Shehr-e-Goristan by Maryam Awan Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
شہرِ خموشاں… وہ مقام جہاں الفاظ ختم ہو جاتے ہیں اور صرف دعائیں باقی رہ جاتی ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں انسانی زندگی اپنے تمام شور، رنگ اور رشتوں سمیت ایک خاموش حقیقت میں بدل جاتی ہے۔
یہ مضمون ہمیں اس احساس کی طرف لے جاتا ہے جہاں خاموشی محض سکون نہیں بلکہ ایک گہرا درد، ایک ناقابلِ بیان حقیقت اور ایک مستقل یاد بن جاتی ہے۔
قبرستان کی خاموشی عام خاموشی نہیں ہوتی۔ یہ ایسی خاموشی ہے جس کے اندر آہوں کی بازگشت، سسکیوں کی گونج اور بچھڑنے والوں کی کہانیاں چھپی ہوتی ہیں۔ ہم دنیا والے صرف اتنا جان پاتے ہیں کہ کوئی اپنا اس دنیا سے رخصت ہو کر اس خاموش شہر کا حصہ بن گیا۔
لیکن وہاں کی ویرانی صرف ویرانی نہیں رہتی، بلکہ وقت کے ساتھ انسان کے احساسات کا حصہ بن جاتی ہے۔
موت صرف جسمانی اختتام نہیں بلکہ بہت سے دلوں کے لیے ایک گہری جدائی کا آغاز ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مرنے والوں کے ساتھ مرا نہیں جاتا، مگر حقیقت یہ ہے کہ بعض جدائیاں انسان کو زندگی بھر کے لیے اندر سے توڑ دیتی ہیں۔
خاص طور پر ماں جیسی ہستی کی جدائی ایسی کمی ہے جسے کوئی رشتہ، کوئی محفل اور کوئی مصروفیت پورا نہیں کر سکتی۔
کسی اپنے کی موت کے بعد دنیا اپنی رونق کھو دیتی ہے۔ بہاریں بھی بے معنی لگتی ہیں، اور وقت بھی ایک بوجھ بن جاتا ہے۔ یادیں بار بار دل کے زخموں کو تازہ کرتی ہیں اور انسان ایک ایسے احساس میں جیتا ہے جہاں جینا صرف سانس لینے کا نام رہ جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ کچھ یادیں وقت کے ساتھ دھندلی نہیں ہوتیں بلکہ اور زیادہ گہری ہو جاتی ہیں۔
شہرِ خموشاں ہمیں زندگی کی اصل حقیقت یاد دلاتا ہے۔ یہاں نہ دولت ساتھ جاتی ہے، نہ حسن، نہ طاقت اور نہ ہی شہرت۔ ساتھ جاتا ہے تو صرف انسان کا عمل، اس کی سادگی اور اس کی حقیقت۔
یہ جگہ ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ:
زندگی ایک ایسا سفر ہے جو خاموشی پر ختم ہوتا ہے۔ ایک دن وہ آتا ہے جب انسان کی تمام خواہشیں، خواہشوں کا شور اور دنیاوی دوڑ دھوپ سب ختم ہو جاتی ہے۔
جسم مٹی میں بدل جاتا ہے، اور روح اپنے رب کے حضور پیش ہو جاتی ہے۔ پھر نہ نام باقی رہتا ہے، نہ پہچان، صرف اعمال رہ جاتے ہیں۔
بھیا آپ نے اپنی اس فنٹر کو اسکول کب بھیجنا ہے ؟ ۔۔ آغا فارذ کی گود میں چڑھی روحی کو دنیا جہاں کی باتیں کرتا دیکھ سامنے بیٹھے فواد نے دلچسپی سے اُس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا ۔ جانتا تھا ابھی میڈم کی توپوں کا رخ اس کی طرف ہوجانا تھا ۔
فادی “”” کہاں سے یہ میرا معصوم بچا فنٹر لگتا ہے تمہیں ؟ ۔۔ فواد کے سوال پہ روحی کو کڑے تیور لیے اُس کی طرف ہوتا دیکھ آغا فارذ نے فورا بیچ میں بولنا مناسب سمجھا کہ کہی وہ پٹھاکہ جل نہ اُٹھے ۔۔
بھیا یہ آپ کو کہاں سے معصو لگتی ہے ؟ معصوم تو یہ ہے میری نھنی سی گڑیا ۔۔ آغا فارذ کے کہنے پہ فواد نے اُلٹا اُن سے سوال کرتے ساتھ بیٹھی حور کی گود میں موجود شہوار کی طرف اشارہ کرتے بتایا تو نھنی پیشانی پہ بل پڑا ۔۔
