Sabhi chahten mere naam ker by Yumna Talha Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
“سبھی چاہتیں میرے نام کر” یمنیٰ طلحہ کی ایک جذباتی اور سبق آموز داستان ہے جو خاندانی غلط فہمیوں، رشتوں میں پیدا ہونے والی دراڑوں اور صبر کے ثمرات کو نمایاں کرتی ہے۔ کہانی کی مرکزی کردار نہال ہے، جو والدہ کی وفات کے بعد اپنے ماموں اسفندیار کے گھر آتی ہے۔ یتیمی کے ساتھ ساتھ اسے مامی نگہت کی سرد مہری اور اصول پسندی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، جو اس کے لیے خاموش اذیت بن جاتی ہے۔
کہانی میں جذباتی موڑ اس وقت آتا ہے جب نہال اور اسفندیار کے بیٹے فرہاد کے درمیان خاموش محبت جنم لیتی ہے، مگر خاندانی فیصلے اور عدنان کا رشتہ ان کے راستے میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ مصنفہ نے نہایت خوبصورتی سے دکھایا ہے کہ اصل حقیقت جانے بغیر کیے گئے فیصلے کس طرح رشتوں کو کمزور کر دیتے ہیں۔
یہ ناول اس پیغام کے ساتھ اختتام کی طرف بڑھتا ہے کہ سچی نیت، صبر اور اللہ پر یقین آخرکار ناممکن کو ممکن بنا دیتا ہے۔
“سبھی چاہتیں میرے نام کر” رشتوں کے تقدس، عورت کے وقار اور پاکیزہ محبت پر یقین رکھنے والوں کے لیے ایک دل کو چھو لینے والی تحریر ہے۔
“اس گھر کے کچھ قواعد ہیں۔۔۔ تمہارا پہلے جب بھی آنا ہؤا مختصراً وقت کے لیے ہی آنا ہؤا لیکن اب تم مستقل یہاں سکونت اختیار کر چکی ہو لہذا تمہیں اس گھر کے اصولوں کے بارے میں پتہ ہونا چاہئیے”، ہر احساسات سے عاری لہجہ۔ نہال خاموشی سے انہیں سنتی رہی بلکل ایسے جیسے کوئی نیا بچہ اسکول کی ہیڈ مسٹرس سے قواعد وضوابط سنتا ہے۔ انکی بے اعتنائی اس کے دل کو اندر ہی اندر کاٹ رہی تھی۔
“مجھے سخت برا لگتا ہے جب رات بارہ بجے کے بعد کوئی کمرے سے نکلے۔۔۔ اس کے علاؤہ کھانا سب کے ساتھ کھانا ہے۔ جو وقت ہے اس پر حاظر ہوجانا ہے۔ لیٹ نائٹ تفریح اس گھر میں ممنوع ہے۔۔۔ بلا وجہ کی چیخ پکار، شور آواز سے مجھے سر میں درد ہوتا ہے۔
اپنی چیزوں کا خیال تم خود رکھو گی۔ تمہارا ہر کام، شمع موجود ہے، کر دیا کرے گی لیکن مجھے صفائی ستھرائی چاہیے۔ میس میں گھر میں برداشت نہیں کر سکتی۔ تو تم خود بھی اس بات کا دھیان رکھو گی اور۔۔”،
“یہ روز اب یہیں ہے آپ آرام آرام سے سکھا دینا اب ہم جا رہے ہیں۔”، الینا اسے لیکر کھیچتی ہوئی جانے لگی پر نہال سے قدم بڑھانا مشکل ہوگیا۔ نگہت کا ٹیمپو اب ٹوٹ چکا تھا۔
“مانگ لی دعا اپنے منگیتر کے لیے؟ مجھے تو لگا تھا ابھی مزید دیر لگے گی۔۔۔ جان سکتا ہوں کیا کیا مانگا ہے تم نے؟” وہ کرخت لہجے میں اس سے مخاطب ہؤا تھا۔ اس کا کبیدہ چہرا نہال سے چھپا نہیں تھا۔ دل ڈوب کر ابھرا تھا پر بدلے میں نہال نے سپاٹ سا انداز اپنایا تھا۔
“تم سے مطلب؟ اور ہٹو راستے سے۔ تماشا مت بناؤ۔ گھر میں سب موجود ہیں!” وہ کہہ کر رکی نہیں اور کمرے کا دروازہ پار کر دیا۔ فرہاد کی بے بسی عروج پر تھی۔
“تم مجھ سے پوچھنے سے پہلے مامی سے کیوں نہیں پوچھتے؟ کیا ان کا فرض نہیں تھا تمہیں بتانا؟ کیا میں اچھی لگتی سب کو بتاتی پھرتی اپنے رشتے کے بارے میں؟ اور تم کس جزبات کی بات کر رہے ہو؟” وہ فرہاد کے تیور دیکھ کر مزید مشتعل ہوئی۔
“میں نے تم سے کب شادی کا وعدہ کیا تھا؟ میں نے لبوں سے تو دور نظروں سے بھی کبھی اس بات کا اشارہ تک نہیں دیا کہ مجھے تمہارا پروپوزل قبول ہے۔ لہذا اس بارے میں بات مت کرنا!” وہ بے یقینی سے نہال کو دیکھ رہا تھا
۔ اس کے لہجے میں زرا جو جھول ہوتا۔ زرا جو جھجھک ہوتی۔ فرہاد کے چہرے کے تاثر اس کے اندرونی خلفشار کی ترجمانی کر رہے تھے۔ وہ اپنے جزبات پر قابو نہیں کر پا رہا تھا۔ کبھی ایک دم مشتعل ہو جاتا تو دوسرے لمحے مکمل اداسی چھا جاتی۔
“اگر عدنان نہیں ہوتا تو کیا تم میرا پروپوزل قبول کرتیں نہال؟” وہ بے بسی سے گویا ہؤا پر لہجہ اب بھی سخت تھا۔
****************
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Noor e zeest by Rubah Ali Download pdf | Noor e zeest by Rubah Ali…
Dosti Aur Mohabbat Ki Kahani | Urdu Story About True Friendship & Pure Love Mehfil…
Aks By Samra Parvez Khan | Urdu Story on Loneliness, Relationships & Modern Society Aks…
Teesara kamra- zameer ki awaz afsana by Saniya Saeed and Amna Sehr Download pdf |…
Shaam e Aabroo By Uqba Ahmed | Urdu Story on Ego, Self-Realization & Spiritual Growth…
Qaid Khanay By Alina Kazmi | Urdu Story on Women Empowerment & Social Boundaries QaidKhany…