Foladi Jazba by Nawaz Mughal Download pdf
“فولادی جذبہ” معروف لکھاری نواز مغل کا ایک جذباتی، خاندانی اور سسپنس سے بھرپور اردو ناول ہے، جس میں محبت، نفرت، انا، غلط فہمیاں، خاندانی رشتوں کی اہمیت اور خودداری کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ یہ صرف ایک خاندان کی کہانی نہیں بلکہ ان احساسات کی عکاسی بھی ہے جو انسان کو اپنے ہی لوگوں سے دور کر دیتے ہیں، اور پھر ایک سچ یا ایک واقعہ پوری زندگی کا رخ بدل دیتا ہے۔
مصنف نے خاندانی کشمکش کو ایک پراسرار بنگلے، پرانی ڈائری اور ماضی کے رازوں کے ساتھ اس مہارت سے جوڑا ہے کہ ناول ہر باب کے ساتھ مزید دلچسپ ہوتا جاتا ہے۔ جذباتی مناظر، سنسنی خیز واقعات اور مضبوط کردار اس ناول کو ایک یادگار مطالعہ بنا دیتے ہیں۔
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
“فولادی جذبہ” کی کہانی جڑواں بہن بھائی خنسا اور رافع کے گرد گھومتی ہے، جن کی زندگی ایک تلخ خاندانی حقیقت کی وجہ سے بدل جاتی ہے۔
رافع اپنے سوتیلے والد فارس کو کبھی دل سے قبول نہیں کر پاتا۔ غلط فہمیاں، انا اور برسوں کی ناراضی اسے اپنے ہی گھر اور اپنی جڑواں بہن سے دور کر دیتی ہیں۔ وہ تین سال تک خاندان سے الگ رہتا ہے اور اپنے دل میں نفرت اور انتقام کے جذبات پالے رکھتا ہے۔
دوسری طرف خنسا ہر حال میں اپنے خاندان کو جوڑے رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ بھائی کی بے رخی اور نفرت کے باوجود وہ اس کے لیے محبت اور دعا کا دامن نہیں چھوڑتی۔ اس کی شخصیت صبر، ہمت اور خاندانی وفاداری کی خوبصورت مثال بن کر سامنے آتی ہے۔
کہانی اس وقت مزید دلچسپ رخ اختیار کرتی ہے جب خنسا اپنی دوست سارہ کے ساتھ ایک پراسرار بنگلے میں پہنچتی ہے۔ وہاں ملنے والی ایک پرانی ڈائری انہیں ماضی کے ایسے رازوں سے روشناس کراتی ہے جو عشرت مجاہدہ نامی ایک بہادر لڑکی کی جدوجہد، قربانی اور خودداری کی داستان بیان کرتے ہیں۔
عشرت کی زندگی اور اس کی ہمت خنسا کے لیے حوصلے کا ذریعہ بنتی ہے، جبکہ رافع بھی آہستہ آہستہ اپنی غلطیوں، نفرت اور انا کے نتائج کو سمجھنے لگتا ہے۔ یوں ناول خاندانی رشتوں، معافی، خود احتسابی اور امید کا ایک خوبصورت پیغام دیتا ہے۔
ناول کی مرکزی کردار، ایک باوقار، بہادر اور بااخلاق لڑکی۔ وہ اپنے سوتیلے والد کا احترام کرتی ہے اور بھائی کی نفرت کے باوجود اس کے لیے محبت اور خیرخواہی کا جذبہ رکھتی ہے۔ اس کا صبر اور مضبوط کردار پوری کہانی کی بنیاد ہے۔
خنسا کا جڑواں بھائی، جو غلط فہمیوں اور انا کی وجہ سے اپنے خاندان سے دور ہو جاتا ہے۔ اس کی شخصیت یہ ظاہر کرتی ہے کہ غصہ اور ضد انسان کو اپنے ہی عزیزوں سے محروم کر سکتے ہیں۔
خنسا اور رافع کے سوتیلے والد، ایک نرم دل، باوقار اور ذمہ دار انسان۔ وہ کبھی بھی رافع سے نفرت نہیں کرتے بلکہ ہر حال میں اسے واپس اپنے خاندان کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔
خنسا کی کالج کی دوست، جو حساس اور خوفزدہ مزاج رکھتی ہے۔ پراسرار بنگلے کے واقعات کے دوران اس کا کردار کہانی میں تجسس اور خوف کی فضا پیدا کرتا ہے۔
ناول کے اندر موجود ڈائری کی مرکزی شخصیت۔ ایک نوجوان، بہادر اور خوددار لڑکی، جس کی زندگی آزمائشوں سے بھرپور ہے۔ اس کی ہمت، عزم اور قربانی خنسا سمیت کئی کرداروں کے لیے مشعلِ راہ بن جاتی ہے۔
