Zanjeer e ishq by Khadeeja shk Download pdfis a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
نفرت کی بنیاد پر شروع ہونے والا ایک رشتہ آخرکار عشق کی ایسی منزل تک پہنچا جہاں دونوں ایک دوسرے کے بغیر ادھورے تھے۔
یہ کہانی ایک ایسی لڑکی مریم کی ہے جو محبت اور اپنائیت کی طلبگار تھی، اور ایک ایسے مرد شہریار کی، جس نے زندگی میں اپنے بہت سے اپنوں کو کھو دیا تھا۔ دونوں کی زندگیوں کے خالی پن نے انہیں ایک دوسرے کے قریب لایا،
اور وقت کے ساتھ یہی رشتہ ان کی زندگی کی سب سے خوبصورت حقیقت بن گیا۔ دونوں نے مل کر نہ صرف ایک دوسرے کو سمجھا بلکہ ایک دوسرے کی کمی کو بھی مکمل کیا۔
شہریار کے کردار کے ذریعے ناول میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ایک مرد کو اپنے مختلف رشتوں کے ساتھ کس طرح توازن قائم کرنا چاہیے۔ ایک شوہر اپنی بیوی کے لیے کیسا ہو، ایک باپ اپنی بیٹی کے لیے کس طرح مضبوط سہارا بنے، اور
خاندان کے ہر رشتے کو محبت، عزت اور ذمہ داری کے ساتھ کیسے نبھایا جائے—شہریار کا کردار ان تمام پہلوؤں کو خوبصورتی سے اجاگر کرتا ہے۔
دوسری جانب مریم کا کردار ایک بیٹی، بیوی اور خاندان کا حصہ ہونے کی ذمہ داریوں کو نمایاں کرتا ہے۔ وہ اپنے کردار سے بتاتی ہے کہ اپنوں کے لیے قربانی کیسے دی جاتی ہے، رشتوں کو خلوص سے کیسے نبھایا جاتا ہے اور
ازدواجی زندگی میں محبت، سمجھوتے، احترام اور ساتھ کی کیا اہمیت ہے۔
“زنجیرِ عشق” صرف نفرت سے محبت تک پہنچنے والی ایک داستان نہیں، بلکہ یہ رشتوں، قربانی، محبت، ذمہ داری اور ایک دوسرے کا سہارا بننے کی کہانی بھی ہے۔ یہ ناول اپنے
کرداروں کے ذریعے یہ احساس دلاتا ہے کہ مضبوط رشتے صرف محبت سے نہیں بلکہ اعتماد، احترام، قربانی اور خلوص سے قائم رہتے ہیں۔
****************
اٹھا لو اس لڑکی کو۔۔
اس نے وہیں سے بیٹھے فون پر اپنے بندوں کو ہدایت دی۔ شہریار کا حکم ملتے ہی فون بند کر کے وہ دونوں اس روتی دھوتی لڑکی کی طرف بڑھے ۔
چلو لڑکی اب تمہیں ہمارے ساتھ چلنا پڑے گا ۔
رکو مجھے ایک بار اپنے گھر والوں سے ملنے دو ۔
مریم روتے ہوئے اپنا ہاتھ چھڑوا رہی تھی تو انہوں نے رحم کھا کر اس کا ہاتھ چھوڑ دیا ۔ مریم فورا سے اپنی چھوٹی بہن عیشا کے پاس آئی۔
آپی آپ مت جائیں۔
مجھے جانا ہوگا عیشا ورنہ یہ لوگ ہمارے بابا کو مار دیں گے ۔
ماما بابا بھی پیچھے کھڑے بے بسی سے اسے دیکھ رہے تھے۔
چلو اب بس ختم کرو یہ میلو ڈرامہ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم لوگ مجھے کہاں لے کر جا رہے ہو ۔
مریم ان کے ساتھ ایک سنسان اور خاموش سی حویلی میں داخل ہوتے بولی۔
بس سمجھ لو تمہاری موت بہت قریب ہے کیونکہ شہری اپنے کسی بھی دشمن کو زندہ نہیں چھوڑتا ۔
انہوں نے اسے ایک خفیہ کمرے میں دھکیل کر ڈور لاک کر دیا ۔ وہ روتی کرلاتی زمین پر بیٹھ گئی۔
