Firon by Shahana Rukhsar Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
کیا صدیوں پرانے راز واقعی دفن ہو جاتے ہیں، یا وقت گزرنے کے باوجود اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہتے ہیں؟
قدیم مصر کی پراسرار سرزمین، عظیم اہرام، خاموش معبد، سنہری راتیں اور وہ بھید جو تاریخ کے اوراق میں آج بھی زندہ ہیں۔ “فِرعون” ایک ایسا منفرد فکشن ناول ہے جو قاری کو اسرار، خوف، ذہانت اور حیرت انگیز انکشافات سے بھرپور دنیا میں لے جاتا ہے۔
یہ کہانی صرف کرداروں کی نہیں بلکہ اُن رازوں کی بھی ہے جو صدیوں سے تاریکی میں چھپے ہوئے ہیں۔ ہر باب کے ساتھ ایک نیا معمہ جنم لیتا ہے، ہر دروازے کے پیچھے ایک نئی حقیقت انتظار کرتی ہے، اور ہر قدم قاری کو ایک ایسی دنیا میں لے جاتا ہے جہاں حقیقت اور فسانہ ایک دوسرے میں گم ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ تاریخی اسرار، سسپنس، ایڈونچر اور پراسرار واقعات پر مبنی ناول پڑھنے کے شوقین ہیں تو “فِرعون” آپ کو ابتدا سے آخری صفحے تک اپنے سحر میں گرفتار رکھے گا۔
آئیے اور مصر کے اُن تاریک راستوں پر قدم رکھیں جہاں وقت تھم جاتا ہے، مگر راز کبھی نہیں مرتے۔
بیسمنٹ کی لیب مکمل خاموشی میں ڈوبی ہوئی تھی۔صرف مشینوں کی مدھم آوازیں اور کمپیوٹرز کی سبز روشنیاں اندھیرے میں عجیب سا خوف پیدا کر رہی تھیں۔ہوا میں نمی اور پرانے وائرز کی جلتی ہوئی بو گھلی ہوئی تھی۔
کمرے کے آخری حصے میں ایک سایہ کمپیوٹر کے سامنے جھکا بیٹھا تھا۔
اس کا چہرہ اسکرین کی سبز روشنی میں آدھا روشن اور آدھا تاریکی میں گم تھا۔اس کی نظریں سکرین پر جمی ہوئی تھیں۔ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ کسی ایسی چیز کو دیکھ رہا ہو، جس کا وجود شاید ناممکن تھا۔
اچانک اس کی آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں۔اس کے چہرے پر بےیقینی صاف نظر آنے لگی۔وہ تیزی سے کی بورڈ پر انگلیاں چلانے لگا۔ کبھی سکرین کو دیکھتا،ںکبھی سامنے پڑی فائلز کو۔
جیسے وہ خود کو یقین دلانے کی کوشش کر رہا ہو کہ جو اس نے دیکھا ہے، وہ حقیقت ہے۔
اس نے بےچینی سے ایک بٹن پریس کیا۔
ایک کے بعد ایک کوڈز، نیورل پیٹرنز،
اور عجیب سمبلز سکرین پر ابھرنے لگے۔
اس شخص کی سانسیں تیز ہونے لگیں۔
اس کی آنکھوں میں اب بےیقینی کی جگہ یقین اتر رہا تھا۔
ایسا یقین، جو خطرناک تھا۔ کمرے کی خاموشی اچانک ایک زور دار قہقہے سے ٹوٹ گئی۔وہ بری طرح ہنس پڑا۔
اس کی ہنسی بیسمنٹ کی دیواروں سے ٹکرا کر واپس گونجنے لگی۔
پھر اس نے سکرین کو گھورتے ہوئے دھیمی مگر خوفناک آواز میں کہا،
“Codes are dangerous,,,”
وہ کرسی سے ذرا پیچھے ہوا۔
اس کی آنکھوں میں اب جنون سا اتر آیا تھا۔
“and managing them has always been the work of dangerous minds.”
اس کی آواز سرد تھی، لیکن اس میں عجیب سا فخر بھی شامل تھا۔اسے معلوم نہیں تھا، کہ اس کی ہر بات،
ہر سانس، اور ہر قہقہہ، خاموشی سے ریکارڈ ہو رہا تھا۔شاید ہمیشہ کے لیے۔
کمپیوٹر کے ایک کونے میں چھوٹی سی سرخ لائٹ مسلسل بلنک کر رہی تھی۔
مگر وہ اس سے بےخبر تھا۔اور شاید،اسی بےخبری میں آنے والے وقت کو سب سے زیادہ خطرناک بنا دینا تھا۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Camera kay peechy by Aqsa Mazhar Download pdf Camera kay peechy by Aqsa Mazhar Download…
Jalabeeb by Khadija Bint e Qasim Download pdf Jalabeeb by Khadija Bint e Qasim Download…
Daldal by Mahnoor Sohail Download pdf Daldal by Mahnoor Sohail Download pdf is a beautifully…
Ujala ki roshni by Zar e Hayat Download pdf Ujala ki roshni by Zar e…
Wapsi by Rushna Akhter Download pdf Wapsi by Rushna Akhter Download pdf is a beautifully…
Dhoop kay kinaray afsana by Rushna Akhter Download pdf Dhoop kay kinaray afsana by Rushna…