Baat hai aitmad ki by Muskan Noor Download pdf ] is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
| Download link | Online Reading |
مسکان نور کا ناول “بات ہے اعتماد کی” ایک دل کو چھو لینے والی معاشرتی اور جذباتی کہانی ہے جو مشرقی اقدار، والدین کے اعتماد، اور اولاد کے فیصلوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشمکش کو نہایت خوبصورتی سے پیش کرتی ہے۔ یہ کہانی صرف محبت کی نہیں بلکہ “اعتماد” اور “روایات” کے درمیان کھڑی ایک پوری نسل کی آواز ہے۔
یہ کہانی ایک سادہ مگر روایتی مشرقی گھرانے کے گرد گھومتی ہے، جہاں والدین کی عزت، خاندانی اصول اور معاشرتی توقعات زندگی کے ہر فیصلے پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
یہ گھر دو بہنوں کی زندگی کا مرکز ہے، جہاں محبت، قربانی اور بغاوت ایک ہی چھت کے نیچے سانس لیتی ہیں۔
ناول کا اصل سوال یہ ہے:
کیا والدین کا اعتماد اولاد کی خوشی کی ضمانت ہے یا ان کی خواہشات کی قربانی؟
کہانی میں جویریہ اور اریبہ دو مختلف سوچوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ایک اپنی مرضی سے جینا چاہتی ہے، جبکہ دوسری اپنے والد کے اعتماد کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا اصول سمجھتی ہے۔
بااعتماد، ذہین اور خودمختار لڑکی جو اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنا چاہتی ہے۔ وہ زاویار سے محبت کرتی ہے اور اپنی خواہشات کے لیے کھڑے ہونے کا حوصلہ رکھتی ہے۔
نرم مزاج، فرمانبردار اور سلجھی ہوئی لڑکی جو اپنے والد کے اصولوں کو اپنی زندگی کا محور سمجھتی ہے۔ وہ حازم کی محبت کو دل میں چھپا کر بھی خاندان کی مرضی کو ترجیح دیتی ہے۔
ایک اصول پسند اور سخت مزاج والد جو اپنی بیٹیوں سے محبت کے باوجود خاندانی روایات کو مقدم رکھتے ہیں۔
ایک شفیق ماں جو گھر کی توازن قائم رکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور خاموشی سے سب کو جوڑے رکھتی ہیں۔
سنجیدہ، باوقار اور محنتی نوجوان جو اریبہ سے سچی محبت کرتا ہے اور عزت کے ساتھ رشتہ لے کر آتا ہے۔
ایک مہذب اور باوقار نوجوان جو جویریہ سے محبت کرتا ہے اور اس کے ساتھ زندگی گزارنے کا خواہش مند ہے۔
ایک طے شدہ رشتہ جو کہانی میں خاندانی فیصلوں اور جذباتی دباؤ کی نمائندگی کرتا ہے۔
یہ ناول صرف ایک محبت کی کہانی نہیں بلکہ ایک مکمل معاشرتی آئینہ ہے، جس میں شامل ہیں:
ہر کردار ایک الگ سوچ اور ایک الگ حقیقت کی نمائندگی کرتا ہے۔
کیا کہا ابھی تم نے میرے لیے رشتہ آیا تھا ۔کون تھے وہ ۔
جویریہ ہوش میں آتی جلدی سے اس کی طرف بڑھی تھی ۔اور بوکھلائے ہوئے لہجے میں بولی
تو اریبہ اس کی بوکھلاہٹ کا اور مطلب لیتے ہوئے ہنس پڑی تھی
ارے آپ اتنا بوکھلا کیوں رہی ہے آپی
اریبہ اس کی بوکھلاہٹ انجوائے کرتے ہوئے شرارت سے بولی
تو جویریہ نے اس کی بات کاٹ کر خھنجھلائیں لہجے میں بولی
اچھا اچھا آپی بتاتی ہوں ناراض کیوں ہورہی ہے
اریبہ نے جلدی سے جواب دیا تھا ۔ کہیں بہن ناراض نا ہو جائیں
آج پھپھو آئی تھی وہ ہی رشتہ لائی تھی اور وہ بھی ہینڈسم سے افنان بھائی
کا ہے نا خوشی کی بات
اریبہ نے چہکتے لہجے میں کہتے ہوئے اسے جیسے اپنی طرف سے خوشخبری سنائی تھی
پر وہ جویریہ کے لیے کوئی خوشی کی خبر تو نا تھی
، وہ تو اس کی بات پر دنگ رہ گئی تھی
پھر کیا ہوا کیا بابا نے ہاں کردی سمیرا پھپھو کو
جویریہ کے منہ سے آہستہ آواز نکلی تھی جو اریبہ نے بمشکل سنی تھی
اس کے پوچھنے کی دیر تھی کہ اریبہ نے مسکراتے ہوئے جھٹ سے اپنا سر اثبات میں ہلایا تھا ۔
اریبہ کو جیسے اب ہوش آیا تھا اور وہ بری طرح سے بوکھلاتی بہن کی طرف بڑی تھی
کیا ہوا جویریہ آپی آپ کی طبیعت تو ٹھیک ہے نا ۔آپ ایسے کیوں بیٹھی ہے
اریبہ جویریہ کے قریب بیٹھتی اس کے کندھے پر اپنا نرم ہاتھ رکھتی پریشان لہجے میں بولی تو جویریہ نے سر اٹھا کر کتنی دیر خالی خالی نظروں سے اپنی چھوٹی بہن کی طرف دیکھا تھا پھر اس کے گلے سے لگ کر روپڑی تھی
اریبہ اس کے اس طرح یوں اچانک گلے لگ کر رونے پر بری سے پریشان ہو اٹھی تھی
کیا ہوا جویریہ آپی آپ رو کیوں رہی ہے ۔پلیز مجھے بتائیں ۔
اسے چپ نا ہوتے دیکھ کر اریبہ فکرمندی سے اس کی پشت نرمی سے سہلاتے ہوئے پیار سے
بولی تو وہ اس سے الگ ہوئی ۔رونے کی وجہ سے اس کا خوبصورت چہرہ سرخ پڑچکا تھا
پھر بولی تو اس کا لہجہ بھاری تھا
میں یہ شادی نہیں کرسکتی اریبہ کیوں کہ میں کسی اور کو پسند کرتی ہوں
جویریہ کی بات سن کر اریبہ سہم سی گئی تھی ۔اور اس کا چہرہ سفید پڑتا چلا گیا تھا
اور وہ خوف بھری نظروں سے جویریہ کو تکے جارہی تھی ۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Aag ka saya by Iqra Qureshi Download pdf Aag ka saya by Iqra Qureshi Download…
Adhoory Lafzon k poory log by Iqra Qureshi Download pdf Adhoory Lafzon k poory log…
Khamosh baghawat by Iqra Qureshi Download pdf Khamosh baghawat by Iqra Qureshi Download pdf is…
Khoon ka qaraz by Noorish Zia Download pdf Khoon ka qaraz by Noorish Zia Download…
Bandhe ek dor se by Afifa Ehtesham Download pdf Bandhe ek dor se by Afifa…
Ayyamam Ma’doodat by Mazhar Yousafzai Download pdf Ayyamam Ma’doodat by Mazhar Yousafzai Download pdf is…