہا ۔۔۔۔
میں نے اماں کو نم آنکھوں کے ساتھ دیکھا اور کہا ۔۔۔۔
” اماں میں اب ڈاکٹر نہیں بن سکتی ۔۔۔۔”
اماں نے میری طرف دیکھا اور پھر بولی ۔۔۔۔
” کوئی بات نہیں تم مدرسے کی تعلیم حاصل کر لو۔۔۔”
اماں نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی اور وہاں سے اٹھ گئی اس کے بعد جس دن میں نے مدرسہ جوائن کیا۔ جب انھوں نے مجھے ایم ۔اے اسلامیات کی ڈگری کا بتایا تو میرے ذہن میں ایک بار پھر وہی خیال آیا ۔۔۔۔
میں نم آنکھوں سے ان کی ساری بات سنتی رہی جب میں نے ان کی بات سن لی تو میں نے رجسٹریشن فیس انھیں وہی جمع کروا دی ، جب میں واپس گھر آنے لگی تو میری نظر مدرسے کے سامنے ایک بہت بڑی یونیورسٹی پہ پڑی ، وہاں سے بہت سی لڑکیاں کنڈھے پہ بیگ ڈالے ہاتھوں میں وائٹ کوٹ پکڑے اور کچھ لڑکیوں نے تو وائٹ کوٹ پہنا ہوا تھا میں نے انھیں ایسے دیکھا جیسے ایک بلی گوشت کے ٹکڑے کو حسرت سے دیکھتی ہے ۔۔۔۔
” مطلب میرا خواب میری حسرت بن چکا تھا ایک ایسی حسرت جو ہمیشہ ادھوری ہی رہنی تھی ۔۔۔۔”
وہ اس دن جب گھر گئی تو اماں نے اس سے پوچھا تو اس نے اماں کو ساری بات بتائی اماں نے کہا ۔۔۔۔۔
” فریشہ اگر تم یہ ڈگری حاصل کرلو گی تو میرا سر فخر سے اونچا ہو جائے گا کیونکہ جو ڈگری تم حاصل کر رہی ہوں جو تعلیم تم لے رہی ہو وہ ہر کوئی نہیں لے سکتا وہ ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی تم نے یہ تعلیم حاصل کرنا پہلے سے تو نہیں سوچ رکھا تھا اچانک سے خیال آنے کا مطلب یہی ہے کہ اس تعلیم کے لیے اللہ نے تمہیں چنا ہے ۔۔۔۔”
اس نے اپنی اماں کا مسکراتا چہرہ دیکھا جن کا چہرہ پُرسکون تھا اس کی اور اس کی ماں کی سوچ مختلف تھی وہ سوچتی تھی ۔۔۔۔
” ڈاکٹر کی ڈگری کسی کسی کو نصیب ہوتی ہے یہ تعلیم تو ہر کوئی حاصل کرلیتا ہے ڈاکٹری کی ڈگری ہر کوئی حاصل نہیں کرسکتا یہ صرف وہ لوگ حاصل کرتے ہیں جو ذہین ہو جن کے پاس پیسہ ہو ۔۔۔۔”
****************
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Raat barish our adhora khat by Nouman Shafiq Complete pdf – A Mysterious Tale of…
Kanton bhara phool by Zame Zohar Download pdf – A Dark Mafia Romance of Power,…
Woh raaz si woh raaz sa by Mehwish Amman Download pdf – A Spiritual Tale…
Humnawa by Mazhar Yousafzai Download pdf – An Emotional Story of Brotherhood, Sacrifice & Unexpected…
Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf Download Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf…
Reech Ka Israr Novel By Anwar Aligi Pdf Download Reech Ka Israr Novel By Anwar…