Deen ki biqa main aurat ka kirdar article by Haseeb Ul Hassan is a beautifully written social Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
Whether you enjoy heartfelt love stories or tales that dive into social and family issues, this novel has something special to offer every reader. It reflects the deep traditions of Urdu literature, enriched with strong characters, emotional twists, and unforgettable moments.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Dive into this captivating narrative and experience the emotional rollercoaster that makes Deen ki biqa main aurat ka kirdar article by Haseeb Ul Hassan a must-read for every Urdu novel lover.
دین کے قیام کی داستان صرف تلواروں اور میدانوں کی کہانی نہیں،یہ دلوں، نظریات، اور قربانیوں کا سفر ہے۔
اس سفر میں عورت کا کردار کسی بھی مرد سے کم نہیں رہا۔بلکہ کئی مواقع پر عورت نے مردوں کو ایمان، صبر، اور استقامت کا سبق سکھایا۔
دین کا قیام دراصل باطن کے بیدار ہونے سے شروع ہوتا ہے،اور عورت اس بیداری کا مرکز ہے۔وہ ماں کے روپ میں ایمان کی پہلی درسگاہ ہے،بیٹی کے طور پر غیرت کی علامت ہے،بیوی کے طور پر سکون و استقامت کا ستون ہے،اور بہن کے طور پر وفاداری و قربانی کی نشانی ہے۔ اور تاریخ اسلامی ایسے عظیم کرداروں سے بھری پڑی ہے۔
سب سے پہلے ایمان لانے والی ایک عورت تھیں۔حضرت خدیجہؓ نے اسلام کے ابتدائی دور میں اپنے مال، وقار اور سکون کو قربان کر دیا۔انہوں نے نبی ﷺ کا ساتھ اس وقت دیا جب پورا مکہ دشمن بن چکا تھا۔ یہ ان کی فراست اور یقین ہی تھا کہ اسلام کے نازک دور میں رسولِ خدا ﷺ کے لیے طاقت بنیں۔دین کے قیام میں سب سے پہلا عملی کردار انہوں نے ادا کیا ۔اپنی دولت کو دین کی خدمت کے لیے وقف کر کے۔
حضرت فاطمہؓ نے دکھایا کہ ایمان کی حفاظت کے لیے صبر اور عفت کس طرح لازم ہیں۔انہوں نے ظلم کے مقابلے میں خاموش استقامت دکھائی۔یہی صبر بعد میں حسینؑ کے قافلے کی میراث بنا۔انہوں نے گھر میں وہ دین بسایا جو بعد میں امت کا ضمیر بنا۔ یہ ان کی تربیت کی تھی جس سے حضرت زینب جیسی تاریخی شخصیت وجود میں آئی۔
جب رسولِ خدا ﷺ ہجرت کے موقع پر غارِ ثور میں تھے،
تو حضرت اسماءؓ رات کی تاریکی میں دشمنوں سے بچتے ہوئے کھانا پہنچاتی تھیں۔ انہوں نے اپنے دوپٹے کو پھاڑ کر اس میں زادِ راہ باندھا۔یہ عمل معمولی نہیں ۔ یہ اس ایمان کی علامت تھاجو دین کے قیام کے لیے کسی خوف کو خاطر میں نہیں لاتا۔ اسی لیے انہیں ذات النطاقین کہا گیا۔
(صحیح البخاری، کتاب المناقب، باب ذکر اسماء بنت ابی بکرؓ)
کربلا کے بعد دین اگر باقی رہا تو زینبؑ کی زبان سے۔
انہوں نے ظالم کے دربار میں کھڑے ہو کروہ خطبہ دیا جو تاریخ کے سینے پر اقامتِ دین کی مہر بن گیا۔انہوں نے بتایا کہ عورت کمزور نہیں،بلکہ ایمان کی روشنی سے وہ ظلمتوں کو چیر سکتی ہے۔یزید کے سامنے ان کے الفاظ نے وہ کام کیا جو تلواریں نہ کر سکیں۔
انہوں نے کربلا کو ایک واقعہ نہیں، ایک پیغام بنا دیا۔
“مومن مرد و عورت آپس میں ایک دوسرے کے ( مددگار و معاون ) اور دوست ہیں ، وہ بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں ، نمازوں کو پابندی سے بجا لاتے ہیں زکٰو ۃ ادا کرتے ہیں اللہ کی اور اس کے رسول کی بات مانتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالٰی بہت جلد رحم فرمائے گا بیشک اللہ غلبے والا حکمت والا ہے ۔ “
( سورہ توبہ آیت نمبر 71)
یعنی دین کا قیام صرف مرد کا فرض نہیں،یہ عورت کی ذمہ داری بھی ہے۔مرد میدان میں لڑتا ہے،اور عورت ایمان کے قلعے کی محافظ بنتی ہے۔ مختصراً یہی کہ اگر آج کی مسلمان عورت حضرت خدیجہؓ کا ایثار،حضرت فاطمہؓ کی حیا، حضرت اسماءؓ کا حوصلہ،اور حضرت زینبؑ کا جرات مندانہ کردار اپنالے —تو دین پھر سے بیدار ہو سکتا ہے۔
مسلمان عورت کے کندھوں پر نسلوں کی تربیت کا بوجھ ہے۔وہ چاہے ماں ہو یا استاد،اس کا ہر عمل امت کے اخلاق کا آئینہ ہے۔دین کے قیام کے لیے صرف منبر نہیں،ماں کی گود بھی اتنی ہی اہم ہے۔ ہماری آج کی مسلمان عورتوں کو اس بات کے سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کہ تجھے اپنی ذات سے امت کے ضمیر کو جگانا ہے۔تجھے وہی زینبؑ بننا ہے جو حق کے لیے کلمہ بلند کرے،وہی خدیجہؓ بننا ہے جو قربانی کو ایمان کا زیور سمجھے،اور وہی اسماءؓ بننا ہے جو خطرے کے لمحے میں بھی پیغامِ حق پہنچائے۔جب عورت بیدار ہوتی ہے،تو امت سنبھل جاتی ہے۔دین کے قیام کی اصل چابی عورت کے کردار میں چھپی ہے۔ جو نسلوں کے ایمان کو تعمیر کرتی ہے۔
اللہ ہمارے حالوں پر رحم فرمائے۔
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Zarmaakh ki qaid by Basma Nazeer Download pdf Zarmaakh ki qaid by Basma Nazeer Download…
Munni daadi afsana by Basma Nazeer Download pdf Munni daadi afsana by Basma Nazeer Download…
Orphanage ki mystery afsana by Shehr Bano Download pdf Orphanage ki mystery afsana by Shehr…
Khali kursi afsana by Rushna Akhter Download pdf Khali kursi afsana by Rushna Akhter Download…
Daldal afsana by Rushna Akhter Download pdf Daldal afsana by Rushna Akhter Download pdf is…
Be-Nam Ahatein afsana by Rushna Akhter Download pdf Be-Nam Ahatein afsana by Rushna Akhter Download…