Related Keywords: Shawut novel, Hina Rajput novels, mystery Urdu novels, supernatural Urdu novel, Shawut complete novel PDF
Shawut by Hina Rajput is a mysterious Urdu novel filled with family secrets, hidden identities, and supernatural elements. The story follows Minha Sultan and Balaj Mir as they investigate an ancient legacy connecting their families. Their search takes them from Lahore to a mysterious palace in Paris, where a centuries-old secret threatens their future.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Mystery, Supernatural Fiction, Suspense
’’تم واپس کیوں آ گئی ہو؟‘‘
لڑکی کا ہاتھ ہوا میں رک گیا۔
اس نے دروازے سے اپنا کان لگایا۔
’’کون ہے؟‘‘
چند لمحوں کی خاموشی۔
پھر وہی آواز۔
’’تمہیں تو مر جانا چاہیے تھا۔‘‘
لڑکی کی آنکھوں میں خوف اتر آیا۔
’’میں نے کچھ نہیں کیا… نے کسی کو نہیں بتایا… میں قسم کھاتی ہوں!‘‘
دروازے کے دوسری طرف کسی کے ہنسنے کی مدھم آواز ابھری۔
’’تم ہمیشہ یہی کہتی ہو۔‘‘
اچانک دروازے کا ایک پٹ خودبخود کھل گیا۔ لڑکی پیچھے ہٹی۔
اندر ایک طویل راہداری تھی، جس کی دیواروں پر پرانے زمانے کی تصویریں لگی ہوئی تھیں۔ چھت سے لٹکتے فانوس بجھے ہوئے تھے، مگر راہداری کے آخری سرے پر ایک موم بتی روشن تھی۔
اس کے نیچے ایک عورت کھڑی تھی۔
سیاہ لباس، سفید چہرہ، سرخ ہونٹ، اور ایسی آنکھیں جن میں عمر کا کوئی اندازہ لگانا ممکن نہیں تھا۔
وہ خوب صورت تھی۔
’’تم نے اسے دیکھا؟‘‘
لڑکی نے کانپتے ہوئے سراثبات میں ہلایا۔
’’کیا دیکھا؟‘‘
’’وہ چیز جو اس کمرے میں نہیں ہونی چاہیے تھی۔‘‘
لڑکی کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔
’’وہ انسان نہیں تھی۔”
عورت کے چہرے پر پہلی بار کوئی تبدیلی آئی۔اس نے آہستہ سے پوچھا۔
’’تمہیں یہ کس نے بتایا؟‘‘
’’میں نے خود دیکھا تھا اس کا عکس آئینے میں نہیں تھا۔ وہ میرے سامنے کھڑی تھی مگر آئینے میں صرف میں تھی اور پھر… پھر اس نے میری طرف دیکھا تو….‘‘
’’بس۔‘‘
عورت کی آواز اتنی سخت تھی کہ لڑکی کا جملہ خودبخود ادھورا رہ گیا۔عورت نے موم بتی اٹھائی اور اس کے قریب آ گئی۔
’’تمہیں اس کا چہرہ یاد ہے؟‘‘
لڑکی نے اثبات میں سر ہلایا۔
شاوت از حنا راجپوت ایک پراسرار کہانی ہے جس کا مرکزی کردار اٹھارہ سالہ منہا سلطان ہے۔ اس کی زندگی اس وقت بدل جاتی ہے جب اسے اپنی والدہ ماہِ نور سے جڑی ایک قدیم میراث اور پراسرار لاکٹ کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔ اس سفر میں بالاج میر اس کا ساتھ دیتا ہے، جو خود بھی اپنے خاندان کے ماضی کے راز جاننے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔
منہا اور بالاج کی تحقیقات انہیں لاہور سے پیرس کے ایک قدیم محل تک لے جاتی ہیں، جہاں ایلِزا، آزر میر اور ایک صدیوں پرانے آئینہ معاہدے کا راز چھپا ہوتا ہے۔ جیسے جیسے وہ حقیقت کے قریب پہنچتے ہیں، انہیں اپنے آباؤ اجداد کے ایسے وعدوں اور فیصلوں کا علم ہوتا ہے جن کے اثرات آج بھی ان کی نسلوں پر موجود ہیں۔
پیرس کے محل میں ہونے والے واقعات منہا کی زندگی کا سب سے بڑا راز سامنے لاتے ہیں، جب اسے اپنی اصل شناخت نیلوفر کے طور پر معلوم ہوتی ہے۔ وہ جانتی ہے کہ اس کی والدہ ماہِ نور اس پراسرار میراث کی محافظ تھیں۔
آخرکار منہا اور بالاج آئینہ معاہدے کو توڑنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور اپنے خاندانوں کو صدیوں پرانے راز اور پراسرار طاقت کے اثر سے آزاد کراتے ہیں۔ لاہور واپسی پر دونوں ایک نئی زندگی کا آغاز کرتے ہیں۔
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Seeker and Servant by Umm e Malaika Complete Novel Introduction Seeker and Servant by Umm…
Qayas e zindagi by Hadia Yousaf Complete Novel Qayas e Zindagi by Hadia Yousaf Complete…
Khail by Bilal Aslam Complete Novel Genre Crime Based Urdu Novel Dark Fiction Suspense and…
Genre Family Based Urdu Novel Romantic Fiction Cousins Based Story Social and Emotional Fiction
Genre of Gawahi Crime-Based Urdu Fiction Suspense and Thriller Courtroom Drama Social Issues Fiction Investigative…
Ek Mausam Hum Par Bhi Guzra Tha by Hafsa Dameer Complete Novel Some memories never…