کمرے میں اندھیرا اتنا تھا کہ پناہ ۔ پتا نہیں اب اس کے ساتھ کیا ہوگا اس کی زندگی میں آگے کیا لکھا تھاوہ خاموشی سے بیٹھ کر اپنی موت کا انتظار کرنے لگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہاں ہے وہ لڑکی ؟
شہریار حویلی داخل ہوا تو ان دونوں گارڈ سے پوچھا۔
نیچے روم میں ہے بہت مشکل سے لے کر آئے ہیں۔
وہ ان دونوں کو تاکید کرتا سیڑھیاں اتر کر نیچے چلا گیا۔ مطلوبہ دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا تو وہ زمین پر گھٹنوں کے گرد بازو باندھے روتے ہوئے نظر آئی۔ کمرے میں مکمل اندھیرا تھا
۔ وہ اپنا کوٹ اتار کر صوفے پر رکھتا اس کے سامنے آکر بیٹھا ۔ آہٹ محسوس کر کے اس نے اپنا سر اٹھایا اور اپنے سامنے ایک انجانے شخص کو دیکھ کر خوف سے خود میں سمٹی۔ لائٹ وہ آن کر چکا تھا ۔
کیوں رو رہی ہو تم ابھی تو ہم نے تمہارے ساتھ کچھ نہیں کیا ؟
وہ روتے ہوئے چہرا اٹھا کر اس کو دیکھنے لگی ۔۔
وہ تلخی سے بولی۔ وہ چہرا جھکا کر ہنس پڑا ۔
معصوم اور خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ ذہین بھی ہو ۔ اہم۔ پر ہم تو جوان لڑکی کو اٹھانے کے موڈ میں بالکل بھی نہیں تھے وہ تو تمہارا ہی رونا ختم نہیں ہو رہا تھا۔
وہ سر جھٹک کے بولا۔
کوئی بھی لڑکی یہ نہیں چاہے گی کہ اس کا باپ اس کے سامنے مارا جائے میری جگہ کوئی بھی ہوتا یہی کرتا۔ کیوں مارنا چاہتے تھے تم میرے باپ کو کیا بگاڑا ہے اس نے تمہارا؟۔
اس نے میرا وہ بگاڑا ہے جو اب کبھی بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا میں اسے موقع پر مارنا چاہتا تھا لیکن تمہاری وجہ سے صرف تمہاری
وجہ سے میں اسے نہیں مار سکا مگر اب اسکے ہر جرم کی سزا تمہیں ملے گی اچھی بات ہے وہ زندہ رہ کر آگ میں جلے جیسے میں جل رہا ہوں اب وہ بھی جلے گا جب اپنی
اس حسین بیٹی کو تکلیف میں دیکھے گا ۔
وہ بول کر اٹھا اور تیزی سے کمرے سے نکل گیا ۔ مریم بے یقین تھی کہ اس کے باپ نے ایسا کیا کیا تھا اس کے ساتھ اور وہ اسے کیوں مارنا چاہتا تھا وہ صبح سے اس اندھیر کمرے میں بند تھی نہ کچھ کھایا تھا نا پیا تھا ۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Mushkilat e Safar by Aiza Seher Complete ۔ اس ناول کو لکھنے کا مقصد یہ تھا…
Sun’ny wala koi nahi by Tuba Zia Download pdf [Novel Name] is a beautifully written…
Eastern by Sadia Ghazi Download pdf ایسٹرن (Eastern) سعدیہ غازی کا ایک خوبصورت اور فکر…
Sang-E-mah by Hreem Ahmed Download pdf Sang-E-mah by Hreem Ahmed Download pdf s a beautifully…
Ewaan e shatranj by Quratulain Rajpoot Download pdf ایوانِ شطرنج قرۃ العین کا ایک دلچسپ…
Gulabi Shaam Jaaray ki by Bilal Aslam Download pdf ناول کا مرکزی کردار عبداللہ ایک…