Pehla Ishq by Bilal Aslam Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
“پہلا عشق” بلال اسلم کی ایک نہایت دلنشین اور سحر انگیز تخلیق ہے جو پہلی محبت کے انوکھے احساس کو نہایت خوبصورتی سے بیان کرتی ہے۔ یہ کہانی بہاولپور کی تپتی فضا اور ریلوے اسٹیشن کے ماحول میں پروان چڑھتی ہے، جہاں ایک معصوم دل پہلی بار محبت کے لمس سے آشنا ہوتا ہے۔
کہانی کا مرکزی کردار سانول ایک سادہ، معصوم اور ذمہ دار نوجوان ہے جو اپنے چچا کے ساتھ بہاولپور میں رہتا ہے۔ اس کی زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہوتی ہے، مگر ایک دن گلشن آراء کی آمد اس کی دنیا بدل دیتی ہے۔
گلشن آراء، جو حسن اور کشش کا پیکر ہے، سانول کے دل میں ایک ایسی ہلچل پیدا کرتی ہے جو اس نے پہلے کبھی محسوس نہیں کی ہوتی۔ یہ احساس اسے خود سے بیگانہ اور ایک نئی دنیا میں داخل کر دیتا ہے۔
مگر یہ محبت آسان نہیں—کیونکہ گلشن آراء کا تعلق ایک ایسے ماحول سے ہے جسے معاشرہ حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ یہی تضاد سانول کے دل و دماغ میں ایک شدید کشمکش پیدا کرتا ہے۔
یہ کہانی صرف محبت کی نہیں بلکہ اس درد کی بھی ہے جو پہلی محبت کے ساتھ جڑی ہوتی ہے—خاموشی، انتظار اور ان کہے جذبات کا درد۔
سانول:
ایک سترہ سالہ معصوم لڑکا، جو پہلی محبت کے تجربے سے گزرتے ہوئے جذباتی طور پر بدل جاتا ہے۔
گلشن آراء:
حسن و دلکشی کی مالک لڑکی، جس کی آنکھوں میں ایک عجیب جادو ہے۔ اس کا ماضی اور ماحول کہانی میں پیچیدگی پیدا کرتا ہے۔
سردار محمد بخش:
سانول کے چچا، ایک شفیق اور ذمہ دار انسان جو ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ ماسٹر ہیں۔
رقیہ بائی:
ایک تجربہ کار عورت جو طوائف خانہ چلاتی ہے اور اپنے مفادات کے لیے ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہے۔
پیجا (پرویز):
ایک سخت مزاج اور چالاک شخص، جو گلشن آراء کی نگرانی کرتا ہے اور ہر وقت حالات پر نظر رکھتا ہے۔
” چاچا جی! صبح اپنے ساتھ ہی کھانا لے کر کیوں نہیں جاتے ۔ روز مجھے جانا پڑتا ہے اوپر سے گرمی بھی اتنی زیادہ ہو گئی ہے ۔” اس نے سائیکل پر بیٹھتے ہوئے سوچا ۔ پیڈل پر پاؤں مارنے سے پہلے اس نے اپنے عقب میں پڑے ٹفن پر ہاتھ مار کر یہ تسلی کی کہ ٹفن نہ صرف اپنی جگہ موجود ہے بلکہ جمپ لگنے کی صورت میں اپنی جگہ سے نہیں ہلے گا ۔ اللہ کا نام لے کر اس نے سائیکل آگے بڑھا دی ۔
ہزاروں لاکھوں نوجوانوں کی طرح وہ بھی ایک عام سا ہی نوجوان تھا ۔ اس کی شخصیت میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا جو اسے خاص بناتا مگر ہر شخص کی زندگی میں ایسا وقت ضرور آتا ہے جب وہ اپنے آپ کو خاص ۔۔۔ بہت خاص تصور کرنے لگتا ہے اور سانول کی زندگی میں بھی وہ وقت آن پہنچا تھا ۔ اس کو اپنی اہمیت کا احساس دلانے والا آج کوئی اس کا منتظر تھا ۔
وہ سائیکل چلاتا ۔۔۔ جھومتا اور گنگناتا ہوا اپنی مستی میں جا رہا تھا جب ریلوے اسٹیشن کے عقب میں موجود مارکیٹ کے ایک رہائشی مکان کی دوسری منزل سے کوئی چیز اس کے سامنے گری ۔ اس نے یکدم بریک کھینچ کر سائیکل روک دی اور اوپر دیکھا ۔ کھڑکی کھلی تھی مگر اس میں کوئی موجود نہیں تھا ۔ غالباً کچھ کھا کر بےدھیانی میں نیچے پھینکا گیا تھا کیونکہ نیچے گرنے والے شاپر میں مختلف اقسام کے پھلوں کے چھلکے اور بھی بہت کچھ الم غلم تھا ۔
” شکر ہے میں تھوڑا آگے نہیں تھا ورنہ یہ گند بلا میرے اوپر آ گرتا اور میرے صاف کپڑے خراب ہو جاتے ۔” سانول نے آگے بڑھنے سے پہلے ناگواری سے اس شاپر کی طرف دیکھا جو ابھی چند لمحے پہلے اس کے سامنے گرا تھا اور بڑبڑاتے ہوئے آگے بڑھ گیا ۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf Download Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf…
Reech Ka Israr Novel By Anwar Aligi Pdf Download Reech Ka Israr Novel By Anwar…
Haya Ki Sooli Par Novel By Mohiuddin Nawab Pdf Haya Ki Sooli Par Novel By…
Ilaj Novel By Mohiuddin Nawab Pdf Download Ilaj Novel By Mohiuddin Nawab Pdf Download is…
Bezubaan Qurbani by MK Khan Download pdf – A Tragic Tale of Love, Honor &…
The Lighthouse by Maria Anmol Rai Download pdf – A Thrilling Mystery of Secrets, Courage…