میرا بیٹا چاروں طرف سے معصوم ہے “” ۔۔ فواد کو گھورتی روحی کے گالوں کو چومتے باپ نے محبت سے کہا تو آغا ماموں مسکرا گئے ۔۔
اولاد چاہے بوڑھی بھی کیوں نہ ہوجائے ماں باپ کے لیے ہمیشہ ہی بچی رہتی ہے جیسے ہمارے لیے تم دونوں ۔ بھلے اب تم لوگ خود باپ بن گیے ہو مگر میرے لیے آج بھی تم دونوں بچے ہی ہو ۔۔ آغا ماموں نے بھی بات میں حصہ لیا ۔۔
گندے کو گندا ہی بولتے ہے ” ۔۔ مسکراہٹ ضبط کیے فواد نے مزید اُسے چھیڑا ۔ پورے گھر میں ایک وہ واحد ہی تھا مرحا فارذ کا دشمن ۔۔
آدا دانی دیتھ لو نہ تاچو تو “” ۔۔ اُسے پھر بولتا دیکھ وہ نظریں اٹھائے غصے سے چیخی ۔ انداز چڑچڑا تھا ۔
فادی نہ کرو تنگ میری بچی کو ۔۔ دادی بھی پوتی کی معصومیت کو دیکھتی پیار سے بولی تو میڈم کی آئیبرو اونچی ہوئی ۔ گھر کا ہر فرد اُس کی سپورٹ میں تھا ۔۔
فادی میں دیکھ رہا ہوں تمہیں تم کچھ زیادہ ہی نہیں میرے بیٹے کو تنگ کرنے لگے ؟ ۔۔ مسکراہٹ ضبط کئے آغا فارذ زبردستی لہجے میں غصہ لیے بولے آخر کو بیٹی کا مان بھی تو برقرار رکھنا تھا ۔۔
فواد بھی کمر پہ ہاتھ رکھے فل لڑاکا موڈ لیے بولا ۔ ناشتے کا میز ہو اور ان چاچا بھتیجی کی لڑائی نہ ہو یہ تو ناممکن سی بات تھی ۔۔
آدا دانی تاچو تھود بول لے ہے دے تو دندی دول تلتی ہی نہیں ہے تو لوحی تھتے بادے دی فر ۔۔ چاچو کی بات فل پاور سے جھٹلا گئی ۔ اتنا کھلا تضاد اُسے پسند نہیں آیا تھا ۔
ہاں بھئی بتاؤ اب کیسے بھاگ سکتی ہی میری گڑیا تمہاری گندی ڈول کے پیچھے ۔۔ بیٹی کی بات پہ سر تسلیم خم کرتے انھوں نے حور کی گود میں بے فکری سے سوئی شہوار کی طرف دیکھتے کہا ۔ اُس بیچاری کو تو پتہ ہی نہیں تھا کہ غلطی نہ ہوتے بھی وہ ان چاچا بھتیجی کی لڑائی میں ہر روز شامل ہوجایا کرتی تھی ۔۔
بھیا یہ غلط بات ہے بھئی میری معصوم بچی کو تو بنا غلطی کے بدنام کیا ہوا اپ کی بیٹی نے ۔ فواد کے اشارے پہ حور بھی ماتھے پہ بل لیے بولی ۔ مقصد صرف اس توتلی وکیل کو چڑانا تھا ۔۔
کوئی بات نہیں آغا جانی تو اپنے بیٹے کے ساتھ ہی ہے ۔۔ اپنی مضبوط گرفت میں اُس چالاک یونیکورن کو جکڑتے آغا فارذ نے مسکراتے ہوئے کہا جبکہ سب کے برعکس میرال کا فوکس ناشتے پہ تھا کیونکہ ابھی تو وہ باپ کا دماغ کھا رہی تھی مگر اُن کے جانے کے بعد وہ ماں سے چیپٹ جانے والی تھی تبھی اُسے اینرجی کی خاصی ضرورت تھی ۔۔
لوحی تو نی لینا ایتھ دھر میں “‘ ادھر توئی لوحی تے پار نی ترتا ۔۔ ضدی لہجا لیے وہ سر نفی میں ہلاتی بولی گرے آنکھوں میں واضح ناراضگی تھی ۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Woh Jo Mera Tha by Samreen Khan Download pdf Woh Jo Mera Tha by Samreen…
Tum tu ik Aurat ho Na afsana by Samiya Rani Download pdf Tum tu ik…
Khoobsurat badsurat afsana by Muskan Noor Download pdf Khoobsurat badsurat afsana by Muskan Noor Download…
Khoon e dil by Abdul Ahad Butt Complete novel pdf Khoon e dil by Abdul…
Tum mily magar bicharny ko by Fiza Faniya Complete pdf Tum mily magar bicharny ko…
Khouf article by Javeria Tariq Complete pdf Khouf article by Javeria Tariq Complete pdf is…