Rab Rakha by Sania Hussain Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Introduction /
رب راکھا ناول، ثانیہ حسین کی قلم سے نکلی ایک تاریخی اور جذباتی داستان ہے جو 1947ء کے بٹوارے کے پس منظر میں محبت، قربانی اور انسانیت کی کہانی بیان کرتی ہے۔ یہ ناول صرف ایک رومانوی کہانی نہیں بلکہ اس المیے کی عکاسی ہے جس میں زمین ہی نہیں بلکہ دلوں کا بٹوارہ بھی ہوا۔ دلریت اور شہریار کے کردار ہمیں یہ سکھاتے ہیں کہ حقیقی محبت اور وفا وقت کی سخت آزمائشوں میں بھی اپنی پہچان برقرار رکھ سکتی ہے۔
رب راکھا ایک چھوٹی مگر معنی خیز داستان ہے جو بتاتی ہے کہ تقسیم ہند کے وقت صرف زمین کا بٹوارہ نہیں ہوا، بلکہ دلوں میں بھی دراڑیں پڑ گئیں۔ دلریت اور شہریار کی محبت نے انسانی قربانی اور وفاداری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ اس کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے سیاست، مذہب اور حالات انسانیت پر اثر ڈال سکتے ہیں، مگر سچی محبت اور ایثار ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
” شہریار! اگر دِلریت تم سے کہے کہ تم ابھی کے ابھی یہاں سے چلے جاؤ تو کیا تم مانو گے؟ “
شہریار نے اسے ناسمجھی سے د یکھا۔
” اگلے محلے کے سکھ میرے ویربلدیو کے ساتھ مل کر آخری پہر تم سب کو مارنے آرہے ہیں۔ کیا تم میری بات کا یقین کرو گے؟
دِلریت مگر یہ کیسے ممکن ہے۔ بلدیو میرا یار ہے۔“
” بٹوارہ صرف زمینی نہیں ہے شہریار ۔ اس نے دلوں کا بھی بٹوارہ کر دیا ہے اور اب بلدیو صرف سکھ ہے ۔ وہ مسلمانوں کا کچھ نہیں لگتا۔ اگلے محلے کے سکھ تعداد میں زیادہ ہیں شہریار۔ خود کو بچا لو۔ سب کو بچا لو۔ چلے جاؤ یہاں سے۔ “ شہریار اسے یک ٹک دیکھتا رہا۔ پھر اثبات میں سر ہلایا۔ جیسے وہ دِلریت کی ہر بات پر یقین رکھتا ہو۔ جیسے وہ دِلریت کا ہر حکم ماننے کو تیار ہو۔
” جاؤ شہریار ۔ پاکستان کی دھرتی تمہارے انتظار میں ہے۔ “ وہ پھر بولی۔ شہریار بول بھی نہ سکا۔ کیا جانا اتنا آسان ہوتا ہے ؟ کیا جا کر پھر کبھی نہ لوٹنا آسان ہوتا ہے؟
” بچاؤں گا۔ میں جس جس کو بچا سکا ، بچاؤں گا۔ “ دِلریت کو جیسے تسلی ہوئی۔ وہ مسکرا دی۔ رنج، دکھ، تکلیف ۔ کیا نہیں تھا اس کی مسکراہٹ میں۔
”تم تو جنموں پر بھی یقین نہیں رکھتے شہریار ۔ ورنہ میں تم سے کہتی، اس جنم نہ سہی اگلے جنم میں ملیں گے۔“
شہریار زخمی سا مسکرایا ۔
دِلریت کے دل پر ایک اور گھاؤ لگا۔
” یہ سرزمین تمہاری نہیں رہی شہریار۔ یہاں کے لوگ تمہاری جان کے دشمن بن چکے ہیں ۔ وہ جو کبھی ساتھ رہا کرتے تھے ، اب زندگی ختم کرنے کے در پہ ہیں۔“
دِلریت رکی۔ پھر بولی ۔”کبھی لوٹ کر مت آنا شہریار۔ تمہیں بہت تکلیف ہوگی۔ یہ جگہ، یہ گاؤں مقتل بن چکا ہے۔ اسے پار کر جاؤ۔ اور پھر کبھی مقتل لوٹ کر مت آنا ۔ بہت سے زخم تازہ ہوں گے۔ “ شہریار خاموش رہا۔ دِلریت نے سچ ہی تو کہا تھا۔ اب وہ جگہ مقتل بن چکی تھی۔
****************
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Raat barish our adhora khat by Nouman Shafiq Complete pdf – A Mysterious Tale of…
Kanton bhara phool by Zame Zohar Download pdf – A Dark Mafia Romance of Power,…
Woh raaz si woh raaz sa by Mehwish Amman Download pdf – A Spiritual Tale…
Humnawa by Mazhar Yousafzai Download pdf – An Emotional Story of Brotherhood, Sacrifice & Unexpected…
Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf Download Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf…
Reech Ka Israr Novel By Anwar Aligi Pdf Download Reech Ka Israr Novel By Anwar…