Amrit by Mekaal Noreen Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
ناول “امرت” ایک ایسی تخلیق ہے جو قاری کو صرف کہانی نہیں سناتی بلکہ اسے اندر سے جھنجھوڑ دیتی ہے۔ یہ مادی دنیا کے فریب، شہرت کے غرور اور روح کی اصل حقیقت کے درمیان ایک گہری جنگ کی تصویر کشی کرتا ہے۔ مصنفہ نے انسانی جذبات، ضمیر کی آواز اور واپسی کے سفر کو نہایت سحر انگیز انداز میں پیش کیا ہے۔
یہ ناول ایک ایسے سفر کی کہانی ہے جو انسان کو خود سے ملاتا ہے، اور یہ احساس دلاتا ہے کہ اصل حقیقت کہیں باہر نہیں بلکہ انسان کے اندر چھپی ہوتی ہے۔
“امرت” دو مختلف دنیاوں سے تعلق رکھنے والے کرداروں کی داستان ہے۔ ایک طرف شہرت، طاقت اور غرور ہے، اور دوسری طرف خاموشی، روحانیت اور سچائی۔
یہ دونوں راستے آمنے سامنے آتے ہیں اور پھر ایک ایسا تصادم پیدا ہوتا ہے جو کہانی کو نہ صرف جذباتی بلکہ فکری بھی بنا دیتا ہے۔
لوسیفر ایک مشہور فٹبال اسٹار ہے جسے لوگ “پاکستان کا رونالڈو” کہتے ہیں۔ وہ اپنی کامیابی، شہرت اور طاقت کے نشے میں زندگی کو ایک کھیل سمجھتا ہے۔
اس کی شخصیت میں غرور بھی ہے اور ایک اندرونی خلا بھی، جو وقت کے ساتھ اور گہرا ہوتا جاتا ہے۔
لیلیٰ ایک خاموش، حجاب میں ملبوس اور گہری آنکھوں والی لڑکی ہے۔ اس کا وجود سکون اور درد دونوں کا امتزاج ہے۔
اس کا تعلق قرآن کے سکون اور مٹی کی حقیقت سے جڑا ہوا ہے، مگر اس کے ماضی میں ایک ایسا راز چھپا ہے جو کہانی کا رخ بدل دیتا ہے۔
مصطفیٰ کے والد ایک حساس اور پریشان باپ ہیں۔ وہ اپنے بیٹے کی غلط راہ سے آگاہ ہیں مگر محبت اور بے بسی انہیں سخت فیصلہ کرنے نہیں دیتی۔
یہ کردار کہانی میں تناؤ اور خطرے کا عنصر پیدا کرتے ہیں۔ یہ ایک ایسی لڑکی کی تلاش میں ہیں جس کا تعلق لیلیٰ کی دنیا سے جڑا ہوا ہے۔ ان کی موجودگی کہانی کو ایک تھرل اور اسرار دے دیتی ہے۔
” ک۔۔ کوئی ہے ؟” دہشت زدہ ہو کر اس نے پکارا ۔ آواز کی گونج دور دور تک پہنچی ۔ جواب ندارد۔ وہ چھوٹے چھوٹے محتاط قدم لیے آگے بڑھی ۔ ایک جما دینے والا احساس اس کے اندر جڑ پکڑ رہا تھا ۔ خوف ، وحشت ، بدحواسی سب ایک ساتھ اس پر غالب آ رہے تھے ۔
” کیا یہ میرا انجام ہے ؟” اسکی بوجھل نظریں اس سرد تاریکی میں واپس پلٹ آئیں ۔ اس کے علاوہ وہاں کوئی نہیں تھا ۔ وہ تنہا تھی ۔ ڈھے جانے والے انداز میں وہ وہیں ڈھیر ہو گئی ۔
کیا اسکا انجام یہ تاریکی اور تنہائی ہی تھی ؟ اس کا دل مسوسنے لگا ۔ صحرا کی سفاک ہوا نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اسے اپنا وجود ریت کے بگولوں کی طرح بکھرتا محسوس ہوا ۔ سرد ہوا نوکیلے خنجر کی مانند اس کی ہڈیوں کا گودا جما رہی تھی ۔ زندگی کی رمک قدموں تلے ریت کی طرح سرکتی محسوس ہوئی ۔
