Yeh lamhay tumhare naam by Sawaira Shakeel Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
| Download link | Online Reading |
مصنفہ: سویرا شکیل
“یہ لمحے تمہارے نام” ایک دلنشین رومانوی ناول ہے جو محبت، خاندانی روایات اور پڑوس کے بدلتے رشتوں کی خوبصورت تصویر کشی کرتا ہے۔ کہانی کا آغاز دو پڑوسی خاندانوں کے درمیان ایک دلچسپ غلط فہمی سے ہوتا ہے، جو وقت کے ساتھ نہ صرف دور ہوتی ہے بلکہ مضبوط تعلق کی بنیاد بھی بن جاتی ہے۔
ناول میں ایک طرف کیان علی میر کی سنجیدہ اور ذمہ دار شخصیت ہے، جو کم عمری میں ہی اپنے خاندان کا سہارا بن جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب رائینہ (عینا) کی شوخی، بےباکی اور معصوم شرارتیں کہانی کو تازگی بخشتی ہیں۔ دونوں کے مزاج کا تضاد ہی اس رومانوی داستان کو دلکش بناتا ہے۔
یہ کہانی محض محبت کی نہیں بلکہ اُن لمحوں کی ہے جو روزمرہ کی زندگی میں ہنسی، ناراضی، ضد اور اپنائیت کے رنگ بھرتے ہیں۔ ناول اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ کبھی کبھی چھوٹی سی غلط فہمی بھی تقدیر کا خوبصورت موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔
حسن آراء (دادو):
گھر کی باوقار سربراہ اور رائینہ کی سب سے بڑی حمایتی، جن کی موجودگی پورے خاندان کو جوڑے رکھتی ہے۔
کیان علی میر:
وجیہہ، سنجیدہ اور ذمہ دار نوجوان، جو اپنی والدہ صباحت سے بے حد محبت کرتا ہے اور مرحوم والد کی جگہ سنبھالنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
رائینہ (عینا):
شوخ، لاڈلی اور بےتکلف لڑکی، جو “حسن آراء منزل” کی رونق ہے۔ اسے اپنے پالتو جانور “کوکو” سے خاص لگاؤ ہے اور وہ بلا جھجک اپنی بات کہنے والی ہے۔
صباحت علی میر:
نرم دل اور صابر ماں، جو اپنے بیٹے کی خوشیوں کو اپنی خوشی سمجھتی ہیں۔
سحرش:
رائینہ کی والدہ، جو بیٹی کی شرارتوں سے پریشان تو رہتی ہیں مگر دل سے اس کی کامیابی اور خوشی کی دعاگو ہیں۔
معاذ:
کیان کا کزن اور دوست، ہلکے پھلکے مزاح کا حامل کردار جو ہارر فلموں سے خوف زدہ رہتا ہے اور کہانی میں دلچسپ رنگ بھرتا ہے۔
”مجھے تو یہ گھر آسیب زدہ لگ رہا ہے“۔ وہ دونوں ابھی گھر سے نکل کر کچھ قدم ہی آگے بڑھے تھے کہ معاذ نے منمناتے ہوۓ آہستگی سے اسکا بازو دبوچا تھا۔ اس نے قدم آگے بڑھاتے ہوۓ چہرے کا رخ موڑ کر بڑی خشمگیں نگاہوں سے اسے دیکھا تھا پھر دھیرے سے سر جھٹکا تھا۔ اسکے کالے گھنے بال ماتھے پر بکھرے تھے جو وہ حسبِ عادت ماتھے سے ہٹانا چاہتا تھا مگر دونوں ہاتھوں میں پکڑے لنچ باکس کی وجہ سے وہ ایسا کر نہیں پایا تھا۔
وہ دونوں اب اس بڑے سے گھر کے دروازے کے سامنے کھڑے تھے۔ سفید رنگ کا قدیم دروازہ کھلا ہوا تھا۔ اسکے بازو پر معاذ کی گرفت سخت ہوئی تھی۔
”کیا مصیبت ہے معاذ؟؟۔۔۔ پہلے ہی میرا اس لنچ باکس کی وجہ سے دماغ خراب ہو رہا ہے ۔۔۔ امی کو بھی میں ہی نظر آیا تھا ۔۔۔ پھر سونے پر سہاگا تمہیں بھی میرے ساتھ چپکا کر بھیج دیا ہے“۔ بالآخر وہ کوفت زدہ ہوکر بول ہی پڑا تھا۔
ہفتے میں ایک ہی دن تو اسکی چھٹی ہوتی تھی اور چھٹی والے دن وہ بس آرام کرنا چاہتا تھا مگر آج کے دن شاید وہ آرام وہ سکون نصیب میں نہیں تھا۔
”میں تجھے بتا رہا ہوں ناں ۔۔۔ اس گھر میں پکا جن بھوت یا کوئی چڑیل رہتی ہوگی۔۔۔ کتنا سنسان اور پُراسرار لگ رہا ہے ۔۔۔“. اس نے سرگوشیانہ انداز میں کہا تھا ۔
”اسی لیے سمجھاتا ہوں تجھے ۔۔۔ مت دیکھا کر اتنی هارر موویز۔۔۔ آہستہ آہستہ تُو ان ہی کارٹونوں کی طرح بنتا جارہا ہے“. اس نے نچلا لب دبا کر بمشکل اپنی مسکراہٹ روکنے کی کوشش کی تھی۔ معاذ نے گھور کر اسے دیکھا تھا۔
” اب تُو خود ہی اندر جائیگا ۔۔۔ وہ بھی اکیلے۔۔۔ میں اس بھوتیا بنگلے کے اندر نہیں جارہا“۔ اس نے منہ بناتے ہوۓ اسکا بازو چھوڑا تھا اور وہاں سے جانے کے لیے قدم بڑھاۓ تھے پھر جاتے جاتے واپس پلٹا تھا۔
”اور ہاں اگر کوئی چڑیل آکر چمٹ جائے ناں تو میرے پاس نہیں آنا “۔ اس نے منہ بسورتے ہوۓ انگلی اٹھا کر جیسے وارننگ دی تھی اور وہاں سے تن فن کرتا ہوا گھر کی جانب چل دیا تھا۔
****************
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Ankhon me basy dil by Malaika Noor Download pdf– A Gripping Social Romantic Urdu Novel…
Amawas Ka Chand Novel By Bushra Saeed Pdf – A Gripping Social Romantic Urdu Novel…
Tareek Khandar Novel By Pervez Bilgrami Pdf– A Gripping Social Romantic Urdu Novel Tareek Khandar…
Pyasi Roohain Novel By Inayatullah Pdf Download – A Gripping Social Romantic Urdu Novel Pyasi…
Zari Novel by Razia Butt Pdf Download Free – A Gripping Social Romantic Urdu Novel…
Chup Novel by Bushra Rehman Free Pdf– A Gripping Social Romantic Urdu Novel Chup Novel…