Aik raaz aik zindagi by Laiqa Afzal Goraya Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
یہ ناول اُن عورتوں کے نام منسوب ہے جو معاشرتی طعنوں، الزاموں اور نفرت کے باوجود کسی بے گناہ جان کی حفاظت کے لیے ڈھال بن جاتی ہیں۔ کہانی اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ ماں ہونا صرف خون کا رشتہ نہیں بلکہ محبت، ذمہ داری اور ایثار کا نام بھی ہے۔
یہ جذباتی داستان ایک گہرے راز، قربانی اور انسانی رشتوں کی پیچیدگی کے گرد گھومتی ہے۔ کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ:
✔️ کسی کے گناہ کی سزا کسی بے گناہ کو نہیں ملنی چاہیے
✔️ اصل مردانگی عورت کے تحفظ اور سچ کے ساتھ کھڑے ہونے میں ہے
✔️ محبت صرف دعووں سے نہیں بلکہ قربانی اور قبولیت سے ثابت ہوتی ہے
ناول کا آغاز ایک پراسرار بچی سے ہوتا ہے جسے عینی کے نام سے متعارف کرایا جاتا ہے۔ ایک کامیاب بزنس وومن روحین عالم اسے اپنی بیٹی کہتی ہے حالانکہ حقیقت کچھ اور ہوتی ہے۔
روحین اپنی بہترین دوست کے ماضی کی غلطی کو چھپانے اور ایک معصوم جان کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی زندگی، رشتوں اور خوشیوں تک قربان کر دیتی ہے۔ معاشرے کے سوال، ماں کے اعتراضات اور تنقید کے باوجود وہ اپنے فیصلے پر قائم رہتی ہے۔
اسی دوران ایک باوقار اور محبت کرنے والا مرد دائم شیرازی اس کی زندگی میں آتا ہے، جو نہ صرف روحین کے ماضی بلکہ عینی کو بھی دل سے قبول کرتا ہے اور حلال محبت کی خوبصورتی کو نمایاں کرتا ہے۔
کہانی میں روحین کی دوست کیرل کا کردار بھی اہم ہے، جس کی نادان محبت اور بعد کا پچھتاوا پوری داستان کو ایک گہرا جذباتی رنگ دیتا ہے۔
یہ داستان ہمیں سکھاتی ہے کہ:
سچ اور انسانیت کا ساتھ دینا ہی اصل کامیابی ہے۔
محبت ذمہ داری اور قربانی کا نام ہے۔
معاشرے کے فیصلے ہمیشہ درست نہیں ہوتے۔
“محبت میں صرف مرد ہی قصوروار نہیں ہوتا، روحین۔ عورت کو سب سے پہلے اپنی عزت کا خیال رکھنا چاہیے۔ اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کتنی قیمتی ہے۔” — دائم شیرازی
“عینی میری بیٹی نہیں ہے، وہ میری دوست کی غلطی نہیں بلکہ میرا مان ہے۔ میں اسے دنیا کے سخت سوالوں سے بچانا چاہتی تھی۔” — روحین عالم
“روحین۔۔۔”ماما جان کی آواز میں وہ خفگی صاف جھلک رہی تھی جو پچھلے کئی دنوں سے ان کے دل میں جمع ہو چکی تھی ۔ٹی وی لاؤنج کی نرم روشنی میں ان کا چہرہ مزید سخت دکھائی دے رہا تھا ۔
“اس مہینے میں یہ پانچواں رِشتہ ہے جس سے تم نے انکار کیا ہے ۔آخر کیا چاہتی ہو تم ۔؟کیوں کر رہی ہو ایسے ؟”
“ہاں ان لوگوں نے انکار کیا ہے ۔لیکن روحین عالم کو نہیں بلکہ تمہاری فضول اور بے مطلب شرط کو جس پر تم اڑی بیٹھی ہو۔”ماما جان ٹی وی ہال میں بے چینی سے اِدھر اُدھر چکر لگاتے ہوئے روحین سے کہہ رہی تھیں ۔جبکہ روحین اُن کے سامنے صوفے پر بیٹھی آفس کی کچھ فائلز میں گھسی ہوئی تھی ۔روحین ماما جان کی اکلوتی بیٹی تھی ۔عالم منیر کی وفات کے بعد روحین نے ہی اُن کے بزنس کو سنبھالا تھا
