The Last Spotlight by Maham Saleem Download pdf
“دی لاسٹ اسپاٹ لائٹ” از ماہم سلیم ایک سنسنی خیز اور پراسرار اردو ناول ہے جس کا آغاز ہی ایک ایسے Flash-Forward منظر سے ہوتا ہے جو قاری کو پہلی سطر سے اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔
کہانی کے مرکزی کردار موسیٰ اور حیا ایک خطرناک اور برف سے ڈھکی پہاڑی چوٹی پر شدید زخمی حالت میں زندگی اور موت کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں۔ دونوں کی کلائیوں پر بندھی سمارٹ گھڑیوں پر سرخ حروف میں ایک ہی پیغام مسلسل جگمگا رہا ہے: “ONLY ONE LIFE LEFT” — یعنی صرف ایک زندگی باقی ہے۔
شدید برفانی طوفان کے دوران اچانک حیا کا پاؤں پھسلتا ہے اور وہ گہری کھائی میں گرنے لگتی ہے، مگر زخمی ہونے کے باوجود موسیٰ اس کی کلائی مضبوطی سے تھام لیتا ہے۔ موت کو اپنے قریب محسوس کرتی حیا اس لمحے اپنے دل میں چھپے برسوں پرانے راز سے پردہ اٹھا دیتی ہے۔
اس سے لڑنا چاہتی ہے، معمولی سی زندگی کی عام صبحیں دیکھنا چاہتی ہے اور ان لمحوں کو جینا چاہتی ہے جو شاید اسے کبھی نصیب ہی نہ ہوں۔
موسیٰ اسے ہر حال میں اوپر کھینچنے کا وعدہ کرتا ہے، لیکن اسی لمحے قدرت ایک اور خوفناک امتحان لے آتی ہے۔ پہاڑ سے برف کا ایک دیوہیکل تودہ ٹوٹ کر ان کی جانب بڑھتا ہے اور دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔
طوفان کے تھمنے کے بعد حیا بے ہوش پڑی ہے، جبکہ اس کی کلائی پر موجود گھڑی کی اسکرین پر ایک نیا اور پراسرار پیغام نمودار ہوتا ہے:
“LIFE STATUS: ______”
آخر حیا کی زندگی کا کیا بنا؟ کیا موسیٰ اسے بچانے میں کامیاب ہوا، یا اس برفانی پہاڑ نے دونوں کی کہانی کا آخری باب لکھ دیا؟ “دی لاسٹ اسپاٹ لائٹ” کا یہ پراسرار آغاز قاری کو انہی سوالات کے جواب جاننے کے
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
حیا نے کانپتے ہاتھ سے اپنی کلائی پر بندھی ہوئی گھڑی کو دیکھا۔ اس کی screen پر سرخ حروف مسلسل blink کر رہے تھے۔
ONLY ONE LIFE LEFT.
اس نے اپنی گھڑی موسیٰ کے سامنے کی۔ موسیٰ نے اپنی کلائی دیکھی۔ اس کی watch پر بھی وہی الفاظ روشن تھے۔
حیا کی آواز سرد ہوا میں کہیں دب سی گئی۔
“موسیٰ… ہماری صرف ایک ایک life رہ گئی ہے۔”
موسیٰ نے چند لمحے اسے دیکھا، پھر دور پھیلے برفانی اندھیرے کی طرف نظریں جما دیں۔
“معلوم ہے۔”
“ہم بچ جائیں گے؟”
موسیٰ خاموش رہا۔
حیا نے اس کی خاموشی سے جواب سمجھ لیا۔ اس کے ہونٹوں پر ایک بےبس سی مسکراہٹ آئی۔
“تم جھوٹ بھی نہیں بول سکتے؟”
موسیٰ نے آہستہ سے کہا، “جھوٹ بول کر کیا ملے گا؟”
“امید۔”
موسیٰ کی آنکھوں میں درد ابھرا۔
اچانک ایک زوردار جھونکا آیا۔ حیا کا قدم پھسلا۔ برف اس کے پاؤں کے نیچے سے سرک گئی اور اگلے ہی لمحے وہ چٹان کے کنارے سے نیچے گرنے لگی۔
“موسیٰ!”
موسیٰ نے بغیر سوچے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا۔ اس کی انگلیاں حیا کی کلائی تک پہنچیں اور اس نے پوری طاقت سے اسے پکڑ لیا۔ حیا کا آدھا جسم چٹان سے نیچے لٹک رہا تھا۔ نیچے صرف گہری دھند اور اندھیرا تھا۔
“میرا ہاتھ مت چھوڑنا!” حیا چیخی۔
موسیٰ نے اپنے زخمی بازو پر زور ڈالتے ہوئے کہا، “میں نہیں چھوڑوں گا!”
حیا کی watch دوبارہ روشن ہوئی۔
ONLY ONE LIFE LEFT.
اس نے گھڑی کو دیکھا، پھر موسیٰ کی طرف۔
“موسیٰ…”
“کیا؟”
“اگر میں گر گئی تو—”
“خاموش!”
“میں نے کہا خاموش!”
حیا کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔
“اگر ہم یہاں سے نہ نکل سکے تو…”
موسیٰ نے اس کی کلائی مزید مضبوطی سے پکڑ لی۔
“ہم نکلیں گے۔”
“لیکن—”
“ہم نکلیں گے، حیا!”
وہ اسے پوری طاقت سے اوپر کھینچنے لگا۔ اس کے زخمی ہاتھ سے خون دوبارہ بہنے لگا، مگر اس نے گرفت ڈھیلی نہیں کی۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Woh jo lout kar na aya by Saadi Yusuf Download pdf Woh jo lout kar…
Khamosh mohabbat by Shumail Writer Download pdf Khamosh mohabbat by Shumail Writer Download pdf خاموش…
Zillan by Arooba Khan Download pdf Zillan by Arooba Khan Download pdf زِلان — اقتدار،…
Qalbe Noor by Laiba Fatima Download pdf Qalbe Noor by Laiba Fatima Download pdf i…
Qaaf by Bisma Iqbal Download pdf Qaaf by Bisma Iqbal Download pdf is a beautifully…
Khak kay peechy afsana by Iqra Sabir Download pdf Khak kay peechy afsana by Iqra…