Social media writers

Zindagi Ke Rang by Muskan Noor Complete Novel PDF

Zindagi Ke Rang by Muskan Noor Complete Novel PDF

Zindagi Ke Rang, Muskan Noor, Urdu Novels, Complete Novel PDF, Family Novels, Emotional Urdu Novels

About the Novel — Zindagi Ke Rang by Muskan Noor

Zindagi Ke Rang by Nuskam Noor is a family-based Urdu novel that explores the beauty and challenges of relationships. Through Manal’s journey, the story highlights sibling love, family responsibilities, emotional loss, jealousy, and the importance of understanding one another.

The novel beautifully portrays how life brings unexpected changes and how love, patience, and support can help people face difficult situations. It is a heartwarming read for those who enjoy family-oriented Urdu fiction.

At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:

Short Sneak Peak Of Story

آپ نے اسے فہد کے پاس کیوں جانے دیا ،اب آپ کو بھی یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ وہ شادی شدہ ہوگیا ہے اب

عذرا بیگم شوہر کی جانب رخ کرکے خفگی بھری نظروں سے انہیں دیکھتے ہوئے بولی تو   مظہرصاحب نے ایک گہرا سانس لیا اور پھر بیڈ کی پشت سے ٹیک لگاتے ہوئے بیوی کا چہرہ دیکھ کر کہنے لگے

شادی شدہ ہوگیا ہے تو کیا بیگم ،کیا اس پر بہن کے حقوق ختم ہوگئے

اب میں نے یہ تو نہیں کہا ۔ عذرا بیگم شوہر کی بات کا برا مان کر بولی تو    مظہرصاحب کے ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ آگئی تھی

مطلب تو یہی تھا تمہاری بات کا بیگم۔دیکھو عذرا بیٹے کی شادی ہونے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ اب پرایا ہوگیا ،نہیں بلک اس پر ایک اور زمیداری بڑھ گئ جسے اس نے حسن سلوک سے نبھانا ہے ،ایسے ہی ہر رشتے کو اسے نبھانا پڑے گا۔

مظہرصاحب کی بات پر وہ متفق نظر آنے لگی تھی ،جس کی گواہی اس کی خاموشی دے رہی تھی۔   بیوی کو خاموش دیکھ کر  صاحب ہلکا سا مسکرا دئے تھے

بھائی، منال نے بھائی کے کمرے کا دروازہ ہلکا سا کھٹکھٹایا تھا

کچھ ہی دیر میں دروازہ کھول دیا گیا تھا

کیا کام ہے، عظمی نے حیرت سے اسے دیکھتے ناگوار لہجے میں پوچھا تھا

وہ بھابھی مجھے بھائی سے ایک کام تھا ،۔   منال جھجھکتے ہوئے اپنی انگلیاں آپس میں مسلتے ہوئے نرمی سے جواب دیتی بولی تو عظمی، کون سا کام ہے، پوچھنے ہی والی تھی کہ پیچھے سے فہد کی آواز سنائی دی تھی

کون ہیں عظمی دروازے پر

اس سے پہلے عظمی کوئی جواب دیتی پلٹ کر منال نے جلدی سے چہکتے لہجے میں کہا تھا

میں ہوں بھائی

ارے میری بہن آئی ہے ،آو آو اندر باہر دروازے پر کیوں کھڑی ہو

منال اب بھائی کو کیا جواب دیتی کے بھابھی دیوار بن کر آگے کھڑی ہیں ،تو کیسے اندر آؤں

،مگر خاموشی سے وہ بھابھی کی گھورتی نظریں برداشت کرتی اندر چلی آئی تھی،یہی وہ کمرہ تھا جہاں پہلے وہ بے جھجھک بے دھڑک اندر آجاتی تھی ،مگر آج اسے ایسے لگ رہا تھا جیسے وہ پرائے کمرے میں آگئی ہو

فہد  لیپ ٹاپ پر کام کررہے تھے شاید ،کیونکہ لیپ ٹاپ اس کی ٹانگوں پر رکھا ہوا تھا اور وہ خود بیڈ کی پشت سے ٹیک لگائے ہوئے تھے

کوئی کام تھا میری بہن کو

فہد  کی پیار بھری آواز پر منال ہوش کی دنیا میں آئی تھی ۔پھر  بولی

وہ بھائی میرا برگر کھانے کا دل کررہا تھا تو  آپ سے کہنے آئی تھی کہ آپ لیں آئیں گے

منال نے یہ کہتے ہوئے ایک نظر اپنی بھابھی کے چہرے پر ڈالی تھی ،جس کا چہرہ بتا رہا تھا کہ اسے

 منال کی یہ فرمائش بری طرح سے چھبی ہیں،مگر وہ برداشت کیے چپ چاپ کھڑی تھی

ارے کیوں نہیں میں ابھی جاکر لیں آتا ہوں برگر اپنی بہن کے لیے

فہد  محبت سے کہتے لیپ ٹاپ اپنی ٹانگوں سے اٹھاکر کر سائیڈ پر رکھتے اپنی جگہ سے اٹھے تھے

منال  نے بے ساختہ خوش ہوکر بھائی کے ساتھ اپنی بھابھی کو دیکھا تھا ،جس پر عظمی کو لگا ،جیسے اسے جتایا گیا ہو ،عظمی کا چہرہ غصے کے مارے  تپ اٹھا تھا

