Naseeb ka likha by Shahzaib Farid Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
مصنف: شاہزیب فرید
نوعیت: رومانوی، المیہ، یونیورسٹی بیسڈ، جذباتی فکشن
ناول نصیب کا لکھا ایک ایسی جذباتی اور دل کو چھو لینے والی کہانی ہے جو محبت، وقت، تقدیر اور غلط فہمیوں کے گرد گھومتی ہے۔ یہ ناول صرف دو لوگوں کی محبت کی داستان نہیں بلکہ یہ اس درد کی عکاسی ہے جو انسان کو اُس وقت ملتا ہے جب سچ بولنے میں دیر ہو جائے اور نصیب اپنے فیصلے خود لکھ دے۔
کہانی ایک خوبصورت یونیورسٹی ماحول سے شروع ہوتی ہے، جہاں دو مختلف دنیاؤں سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔
ایک طرف ہے حیان ماہر — ایک غریب مگر خوددار نوجوان، جو زندگی کے سخت حالات میں بھی اپنی سچائی اور اصولوں پر قائم ہے۔
دوسری طرف ہے زمل شاہ — ایک امیر، مغرور اور بااثر خاندان کی لڑکی، جس کے گرد دولت کی چمک تو موجود ہے مگر دل کے اندر ایک عجیب سا خالی پن بھی ہے۔
وقت کے ساتھ دونوں کے درمیان جذبات جنم لیتے ہیں، مگر قسمت، انا، غلط فہمیاں اور خاموشیاں اس محبت کو ایک ایسے موڑ پر لے جاتی ہیں جہاں سب کچھ بدل جاتا ہے۔
یہ ناول ایک ایسے عشق کی کہانی ہے جو اپنی شدت میں مکمل تھا مگر انجام میں ادھورا رہ گیا۔
یہ کہانی ہے:
مصنف نے بہت خوبصورتی سے یہ دکھایا ہے کہ بعض اوقات انسان وقت کے ساتھ آگے تو بڑھ جاتا ہے، مگر اس کا دل ہمیشہ ماضی کے کسی ادھورے لمحے میں قید رہتا ہے۔
ناول کا مرکزی ہیرو۔
نیلی آنکھوں والا، سنجیدہ مزاج، سچائی پسند اور خوددار نوجوان۔
حیان کی زندگی نے اسے وقت سے پہلے بالغ بنا دیا۔ باپ کے سائے سے محرومی، غربت اور ماضی کے دھوکے نے اسے خاموش اور محتاط بنا دیا ہے۔ وہ یونیورسٹی میں آخری بینچ پر بیٹھنے والا ایک عام سا لڑکا ہے، مگر اس کے کردار کی مضبوطی اسے سب سے منفرد بناتی ہے۔
شہر کے مشہور بزنس مین دانیال شاہ کی اکلوتی بیٹی۔
سرمئی آنکھیں، لمبے ریشمی بال اور شاہانہ انداز اس کی شخصیت کو نمایاں کرتے ہیں۔ وہ بظاہر مغرور اور سخت مزاج لگتی ہے، مگر حقیقت میں وہ ایک حساس اور محبت کی طلبگار لڑکی ہے، جو تنہائی سے خوفزدہ رہتی ہے۔
ناول کا منفی کردار۔
ایک ضدی، بگڑا ہوا اور دولت کے نشے میں مبتلا نوجوان، جو ہر چیز کو اپنی ملکیت سمجھتا ہے۔
وہ زمل کو حاصل کرنا چاہتا ہے اور حیان کو اپنی انا کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔
حیان کے وفادار دوست، جو کہانی میں ہلکے پھلکے لمحات، دوستی اور حوصلے کی خوبصورت مثال پیش کرتے ہیں۔
درد کو چہرے کی شکنوں میں پڑھا جا سکتا ہے، مگر آنکھوں کی نمی انسان کی بے بسی کو پوری طرح عیاں کر دیتی ہے۔
یونیورسٹی کا پہلا دن۔۔ تاریخ تھی 2 ستمبر۔ انیس سالہ جوان حیان ماہر گورا رنگ، لمبا قد، دبلا پتلا جسم اور خوبصورت نیلی آنکھوں والا تھا۔
۔ ستمبر کی صبح کا سورج یونیورسٹی کے گیٹ پر نئے چہروں کا ہجوم تھا۔ کوئی دوستوں کے جھرمٹ
میں قہقہے لگا رہا تھا، کوئی سیلفی لے رہا تھا۔ مگر حیان ماہر اکیلا تھا۔ ہمیشہ کی طرح۔ کچھ لوگ ہجوم میں بھی تنہا ہوتے ہیں، اور کچھ تنہائی میں بھی پورا ہجوم لے کر چلتے ہیں۔ حیان ماہر پہلی قسم کا تھا۔
حیان ماہر کے قدم یونیورسٹی کے گیٹ پر پڑتے ہی رک سے گئے۔
دل کی دھڑکن اتنی تیز تھی کہ لگتا تھا سینہ چیر کر باہر آجائے گی۔ آج وہ عام لڑکوں جیسا نہیں تھا۔ کالج کے پرانے، بار بار دھلے ہوئے کپڑے اتار کر، ماں کی دعاؤں کے ساتھ نیا سفید جوڑا پہنا تھا۔ ماں نے صبح فجر کی نماز کے بعد ماتھے پر بوسہ دیا تھا۔
باپ کی دعا سے محروم۔ حیان ماہر بہت چھوٹا تھا تب ہی اس کے والد سلیم صاحب دنیا سے چلے گئے تھے ۔ کپڑے نئے ہو جائیں تو آدمی نہیں بدلتا، مگر ماں کی دعا ہو تو تقدیر بھی راستہ بدل لیتی ہے۔
مگر چہرے پر وہی پرانی تھکن تھی۔ آنکھوں کے گرد ہلکی سی سیاہی، جیسے کئی راتیں جاگ کر گزاری ہوں۔ رات بھر سو نہیں سکا تھا۔ بار بار آئینہ دیکھتا تھا۔
“کیا میں یونیورسٹی کے لائق ہوں؟ یہ امیر لڑکے مجھے قبول کریں گے؟ میں ان کے بیچ جگہ بنا پاؤں گا؟” کچھ سوالوں کے جواب آئینہ نہیں دیتا، وہ تو وقت کے تھپڑ اور لوگوں کی ٹھوکریں کھا کر ہی ملتے ہیں
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Pathar Ke Aansu by Fatima Download pdf Pathar Ke Aansu by Fatima Download pdf is…
Koi Charagar by Maida Hanif Ansari Download pdf Koi Charagar by Maida Hanif Ansari Download…
Wolf by Yusra Meerab Download pdf Wolf by Yusra Meerab Download pdf is a beautifully…
The Love and Revenge by Eiffi Ch Download pdf The Love and Revenge by Eiffi…
Trip to Mars by Eiffi Ch Download pdf Trip to Mars by Eiffi Ch Download…
Vempire Era by Eiffi Ch Download pdf Vempire Era by Eiffi Ch Download pdf is…