Badguman by Bilal Aslam Download pdf ] is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
“بدگمان” بلال اسلم کی ایک نہایت اثر انگیز اور لرزہ خیز تحریر ہے جو انسانی نفسیات کے اس تاریک پہلو کو بے نقاب کرتی ہے جسے ہم “شک” کہتے ہیں۔ یہ کہانی ہمیں اس حقیقت سے روشناس کرواتی ہے کہ جب اعتماد کی بنیاد کمزور ہو جائے تو رشتے صرف ایک غلط فہمی کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔
یہ کہانی ایک ریٹائرڈ فوجی میاں داد خان کے گرد گھومتی ہے، جو پہاڑوں میں ایک لاوارث بچی رمشا کو پاتا ہے اور اسے اپنی بیٹی بنا کر گھر لے آتا ہے۔ ابتدا میں یہ رشتہ محبت، شفقت اور انسانیت کی خوبصورت مثال ہوتا ہے۔
لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا ہے، ترنم خانم کی بدگمانی اور میاں داد کے اپنے ذہنی خدشات اس رشتے کو آہستہ آہستہ زہر آلود کر دیتے ہیں۔
ایک لمحہ ایسا آتا ہے جب ادھورا سچ، غلط فہمی اور غیرت کا جذبہ مل کر ایک ایسا فیصلہ کروا دیتے ہیں جو ایک معصوم زندگی کو ختم کر دیتا ہے۔
یہ کہانی اس تلخ حقیقت کو بیان کرتی ہے کہ بعض اوقات انسان دشمنوں سے نہیں بلکہ اپنے ہی شک سے ہار جاتا ہے۔
میاں داد خان:
ایک ریٹائرڈ صوبیدار، جو بظاہر مضبوط اور غیرت مند ہے مگر اندر سے جلد باز اور شک میں مبتلا ہونے والا شخص ہے۔
ترنم خانم:
میاں داد کی بیوی، ایک بدگمان اور خود پسند عورت، جس کی سوچ اور رویہ گھر کے ماحول کو تباہ کر دیتا ہے۔
رمشا (آبگینے):
کہانی کی مظلوم ہیروئن، جو معصومیت اور بے بسی کی علامت ہے۔ قسمت اسے ایک گھر تو دیتی ہے مگر سکون نہیں۔
خالد:
ایک وفادار اور سچا کردار، جو رمشا کی حقیقت جانتا ہے اور اس کا محافظ بن کر سامنے آتا ہے۔
” یہ کسے اٹھا کر لائے ہو ۔۔۔؟”
اس کے اس بےتکے سوال پر میری پیشانی پر ناگواری کی شکنیں نمودار ہوئیں تاہم میں نے اسے جواب دینا ضروری نہیں سمجھا ۔
” میں نے کچھ پوچھا ہے تم سے میاں داد خان!.. ” وہ میرے جواب نہ دینے پر پیچ وتاب کھاتے ہوئے بولی ۔
” ابھی مجھے خود نہیں پتا تو تمہیں کیسے بتاؤں ۔۔۔” میں نے جھنجھلا کر جواب دیا ۔ کبھی کبھی اس کی یہ بےتکی سوال بازی مجھے بےحد بیزار کر دیا کرتی تھی ۔ اس وقت بھی یہی ہوا ۔ نہ چاہتے ہوئے بھی میرا لہجہ تلخ ہو گیا ۔
” تم ایک ایسی چار پانچ سال کی بچی اٹھا لائے ہو جسے تم جانتے بھی نہیں ہو ۔۔۔” ترنم خانم کی حیرت عروج پر تھی اور یہ حیرت اس کے چہرے پر پڑھی جا سکتی تھی ۔
” ہاں مجھے اس وقت یہی مناسب لگا ۔۔۔” میں نے اپنی طرف سے بات ختم کرنا چاہی لیکن یہ میری غلط فہمی تھی ۔ اس کے سوال و جواب ابھی ختم نہیں ہوئے تھے ۔
” کہاں سے ملی یہ تمہیں ۔۔۔؟”
” اتنی دیر میں یہ پہلا مناسب سوال کیا ہے تم نے ۔۔۔۔” میرے کہنے پر وہ مجھے خشمگین نگاہوں سے گھورنے لگی تاہم بولی کچھ نہیں ۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf Download Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf…
Reech Ka Israr Novel By Anwar Aligi Pdf Download Reech Ka Israr Novel By Anwar…
Haya Ki Sooli Par Novel By Mohiuddin Nawab Pdf Haya Ki Sooli Par Novel By…
Ilaj Novel By Mohiuddin Nawab Pdf Download Ilaj Novel By Mohiuddin Nawab Pdf Download is…
Bezubaan Qurbani by MK Khan Download pdf – A Tragic Tale of Love, Honor &…
The Lighthouse by Maria Anmol Rai Download pdf – A Thrilling Mystery of Secrets, Courage…