مگر معصوم سی منال سمجھ ہی نہیں سکی کہ اس کی بھابھی کے دل میں بدگمانی شدید غصہ اس کے لیے اور بڑھ چکا ہے

میں ابھی آتا ہوں عظمی تم کھاوں گی برگر تمہارے لیے بھی لیں آؤں

فہد  بیوی کے پاس آکر نرمی سے بولے تو عظمی نے مصنوعی، مسکراہٹ چہرے پر لاکر سر نفی میں ہلایا

نہیں شکریہ مجھے بھوک نہیں

اوکے بیگم میں یوں گیا اور یوں آیا ،بیوی کا گال محبت سے تھپتھپا کر فہد مسکراکر بولا تو عظمی کے ہونٹوں پر بھی مسکراہٹ آگئی تھی

بھائی بھابھی کو مسکراتے دیکھ کر منال بھی مسکرائی تھی

مگر جب دونوں بہن بھائی کمرے سے باہر نکل گئے تو اس کی مسکراہٹ سمٹ سی گئ تھی ،اور مسکراہٹ کی جگہ ناگواری نے لیں لی تھی

🤔 What Happens Next? — A Few Questions to Think About

  • کیا والدین کے بچھڑنے کے بعد انمل اپنی زندگی میں دوبارہ خوشیاں تلاش کر پائے گی؟
  • کیا فہد اپنی بہن اور بیوی کے درمیان رشتوں میں توازن برقرار رکھ سکے گا؟
  • عظمیٰ کے دل میں انمل کے لیے موجود ناراضی اور حسد کب ختم ہوگا؟
  • کیا حمدان انمل کی زندگی میں محبت اور سکون کے نئے رنگ بھر سکے گا؟

📥 Download Zindagi Ke Rang by Muskan Noor Complete Novel PDF

📖 Novel: Zindagi Ke Rang
✍️ Writer: Muskan Noor
📚 Format: PDF

کہانی کا مختصر خلاصہ

زندگی کے رنگ ایک خوبصورت خاندانی کہانی ہے جس کا مرکزی کردار انمل ہے۔ وہ ایک شوخ، شرارتی اور سب کی لاڈلی لڑکی ہے، جسے اپنے بھائی فہد سے بے حد محبت ہے۔ فہد بھی اپنی چھوٹی بہن کا بہت خیال رکھتا ہے، لیکن شادی کے بعد انمل اور اس کی بھابھی عظمیٰ کے درمیان بعض معاملات میں اختلافات پیدا ہونے لگتے ہیں۔

زندگی انمل کو اس وقت ایک بڑے امتحان میں ڈال دیتی ہے جب وہ اپنے والدین کو کھو دیتی ہے۔ اس مشکل وقت میں فہد اپنی بہن کا سہارا بنتا ہے اور اسے تنہا محسوس نہیں ہونے دیتا۔ دوسری طرف، عظمیٰ کے رویّے اور گھریلو معاملات کہانی میں نئے مسائل پیدا کرتے ہیں۔

وقت کے ساتھ انمل کی زندگی میں حمدان کا رشتہ آتا ہے، اور فہد اپنی بہن کی خوشیوں کے لیے اہم فیصلہ کرتا ہے۔ یہ کہانی محبت، خاندانی رشتوں، قربانی، حسد اور زندگی کے بدلتے رنگوں کو خوبصورتی سے پیش کرتی ہے۔ ❤️

Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel

Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.

🎙️ What Is Likhari?

Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.

Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel

All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List

You might like to read

  1. Muskan Noor Novels
  2. Sabar ek asmani pemana by Muskan Kousar pdf
  3. Chah ek si nahi rehti afsana by Alishba Noor Complete pdf
  4. Shehr e sung e dil by Umme Muqarab Download pdf
  5. Bikhray kuch is tarah by Raiha Chohan Complete novel

📝 Are You an Urdu Writer?

اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔

ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔

📌 Connect with us:

Instagram: ezreaderschoice_likharichannel

TikTok ID ; likhari.magazine

Email address: readerschoicemag@gmail.com


How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels

“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:

  1. Choose Your Novel
    • Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
  2. Select Download Option
    • You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
  3. Download Your Novel
    • “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.

That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.

Mubarra

Recent Posts

Ramaad-ul-ird by Fiza Riaz Complete Novel

Ramaad-ul-ird by Fiza Riaz Complete Novel About the Novel Ramaad-ul-Ird by Fiza Riaz is a…

1 day ago

Azmar by Nazish Munir Complete Novel

Fantasy Fiction, Mystery, Magical Realism, Suspense

6 days ago

Zuha by Areeba Nadeem Complete Novel

Family Fiction, Spiritual Fiction, Islamic Fiction

6 days ago

Teri Beti Bhi Aurat Hai by Durr e Haala Complete Novel

Social Realism, Social Issues, Women's Rights Fiction

6 days ago

Sar-e-Tawakkul by Adan Khan Complete Novel

Psychological Thriller, Mystery, Crime Fiction, Suspense

6 days ago

Lahad by Arooj Fatima Complete Novel

Family Fiction, Spiritual Fiction, Social Drama

6 days ago