Sar-e-Tawakkul by Adan Khan is a gripping psychological thriller that combines family rivalries, hidden secrets, crime, and revenge. Set in Lahore, the novel follows characters caught in a complicated web of mystery and psychological battles. As they search for justice and uncover buried truths, faith and Tawakkul become important sources of strength in their struggles.
Sar-e-Tawakkul novel, Adan Khan novels, psychological thriller Urdu novels, mystery Urdu novel, crime and suspense novels
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
سرِ توکل از عدن خان ایک سنسنی خیز نفسیاتی تھرلر ناول ہے، جس میں خاندانی دشمنیاں، انتقام، جرائم اور ماضی کے چھپے ہوئے راز کئی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ کہانی میں مختلف کردار ایسے حالات سے گزرتے ہیں جہاں حقیقت اور فریب کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
کاظمیر خاندان اور اس سے جڑے افراد کی زندگی اس وقت پراسرار رخ اختیار کرتی ہے جب ایک جنگل میں خوفناک انکشاف ہوتا ہے۔ زویا اپنی ذاتی اور خاندانی مشکلات سے نبرد آزما ہے، جبکہ کرمنالوجی کی طالبہ زنین اپنی تحقیقات کے دوران ماضی کے خطرناک رازوں تک پہنچنے لگتی ہے۔ دوسری جانب وصال میر زمان کی آمد خاندان کے پہلے سے پیچیدہ حالات کو مزید الجھا دیتی ہے۔
شہریار مخدوم جیسے بااثر کردار اور انصاف کی تلاش میں نکلنے والے افراد کے درمیان نفسیاتی جنگ کہانی میں سنسنی پیدا کرتی ہے۔ کیس فائل 694 اور ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل جیسے واقعات اس پراسرار داستان کو مزید گہرا بنا دیتے ہیں۔
ناول میں انتقام، محبت، خاندانی تعلقات اور انصاف کی تلاش کے ساتھ توکل علی اللہ کی اہمیت بھی نمایاں ہے۔ یہ کہانی یاد دلاتی ہے کہ جب انسان کے اختیار محدود ہو جائیں تو اللہ پر بھروسا ہی اسے امید اور حوصلہ عطا کرتا ہے۔
| Episode 1 | |
| Episode 1 |
حوالدار نے بے یقینی سے افسر کی طرف دیکھا۔اس کے حلق میں جیسے کچھ اٹک گیا تھا۔
” آپ نے دیکھا؟‘‘
افسر نے جواب دینے کے بجائے ٹارچ کی روشنی لاش پر جمائے رکھی۔
’’فضول باتیں مت کرو۔‘‘ افسر نے بظاہر سختی سے کہا، مگر اس کی نظریں بھی اب لاش سے ہٹ نہیں رہی تھیں۔
حوالدار نے خشک ہونٹوں پر زبان پھیری۔ پھر اپنے خوف پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے آہستہ آہستہ لاش کے قریب بیٹھ گیا۔
’’سر، اگر یہ زندہ ہوا تو؟‘‘
’’ وہ مردہ ہے ۔‘‘ افسر نے قدرے فاصلے پر کھڑے رہتے ہوئے جواب دیا۔
کانپتے ہاتھوں سے ٹارچ چھوٹ کر زمین پر جا گری۔
وہ کانپتے ہاتھ سے اسے اٹھانے کے لیے جھکا ہی تھا کہ لاش کے سوکھے، کیڑوں سے بھرے ہاتھ نے جھٹکے سے اس کی کلائی جکڑلی۔
اس کا وجود بری طرح کانپ رہا تھا۔ اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا سانس نیچے ہی اٹک کر رہ گیا۔ اس نے پوری قوت سے اپنا ہاتھ چھڑانے کی کوشش کی، مگر گرفت چند لمحوں تک برقرار رہی۔
پھر اچانک وہ ہاتھ ڈھیلا پڑ گیا اور بے جان ہو کر واپس زمین پر جا گرا۔
حوالدار لڑکھڑاتا ہوا پیچھے ہٹا۔ چہرے پر خوف کے آثار گہرے ہو چکے تھے۔
’’سر، اس کی سانسیں نہیں چل رہیں، اس سب کے باوجود بھی وہ زندہ ہے ۔‘‘ وہ ہکلاتے ہوئے بولا۔ ’’یہ زندہ ہے، یہ زندہ لاش ہے۔‘‘
افسر نے ایک مرتبہ پھر لاش کو دیکھا۔ اس بار اس کے چہرے پر وہ اعتماد باقی نہیں تھا جو چند لمحے پہلے تک نمایاں تھا۔اس نے حوالدار کا بازو مضبوطی سے پکڑا اور اسے اپنی طرف کھینچ لیا۔
’’ہم کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ چلو یہاں سے۔‘‘
دونوں خوفزدہ حالت میں اس سحر زدہ لاش کو وہیں چھوڑ کر گاڑی کی طرف اندھا دھند بھاگنے لگے۔ خشک پتوں پر ان کے بوٹوں کی آواز دور ہوتی چلی گئی، یہاں تک کہ جنگل کا سناٹا دوبارہ گہرا ہونے لگا۔
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Kashmir pukar raha hai afsana by Saba Areeb Download pdf Kashmir pukar raha hai afsana…
Hidayat ka safar afsana by Loraiza Shahzad Download pdf Hidayat ka safar afsana by Loraiza…
Bebasi afsana by Raz e Qalam Download pdf Bebasi afsana by Raz e Qalam Download…
Shawut by Hina Rajput Complete Novel Related Keywords: Shawut novel, Hina Rajput novels, mystery Urdu…
Seeker and Servant by Umm e Malaika Complete Novel Introduction Seeker and Servant by Umm…