۔اور نہ صرف سنبھالا تھا ۔بلکہ دن رات محنت کر کے اسے آسمان کی بلندیوں تک بھی پہنچایا تھا۔روحین عالم منیر بزنس انڈسٹری میں ایک بڑا اور چمکتا ستارہ تھی۔
“ماما کیا ہم کوئی اور بات نہیں کر سکتے ۔؟روحین روز روز ماما جان کی ایک ہی بات سے الجی تھی ۔میں ہزار دفعہ آپ کو بتا چکی ہوں میں کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کروں گی جو عینی کو قبول نہ کرے ۔روحین عالم، عینی عالم سے ہے عینی کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ۔اور میں اسے چھوڑ نہیں سکتی ۔اول تو یہ کہ آپ میرے لیے کوئی ایسا ویسا رِشتہ نہ ڈھونڈا کریں اگر آپ ڈھونڈنا ہی چاہیں تو پھر کسی ایسے شخص کی تلاش کریں۔جو میرے ساتھ ساتھ عینی کو بھی قبول کریں۔”
“پینسل بند ہے روحین ۔”اُنہوں نے ہنستے ہوئے روحین کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا ۔تو جواباً وہ بھی ہنس پڑی ۔ماما جان جانتی تھیں کہ روحین جان بوجھ کر اپنی شادی کے ٹاپک کو کلوز کر رہی ہے ۔لیکن وہ بھی ماں تھیں اتنی آسانی سے کہاں ہار ماننے والی تھیں ۔
“بات کو سمجھنے کی کوشش کرو بیٹا تمہاری عمر کا بھی تقاضا ہے کہ تم اب اپنے گھر کی ہو جاؤ۔ اللہ اللہ کر کے تو کوئی اچھا اور مناسب رِشتہ ملتا ہے ۔اور تم ۔۔تم بلاوجہ ضد کیے بیٹھی ہو ۔اور رہی بات عینی کی تو میں ہوں نا ۔میں سنبھال لوں گی عینی کو ۔عینی کے لیے اپنی زندگی خراب نہ کرو روحین۔ اور ویسے بھی عینی کوئی تمہاری سگی اولاد ۔۔۔”
“پلیز ماما ۔روحین نے فائل بند کرتے ہوئے اپنے سامنے پڑی ٹیبل پر اچھالی ۔
“مجھے سب سے زیادہ تکلیف آپ کے اس جملے سے ہوتی ہے ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے میری روح کو زخمی کر دیا ہو۔عینی عالم روحین عالم کی ہی ہے۔عینی روحین عالم کی ہی بیٹی ہے ماما ۔وہ صوفے سے اٹھ کھڑی ہوئی ۔اور آپ میرے لیے پریشان نہ ہوا کریں ماما نصیب میں ہوئی تو ہو جائے گی شادی اور اگر نہ ہوئی تو میں کوئی دنیا کی واحد لڑکی نہیں ہونگی کہ جس کی شادی نہیں ہوئی ہوگی ۔”
****************
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Raat barish our adhora khat by Nouman Shafiq Complete pdf – A Mysterious Tale of…
Kanton bhara phool by Zame Zohar Download pdf – A Dark Mafia Romance of Power,…
Woh raaz si woh raaz sa by Mehwish Amman Download pdf – A Spiritual Tale…
Humnawa by Mazhar Yousafzai Download pdf – An Emotional Story of Brotherhood, Sacrifice & Unexpected…
Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf Download Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf…
Reech Ka Israr Novel By Anwar Aligi Pdf Download Reech Ka Israr Novel By Anwar…