رافع کے قریبی رشتہ دار، جو اس کے سخت رویے پر افسوس کرتے ہیں اور خنسا کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں۔ ان کا کردار انصاف، خاندانی محبت اور مثبت سوچ کی نمائندگی کرتا ہے۔
لائٹر ابھی بھی مٹھی میں تھا۔ گرم۔
وہ ایک پل دروازے پر پیشانی ٹکا کر کھڑی رہی۔ اندر سے دھویں اور جلے ہوئے گوشت کی بو آ رہی تھی۔
وہ اوپر آئی۔ تہ خانے کا دروازہ بند کیا۔ وہ یہاں سے وہاں ٹہلنے لگی۔ جیسے پنجرے میں قید کوئی جانور۔
اس کا سانس پھول رہا تھا۔ دل ایسے دھڑک رہا تھا جیسے ابھی سینہ پھاڑ دے گا۔
ہتھیلیاں پسینے سے بھیگ چکی تھیں۔
“میں نے کیا کر دیا… میں نے کیا کر دیا…”
وہ بار یہی بڑبڑا رہی تھی۔
اچانک وہ رکی۔ موبائل اٹھایا۔ کانپتے ہاتھوں سے نمبر ملایا۔
“ابا… ابا…”
فون اٹھتے ہی وہ چیخ پڑی۔
ادھر سے بھاری آواز آئی۔
“کیا ہوا فوزیہ؟”
اس کی آواز ٹوٹ رہی تھی۔
آدھے گھنٹے بعد۔
جہانگیر طوفان کی طرح بنگلے میں داخل ہوا۔ چہرہ غصے سے سرخ۔
“یہ کیا کیا تم نے فوزیہ؟”
اس نے بیٹی کو اوپر سے نیچے دیکھا۔ بال بکھرے، کپڑوں پر مٹی، آنکھیں سوجی ہوئی۔
فوزیہ گھٹنوں کے بل گر پڑی۔ سب اگل دیا۔
تہ خانہ۔ کارتک۔ پیسے۔ آگ۔ عشرت…
جہانگیر سنتا گیا۔ اس کا جبڑا بھینچتا گیا۔
“تم نے… تم نے اپنی دوست کو بیچ دیا؟ اور پھر جلا دیا؟ پاگل ہو گئی ہو تم؟”
فوزیہ سسک پڑی۔
“بابا میں ڈر گئی تھی… وہ پیسے… ہماری زندگی بدل جاتی…”
جہانگیر نے ایک لمحہ آنکھیں بند کیں۔ پھر کھولیں۔
اس کی آنکھوں میں اب غصہ نہیں… خوف تھا۔
“اٹھو۔”
اس کی آواز برف تھی۔
“اپنا سامان باندھو۔ ابھی۔ اسی وقت۔”
فوزیہ نے سر اٹھایا۔ “کیا؟”
“میں نے کہا سامان باندھو!”
وہ دھاڑا۔
—
وہ بھاگتی ہوئی گیٹ کے پاس آئی۔ اور اس کی نظر فرش پر پڑی۔
عشرت کی ڈائری۔
وہیں پڑی تھی۔ جہاں سے ہاتھ سے چھوٹ کر گری تھی۔
فوزیہ کا سانس رک گیا۔
اس نے ڈائری اٹھائی۔ کھولنے لگی… پر پھر جلدی سے بند کر دی۔
“اب اس کا کیا کروں؟”
وہ خود سے بولی۔
وہ اوپر دوڑی۔ اپنے کمرے میں۔ اِدھر اُدھر دیکھا۔ کوئی جگہ نہیں مل رہی تھی۔
وقت نہیں تھا۔
اس نے جلدی سے تکیے کا کور کھولا۔ ڈائری اندر ٹھونس دی۔ اور کور واپس لگا دیا۔
جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔
پھر وہ نیچے بھاگی۔ عشرت کا وہ آخری خط اٹھایا۔ جو اس نے تہ خانے میں لکھوایا تھا۔
اور بغیر پلٹے… بنگلے سے باہر نکل گئی۔
رات کے 2 بجے۔
بڑا سفید بنگلہ… راتو رات خالی ہو گیا۔
گاڑی کی لائٹس اندھیرے میں گم ہو گئیں۔
اور بنگلے میں بیٹھا
فولاد۔
خاموش۔ آنکھیں کھلی ہوئیں۔
اس نے سب دیکھا۔
فوزیہ کا بھاگنا۔ سامان۔ گاڑیاں۔ تالا لگنا۔
اس نے ایک بار بولنا چاہا۔ پر آواز گلے میں ہی گھٹ گئی۔
صرف وہ ڈائری… تکیے کے اندر… گواہ بن کر رہ گئی تھی۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Noor e Hidayat by Sara Ghazi Download pdf Noor e Hidayat by Sara Ghazi Download…
Mah-e-Rooh by Momina Azam Download pdf Mah-e-Rooh by Momina Azam Download pdf ماہِ روح ناول…
Siyah Gulab by Aiza Khan Download pdf Siyah Gulab by Aiza Khan Download pdf سیاہ…
Soz-e-ishq by Javeria Sarwar Download pdf Soz-e-ishq by Javeria Sarwar Download pdf سوزِ عشق ناول…
Qafas e Zahrab by Rimsha Sabir Download pdf Qafas e Zahrab by Rimsha Sabir Download…
Aakhri had by Mirror Hassan Download pdf Aakhri had by Mirror Hassan Download pdf is…