If you have any issue regarding Downloading, Online reading or any other then let us know in the contact us section or in the comments below or any other social media platform. We are waiting for your precious suggestions and ideas to make our work better and successful.
وہ تینوں اس وقت کھانے کی میز پر بیٹھے تھے ۔۔ تینوں ہی کے درمیان کل رات سے خاموشی تھی ۔۔ ’’ اب تم کیا کرنے والی ہو ؟ ‘‘ دادا جان کی آواز پر اس نے چونک کر انہیں دیکھا ۔۔ ’’ مطلب ؟ ‘‘ انجان بنی ۔۔’’ مطلب تم اچھی طرح جانتی ہو ماہم ۔۔ عمر کل منگنی ختم کرگیا ہے ۔۔ اور اس نے مجھے سب بتا دیا ہے ۔۔ اس لئے وہ جو بھی ہے ۔۔ اسے کہو جلدی اپنے ماں باپ کو بھیجے اور تمہیں لے جائے ۔۔ کیونکہ اگر اس نے دیر کی ۔۔ تو میں خود تمہاری کہی شادی کروا کر رخصت کر دونگا ‘‘ غصےسے کہتی وہ اٹھے اپنے کمرے کی جانب بڑھ گئے ۔۔ ’’ اسے کہو آج یا کل آجائے ‘‘ نفیسہ بیگم بھی کہتی وہاں سے چلی گئیں ۔۔ جبکہ ماہم ۔۔ وہ اب اپنا موبائل اٹھا کر کسی کو کال ملانے لگی ۔۔ ’’ ہیلو ۔۔ مجھے تم سے ضروری بات کرنی ہے ۔۔ ‘‘ ’’ اوک ۔۔ تم مجھے ایک گھنٹے میں پک کرو ‘‘ کال کٹ کرتی اب وہ بھی اپنے کمرے کی جانب بڑھ گئ ۔۔ اور ٹھیک ایک گھنٹے اور کچھ منٹ بعد وہ ایک پارک کے بینچ پر اس کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی ہے ۔۔ ’’ اتنی جلدی میں بلایا تم نے ۔۔ سب ٹھیک ہے ؟ ‘‘ سوال ہوا ۔۔’’ ٹھیک نہیں پرفیکٹ ہے ‘‘ مسکرا کر جواب دیا ۔۔ ’’ بہت خوش نظر آرہی ہو ؟ ‘‘’’ ہاں ۔۔ خوش تو میں بہت ہوں ‘‘’’ وجہ ؟ ‘‘’’فائنلی عمر سے جان چھٹ گئ میری ۔۔ کل رات منگنی توڑ کر چلا گیا ہے وہ ۔۔ ‘‘ چہک کر کہا ۔۔ جس پر سامنے موجود شخص کے ہونٹوں پر بھی مسکراہٹ بکھری ۔۔ ’’ سچ میں ؟‘‘’’ ہاں ۔۔ سچ میں ۔۔ اور میں نے داداجان کو بھی ہمارے بارے میں سب بتا دیا ہے ۔۔ اب بس تم کل ہی اپنے پیرنٹس کو بھیج دو ‘‘ ایکسائیٹمنٹ میں اسکا ہاتھ پکڑتے کہا ۔۔ ’’ کس لئے ؟ ‘‘ ایک سوال ہوا ۔۔ جس پر ماہم نے الجھ کر اسے دیکھا ۔۔ ’’ کیا کس لئے ؟ ‘‘’’ پیرنٹس کو کس لئے بھیجوں میں ماہم ؟ ‘‘ سنجیدگی سے ایک بار پھر سوال دہرایا گیا ۔۔ ’’ ہماری شادی کی بات کرنے ۔۔ اور کس لئے ؟ ‘‘ مسکرا کر کہا ۔۔ جبکہ سامنے موجود انسان کو جانے کیوں ہنسی آئی ۔۔’’ واٹ ! شادی ۔۔۔ وہ بھی ہم دونوں کی ؟ ‘‘ ایک بار پھر اسکا قہقہہ بلند ہوا ۔۔۔ ’’ کیا ہوا ۔۔ تم ایسے کیوں رئیکٹ کر رہے ہو ؟ ‘‘ الجھ کر ایک اور سوال کیا ۔۔ ’’ تم نے بات ہی ایسی کی ۔۔ مطلب ۔۔ تمہیں کس نے کہا کہ میں تم سے شادی کرونگا ‘‘ سر سے پیر تک اسے تنقیدی نگاہوں سے دیکھتے کہا ۔۔
Click on the Links to continue reading
To read all its episodes keep clicking on the provided links
If you have problem in download please click this Below link
How to download novels and books in pdf ?
یہ کہانی ہے اس لڑکی کی جسکو وقت نے بربادکیا اسکو اپنوں سے جدا کر…
Hasil e zeest novel by Noreen Noori Part 1 Hasil e zeest novel by Noreen…
Dastoor e zindagi by Zoha Batool Binte Abid Episode 1 Dastoor e zindagi by Zoha…
Yaar bin eid kahan novel by Amman Akram EID NOVELS Yaar bin eid kahan novel…
Kathnaiyan by Sehrish Amaan Kathnaiyan by Sehrish Amaan Complete novel download pdf . This is…
Garift e junoon by Fatima Nazir Khan Episode 1 Garift e junoon by Fatima Nazir…
View Comments
Please new episodes jaldi up load karain.
InshaAllah jald hi karty han
Waho super zaberdast amazing intersting novel please please next episode jaldi