Soulmate by Ameenah Imran Download pdf ] is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
جو محبت کے روایتی تصورات سے آگے بڑھ کر اسے ایمان، صبر اور روحانی وابستگی کے پاکیزہ دائرے میں لے آتی ہے۔ یہ کہانی زِلحہ اور مومن (عبداللہ) کے گرد گھومتی ہے—دو ایسی روحیں جن کا سفر تضادات، آزمائشوں اور فاصلے سے شروع ہو کر روحوں کی تکمیل پر منتج ہوتا ہے۔
زِلحہ، جو معصومیت، حیا اور مضبوط ایمان کی روشن علامت ہے، اپنوں کی بے حسی، تائی اور چاچی کے مظالم، اور زندگی کے کڑے امتحان سہنے کے باوجود اپنے رب پر یقین کا دامن نہیں چھوڑتی۔ اس کی خاموش استقامت اور پاکیزہ کردار ہی اس کی اصل طاقت ہے۔
دوسری جانب مومن، جو برطانیہ کے ایک شاہی خاندان سے تعلق رکھتا ہے، ابتدا میں دنیاوی غرور اور سخت دل مزاج کا حامل ہے، مگر زِلحہ کی سچی محبت اور مضبوط ایمان اس کے دل کے بند دریچوں کو کھول دیتے ہیں۔
یہ ناول اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ سچا Soulmate وہ نہیں جو صرف دل جیتے، بلکہ وہ ہے جو روح کو ہدایت، سکون اور آخرت کی کامیابی کی راہ دکھائے۔ زِلحہ کی محبت مومن کو اندھیروں سے نکال کر ایمان کی روشنی تک لے آتی ہے، جہاں وہ پیٹر سے مومن (عبداللہ) بننے کا روحانی سفر طے کرتا ہے۔
زِلحہ:
کہانی کی ہیروئن، صبر و شکر کی جیتی جاگتی تصویر۔ تائی اور چاچی کے مظالم سہنے کے باوجود اپنی عزت، وقار اور ایمان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔ اس کی خاموشی کمزوری نہیں بلکہ اس کے مضبوط یقین کی پہچان ہے۔
مومن (سابقہ پیٹر):
برطانیہ کا شہزادہ، جس کا دل ابتدا میں سخت اور سوچ مادّی ہے، مگر زِلحہ کے ایمان اور پاکیزہ محبت سے اس کی پوری کائنات بدل جاتی ہے۔ وہ ایک سچے مسلمان اور محبت کرنے والے شوہر کے روپ میں سامنے آتا ہے۔
مسٹر اور مسز ایتھن:
مومن کے والدین، جو ابتدا میں اس رشتے کے سخت مخالف ہوتے ہیں، مگر بالآخر اپنے بیٹے کی خوشی، زِلحہ کی شرافت اور کردار کے سامنے جھک جاتے ہیں۔
احمد:
مومن کا مخلص دوست، جو ہر مشکل گھڑی میں اس کے ساتھ کھڑا رہتا ہے اور اس کی محبت کو منزل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
” ارے ڈرائیور اتنا فری نہیں ہے جو تُجھے لینے پہنچ جائے ۔۔ خود آ جا ۔۔ ویسے بھی ہم شاپنگ پر جا رہے ہیں ۔۔ خود آ جا تو” ۔۔۔۔
تائی جان نے ہمیشہ کی طرح غصے سے کہا۔۔۔
” میرے پاس کرایہ نہیں ہے” ۔۔۔۔
” تو گھر کونسا دور ہے بیس منٹ تو لگتے ہیں ۔۔چل کے آ جا” ۔۔۔۔ تائی جان نے چالیس منٹ کو بیس منٹ کہہ ڈالا تھا ۔۔۔ اور کھٹاک سے فون بند کر دیا ۔۔۔ اب اُسکی آنکھوں سے باقاعدہ آنسو بہہ نکلے تھے ۔۔۔۔۔۔