” آپ ۔۔” اعصاب پر طاری بوجھ کے باعث، اس کی گویائی بس یہیں تک محدود رہی ۔ اس نے چادر کو کس کر تھام لیا ۔ کچھ تھا جو اب ماحول میں بدل چکا تھا ۔ جیسے ہواؤں نے رخ بدل لیا ہو ۔
” کیا تم کائنات کے زار سے واقف ہو ؟” اس نے اپنے گرد لپٹی اس چادر کو دیکھا ۔
” تم اپنی روح کی مالک ہو یا قیدی ؟” آواز پھر ابھری ۔ اس نے سر جھٹک کر اس دھند کو ہٹانا چاہا جو اسے اس عورت کا چہرہ دیکھنے سے روک رہی تھی ۔
عورت مسکرائی اور اب کہ اسکی آواز میں پرہیبت طلسم سا اتر آیا ۔
” مٹی میں سمانے سے پہلے مٹی کے ہو جاؤ کیونکہ مٹی کو مٹی سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا” اسکے حواس چٹخے ۔ ڈھلکتا سر اٹھا کر اس نے عورت کو دیکھا ۔
” اور جو مٹی سے بھاگنا چاہے ؟” لب سراسراۓ ۔ جانے کس دِقت سے اس نے آنکھیں کھول رکھی تھیں ۔
” پھر وہ اسی مٹی کی سطح پر غیر محفوظ ہو جاتا ہے ۔”
اس کے وجود نے ایک دھچکا کھایا اور وہ ایک جھٹکے سے اٹھ بیٹھی، اس کا تنفس بہت تیز تھا یوں معلوم ہو رہا تھا گویا ایک طویل مسافت طے کر کےآئی ہو ۔ جسم کپکپاہٹ کا شکار تھا اور کھلے بال لٹوں کی صورت گردن سے چپکے ہوۓ تھے ۔
سائیڈ ٹیبل تک ہاتھ لے جاکر اس نے بہ وقت کمرے کو زرا روشن کرنا چاہا ۔ کمرے میں دھندلی سی روشنی پھیل گئی۔ کپکپاتے ہاتھوں سے سلیب ہٹا کر گٹاگٹ پانی کا گلاس ایک سانس میں ہی پی لیا ۔کچھ حلق میں گیا ‘ زیادہ خود پہ چھلکا ۔
اب وہ گہرے گہرے سانس لے رہی تھی ۔ اس نے اپنے لباس کو دیکھا ۔ اس کا بدن شہتوت کے ریشم سے بنے خوابناک لباس میں چھپا تھا ۔ داہنے کان کو چھوتے اس نے کچھ محسوس کرنا چاہا ۔
کچھ لفظوں کی بازگشت گویا ابھی تک اس کے آس پاس سرسرا رہی تھی ۔۔مٹی میں سمانے سے پہلے مٹی کے ہو جاؤ ۔۔۔ غیر محفوظ ۔۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Dear shaitaan aur zameer by Huda Download pdf – A Powerful Urdu Novel About Inner…
Kaisa laga mera mazak by Huda Download pdf – A Powerful Urdu Story About Respect,…
Thori si mohabbat to hai tum se by Huda Download pdf – A Heartfelt Urdu…
Haqeeqat by Huda Download pdf A Bold Critique of ‘Bold Novels’ in Urdu Digital Literature…
My Dear Shaitan by Huda Download pdf My Dear Shaitan by Huda Download pdf is…
Gumshuda by Maha Meer Download pdf – A Heart-Touching Urdu Novel of Identity, Fate &…