Nizam e Ilahi or insani zimedari article by Hasseb Ul Hassan is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
Whether you enjoy heartfelt love stories or tales that dive into social and family issues, this novel has something special to offer every reader. It reflects the deep traditions of Urdu literature, enriched with strong characters, emotional twists, and unforgettable moments.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Dive into this captivating narrative and experience the emotional rollercoaster that makes Nizam e Ilahi or insani zimedari article by Hasseb Ul Hassan a must-read for every Urdu novel lover.
دنیا کسی اتفاق سے نہیں چل رہی۔یہ ایک منظم نظام ہے۔
اور اس نظام کا خالق اللہ ہے۔اللہ نے زمین، آسمان، انسان، سب کچھ ایک ترتیب کے ساتھ بنایا۔اور ہر چیز کو ایک مقصد کے تحت چلنے کا حکم دیا۔
قرآن کہتا ہے:
“اللّٰہُ الَّذِی خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ”
اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا۔
(سورہ انعام: 73)
یہ “حق” ہی وہ نظامِ الٰہی ہے جو ہر چیز میں جاری ہے۔
دن رات کا بدلنا، بارش کا برسنا، درخت کا پھل دینا —
اسی طرح انسانی زندگی بھی اسی الٰہی نظام کے تابع ہونی چاہیے۔اللہ نے انسان کو آزادی دی، مگر اس کے ساتھ ذمہ داری بھی دی۔یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خدا کے قانون کے مطابق زندگی گزارے۔یہی اصل عبادت ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ عبادت صرف نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ ہے۔حالانکہ عبادت کا مفہوم اس سے کہیں وسیع ہے۔
جب انسان سچ بولتا ہے، انصاف کرتا ہے،حلال کماتا ہے، ظلم سے بچتا ہے —تو وہ دراصل نظامِ الٰہی کی پابندی کرتا ہے۔
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
“تم میں سے ہر ایک ذمہ دار ہے، اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔”
(بخاری و مسلم)
یہ حدیث ہمیں بتاتی ہے کہ نظام صرف حکومت کا نہیں ہوتا۔نظام گھر کا بھی ہوتا ہے، دل کا بھی، معاشرے کا بھی۔ایک باپ اپنی اولاد کا ذمہ دار ہے۔ایک ماں اپنے گھر کی تربیت کی ذمہ دار ہے۔ایک تاجر اپنے مال کی دیانت کا ذمہ دار ہے۔ایک طالبِ علم اپنے علم کی امانت کا ذمہ دار ہے۔اور ایک حکمران اپنی رعیت کا۔
اور جب ہم اس الٰہی توازن کو توڑ دیتے ہیںتو معاشرہ بگاڑ، ظلم اور ناانصافی کا شکار ہو جاتا ہے۔
آج ہم نے خدا کے نظام سے رخ موڑ لیا ہے۔ہم نے قانون کو ذاتی مفاد کا آلہ بنا لیا ہے۔انصاف صرف کمزور کے لیے رہ گیا ہے،اور طاقتور قانون سے بالاتر ہو گیا ہے۔یہی وہ لمحہ ہے جب نظامِ الٰہی ہم سے روٹھ جاتا ہے۔
ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ اللہ کا نظام کسی طاقت کے زور سے نہیں ٹوٹتا،بلکہ انسان کے کردار سے کمزور ہوتا ہے۔
اگر ہم دوبارہ عروج چاہتے ہیں،تو ہمیں اپنے کردار سے اس نظام کو مضبوط کرنا ہوگا۔
نظامِ الٰہی تب قائم ہوگاجب انسان اپنے اندر عدل، دیانت، حیاء اور امانت کو زندہ کرے۔جب وہ خود کو خدا کے قانون کا پابند سمجھے۔جب وہ دنیا کو آزمانے کی جگہ نہیں،بلکہ امانت سنبھالنے کی جگہ سمجھے۔اللہ کا نظام قائم کرنا صرف ریاست کی نہیں،ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔اگر ہم اپنے گھروں، بازاروں، اور اداروں میں
اللہ کے احکامات نافذ کر لیںتو پورا معاشرہ خود بخود امن و عدل کی تصویر بن جائے گا۔نظامِ الٰہی دراصل توازن کا دوسرا نام ہے۔اور یہ توازن تب ہی قائم ہوگاجب انسان اپنی ذمہ داری کو عبادت سمجھے۔تب دنیا میں عدل ہوگا،
اور آخرت میں کامیابی۔
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Zarmaakh ki qaid by Basma Nazeer Download pdf Zarmaakh ki qaid by Basma Nazeer Download…
Munni daadi afsana by Basma Nazeer Download pdf Munni daadi afsana by Basma Nazeer Download…
Orphanage ki mystery afsana by Shehr Bano Download pdf Orphanage ki mystery afsana by Shehr…
Khali kursi afsana by Rushna Akhter Download pdf Khali kursi afsana by Rushna Akhter Download…
Daldal afsana by Rushna Akhter Download pdf Daldal afsana by Rushna Akhter Download pdf is…
Be-Nam Ahatein afsana by Rushna Akhter Download pdf Be-Nam Ahatein afsana by Rushna Akhter Download…