وہ مرے مرے قدموں سے چلتی ہوئی کالج سے باہر نکلی ۔۔۔۔ آج وہ کالج یونیفارم میں تھی ۔۔ اور سر پر ایک بلیک سٹالر لپیٹا ہوا ہے۔۔۔ ,۔۔ اُسکا عبایہ ساتھ والی پڑوسن حسنہ لے کر گئی تھی ۔۔۔۔ اُسے اپنا آپ بہت عجیب محسوس ہو رہا تھا ۔۔۔۔۔ کوئی اور ہوتا تو لائبریرین سر سے ادھار لے لیتا ۔۔ لیکن زلحہ میں اتنی ہمت نہیں تھی ۔۔۔۔
اُسکی ایونگ شفٹ تھی ۔۔۔چار بجے اُسے چھٹی ہو جایا کرتی تھی ۔۔۔۔try شدید سردی تھی ۔۔۔ جنوری کا مہینہ تھا ۔۔ سردیوں میں تو ویسے بھی اندھیرا جلدی چھا جاتا ہے ۔۔ اب بھی اندھیرا چھانے لگا تھا ۔۔۔
وہ اپنی نظریں جھکائے جلدی جلدی چلنے لگی ۔۔۔ جب اُسکو ایک آواز سنائی دی ۔۔۔۔
” میں تمہیں مارنا نہیں چاہتا تھا محوش! لیکن تم میرے راستے میں آ گئی تھی اور میں اپنے راستے میں آنے والوں کو زندہ نہیں چھوڑتا” ۔۔۔۔۔
وہ اس آواز کو آسانی سے سن سکتی تھی ۔۔۔۔ وہ کسی مرد کی آواز تھی ۔۔۔۔۔۔ آہستہ سے مڑی ۔۔ سامنے ہی ایک قبر کے نزدیک کوئی سوٹڈ بوٹڈ شخص سیاہ ڈریس پینٹ اور کوٹ میں ملبوس تھا ۔۔۔۔ اُسکے ہاتھوں میں ایک سُرخ رنگ کے پھولوں کا بکے تھا ۔۔۔
لیکن جب نظر پھولوں پر پڑی تو اُسکی آنکھیں چمک گئیں ۔۔۔ وہ پھولوں کی دیوانی تھی ۔۔۔ ہر طرح کے پھول اسکو پسند تھے ۔۔۔ اور یہی اُسکی کمزوری تھی ۔۔۔ پھولوں کو دیکھ کر وہ خود کو روک نہیں پاتی تھی ۔۔۔۔۔
ابھی بھی وہ بے اختیار اپنے قدم روک گئی تھی ۔۔۔ وہ شخص اب جانے لگا تھا ۔اُس نے زلحہ کو نہیں دیکھا تھا۔۔۔ ۔
وہ ایک قبر کے تختے کے پیچھے چھپ گئی۔اور اُس شخص کے جانے کا اِنتظار کرنے لگی ۔۔ اُس نے اُس شخص کا چہرہ نہیں دیکھا تھا ۔۔۔۔ وہ شخص پھول رکھتا وہاں سے نکل گیا ۔۔۔زلحہ کی نظروں نے اس شخص کا دور تک پیچھا کیا ۔۔
جب وہ شخص باہر نکل گیا وہ آہستہ سے قدم اُٹھاتی پھولوں تک پہنچی ۔۔۔ اب ڈر کہیں نہیں تھا ۔۔۔ پھول دیکھ کر وہ سب کچھ بھول جاتی تھی ۔۔۔۔
****************
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Raat barish our adhora khat by Nouman Shafiq Complete pdf – A Mysterious Tale of…
Kanton bhara phool by Zame Zohar Download pdf – A Dark Mafia Romance of Power,…
Woh raaz si woh raaz sa by Mehwish Amman Download pdf – A Spiritual Tale…
Humnawa by Mazhar Yousafzai Download pdf – An Emotional Story of Brotherhood, Sacrifice & Unexpected…
Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf Download Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf…
Reech Ka Israr Novel By Anwar Aligi Pdf Download Reech Ka Israr Novel By Anwar…