Demon by Esha Abbas Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
کہانی کا مرکزی کردار احمد رافع ہے، جس کا بچپن اپنے دادا کی محبت، شفقت اور اسلامی اقدار کے سائے میں گزرتا ہے۔ دادا
ہمیشہ اسے قرآنِ مجید سے وابستہ رہنے اور اللہ کی محبت کو اپنے دل میں زندہ رکھنے کی تلقین کرتے ہیں
۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ والدین کی جدائی، دادا کی وفات اور غلط صحبت احمد کی زندگی کا رخ بدل دیتی ہے۔
زندگی کے تلخ تجربات اور ذہنی کشمکش اسے مذہب اور منطق کے درمیان الجھا دیتے ہیں۔
رفتہ رفتہ وہ خدا کے وجود سے انکار کرتے ہوئے مادیت اور عقل کو ہی زندگی کی حقیقت سمجھنے لگتا ہے۔ گناہوں، نشے اور عیاشیوں میں ڈوبتے ڈوبتے
احمد ایک ایسی خطرناک ذہنی کیفیت میں پہنچ جاتا ہے جہاں اسے اپنے اندر ایک خوفناک سایہ محسوس ہونے لگتا ہے،
جو اسے مسلسل مایوسی اور خود کو ختم کرنے کی طرف دھکیلتا ہے۔
تاریکی کی طرف کھینچتا ہے اور دوسرا روشنی کی تلاش میں بھٹکتا ہے۔ اسی اندرونی کشمکش کے دوران حالات اسے
ایک پراسرار جنگل تک لے جاتے ہیں، جہاں زندگی اور موت کے درمیان ایک نازک لمحے میں اس کی ملاقات ایک صوفی منش درویش سے ہوتی ہے۔
درویش احمد کو اس کے فکری اور روحانی انتشار سے نکلنے کا راستہ دکھاتا ہے اور اسے یہ سمجھنے
میں مدد دیتا ہے کہ انسان کی سب سے بڑی جنگ ہمیشہ باہر کے حالات سے نہیں ہوتی، بلکہ اصل
معرکہ اپنے نفس، خواہشات اور اندر کے اندھیرے کے ساتھ ہوتا ہے۔
دادا کی یاد، ان کا چھوڑا ہوا صندوق، قرآنِ پاک کی آیات اور اپنے دل کی گواہی احمد کے لیے روشنی کی ایک نئی کرن بن جاتے ہیں۔ وہ ماضی کی تاریکی میں گم رہنے کے بجائے اپنے اندر موجود برائی
کا سامنا کرنے اور اس کے خلاف جنگ لڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
یہ ایک ایسی روحانی اور فکری داستان ہے جو انسان کے ایمان، شک، نفس، گناہ، پچھتاوے اور نجات کے سفر کو بیان کرتی ہے—ایک
ایسے شخص کا سفر جو اندھیرے میں بہت دور نکل جانے کے بعد دوبارہ روشنی کی طرف واپسی کا راستہ تلاش کرتا ہے۔
ہرقدم پر مجھے پاؤ گے’ ہر آواز میں میرا ساز سنوگے”
یہ آواز- پھر سے نہیں-
” یہ آوازیں میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتیں” لڑکے نے کانوں پر ہا تھ رکھتے ہوئے کہاـ وہ حلق کے بل چلا رہا تھاـ
“میرا پیچھا چھوڑ دو”
اس کی آنکھوں سے اذیت جھلک رہی تھی ـ اس نے ان آوازوں کا گلا گھونٹنے کیلئے اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ لیا- مگر وہ آوازیں نہیں رک رہی تھیں ـ ابھی بھی واضح سنائی دے رہیں تھیں-
“بھاگو! تم تو بھاگ رہے تھے میں تمہارے پیچھے ہوں؛ میں تمہارے سایے کی طرح تمہارے ساتھ ہوں تم جدھر جاؤگے میں وہاں ضرور ہوں گاـ”
یہ آوازیں اس کو پاگل کر رہیں تھیں اور وہ پاگل ہو رہاتھاـ یہ آوازیں اس کو قطرہ قطرہ مارر ہی تھیں اور وہ مر رہا تھاـ اس نے اب ہاتھوں کو کان سے اٹھایاـ اس نے پھر بھاگنا شروع کردیا
وہ اب پھر دیوانہ وار بھاگ رہا تھا- اس کے ہاتھوں اور پاؤں پر کانٹوں سے’ جھاڑیوں سے الجھنے کی وجہ سے خراشیں آرہیں تھیں ـ خوف کی وہ کیفیت دیکھی ہے کہ کسی نظر نہ آنے والے وجود نے آپ کا نشانہ باندھا ہوا ہے اور
وہ کبھی بھی حملہ کر کے جان لینے کی تیاری میں ہے- یوں جیسے زندگی اس کا حق نہیں ۔لڑکے کو یہی محسوس ہو رہا تھا- اچانک اس کا پاؤں ایک جھاڑی سے الجھا- اور وہ منہ کے بل نیچے گر پڑا- وہ مشکل سے اٹھا- اس کو ایک
عجیب سی آواز محسوس ہوئی- اس نے دائیں طرف دیکھا تو ایک سانپ پھن پھیلائے ہوئے تھا-
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Yaram ka lawn by Zoya Amir Download pdf Yaram ka lawn by Zoya Amir Download…
Sher by Alif Aien Umar Download pdf Sher by Alif Aien Umar Download pdf ]…
Saye qatil by Bisma Iqbal Download pdf Saye qatil by Bisma Iqbal Download pdf سائے…
NUDBA by Alfisha Arif Download pdf NUDBA by Alfisha Arif Download pdf is a beautifully…
Mohabbat by Arooba Muskan Mughal Download pdf Mohabbat by Arooba Muskan Mughal Download pdf is…
Yaqeen Ki Amanat by Arooba Muskan Mughal Download pdf Yaqeen Ki Amanat by Arooba Muskan…