If you have any issue regarding Downloading, Online reading or any other then let us know in the contact us section or in the comments below or any other social media platform. We are waiting for your precious suggestions and ideas to make our work better and successful.
تیز ہوا کی لہر اس کے وجود کو چھو کر گزری تو وہ کانپ اٹھی۔ اس کے جسم میں سنسناہٹ ہونے لگی تو وہ فوراً اٹھی اپنے کمرے سے لان کی طرف کھلتی کھڑکی کو بند کیا اور بیڈ پر آ بیٹھی۔ نجانے کن سوچوں میں گم تھی کہ اسے دور سے آتی قدموں کی آواز نے چونکا دیا۔ وہ آواز جیسے جیسے قریب ہوتی گئی اس کا دل سوکھے پتے کی مانند لرزنے لگا۔ دروازہ دھماکے سے کھولتا ہوا وہ شخص اس نازک سی لڑکی کہ سر پر آن پہنچہ۔ خوف کہ مارے وہ نظریں اٹھانے کہ قابل بھی نہ رہی اس بات سے وہ باخوبی اندازہ لگا سکتی تھی آج ایک تلخ ترین رات اس پر بیتنے والی ہے۔اس آنے ولے شخص نے بازو سے پکڑ کر اس کلی کو اپنے مقابل کیا اور خون پیتی نظروں سے اس کا جائزہ لیا۔ گرفت اتنی مضبوط تھی کہ تکلیف سے اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ ابی نے ایک التجائیہ نظر اس پر ڈالی اس اک نظر میں کیا کچھ نہیں تھا التجاء، محبت، بے یقینی اور سب سے بڑھ کر بے بسی۔ اک نظر اس شخص پر ڈالتے ہی اس نے اپنی نظروں کا رخ نیچے کر لیا تھا۔اس کی نظروں کی تپش تھی یا کچھ اور وہ کبھی اس کی آنکھوں میں دیکھ نہ سکی۔ اس خوبرو نوجوان نے پل بھر میں اس کی آنکھوں کی نمی دیکھ لی تھی مگر کچھ پروا نہ کی۔وہ اس کی زندگی اجیرن کردینا چاہتا تھا۔ اچانک جھٹکے سے اس کے بازو کو چھوڑا تو وہ توازن برقرار نہ رکھ سکی اور پاس پڑے بیڈ پر اوندھے منہ جا گری اس کا سر بیڈ کراؤن سے ہلکا سا ٹکرایا تو اس کی سسکی نکلی۔ وہ سیدھی ہوئی اور اس کہ سامنے جا کھڑی ہوئی نجانے آج اتنی ہمت اس میں کہاں سے آگئ تھی۔ پہلے تو اسے بہت حسرت سے دیکھا اور بولی کیا کِیا ہے میں نے؟ آخر کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں آپ مجھ سے؟ کس بات کی سزا دے رہے ہیں آپ مجھے؟ حالانکہ وہ اس بات کا جواب جانتی بھی تھی نجانے آج پھر کیوں وہ اس کے سامنے سوال کر بیٹھی۔ تم ابرش شاہ تم مجھ سے پوچھ رہی ہو یہ سوال کہ میں تم سے کس بات کا بدلہ لے رہا ہوں؟ کیا تم ہو اس قابل کہ تم سے بدلہ بھی لیا جائے؟ حقارت، نفرت سب کچھ تو تھا اس کے لہجے میں۔ اپنے کرتوتوں سے آگاہ ہونے کے باوجود تم میرے سے یہ پوچھ رہی ہو؟ تمہیں کتنی بار کہا ہےکہ اس گھر سے باہر میری اجازت کے بغیر تم قدم نکالنے کا سوچنا بھی مت پھر تمہیں اثر کیوں نہیں ہوتا؟ میری نرمی اور غیر موجودگی کا ناجائز فائدہ اٹھاتی ہو۔ کیا سمجھتی ہو خود کو میں یہاں موجود نہ ہوؤں گا تو تم اپنی مرضی سے ادھر ادھر پھرتی رہو گی؟ ہماری عزت کا جنازہ تو تم نکال ہی چکی ہو ، نہ کسی سے نظریں ملانے کہ قابل چھوڑا ہے تم نے ہمیں اب اور کیا چاہتی ہو؟ یہ کہتے ہی ضمائر شاہ نے اس کے چہرے کو اپنے مضبوط ہاتھ میں جکڑ کر چہرے کا رخ اپنی جانب کیا۔ اس کے ہاتھ کی گرفت اتنی مضبوط تھی کہ ابی کو جبڑوں میں درد ہوتی محسوس ہوئی۔ ضمائر شاہ کا غصہ بھی آج آسمان کو چھو رہا تھا وہ اس سے ہر سوال کا جواب لینا چاہتا تھا۔ درد کی شدت تھی کہ بڑھتی ہی جا رہی تھی ابی نے خود کو اس سے چھڑوانے کی کوشش کی ضمائر نے بھی درد کی شدت اس کے چہرے پر محسوس کر کے چھوڑ دیا مگر ابی آج نجانے کیا سوچے ہوئے تھی کہ دو قدم پیچھے ہٹتے ہی چلا اٹھی۔۔ ہاں ہوں میں ایسی اور ایسی ہی رہوں گی تم ایک جاہل ، گھٹیا انسان ہو۔ انسانیت نام کی کوئی…. چٹاخ چٹاخ…. آواز پورے کمرے میں گونج اٹھی۔ ضمائرشاہ کا مظبوط ہاتھ ابرش کہ رخصار پر انگلیوں کے نشان چھوڑ گیا تھا وہ تھوڑا سا لڑکھڑائی پیچھے دیوار کا سہارا لے کر خود کو سنبھالا وہ ضمائر کی اس حرکت پر ششدر رہ گئی۔ وہ اسے مزید سبق سکھانے کی غرض سے آگے بڑھا تو ابرش نے فوراً سے پہلے اس کے آگے اپنے ہاتھ جوڑ دیے اور اس کے قدموں میں بیٹھتی چلی گئی۔ ضمائر ابی کی یہ حرکت دیکھ کر اچانک ہوش میں آیا اور دو قدم پیچھے ہوا وہ کبھی یہ نہ چاہتا تھاکہ کوئی یوں اس ک قدموں میں بیٹھے۔اور عورت پر ہاتھ اٹھانا تو وہ گھٹیا حرکت سمجھتا تھا مگر آج اس نے یہ کیا کِیا وہ اپنی اس حرکت پر افسوس کر رہا تھا کہ کیوں اس نے اپنا ٹیمپرامنٹ لوز کیا ۔اس نےایک گہری نگاہ اپنے سامنے پڑے وجود پر ڈالی اور بوجھل قدموں سے اس کمرے سے نکل گیا۔
Click on the Links to continue reading
To read all its episodes keep clicking on the provided links
If you have problem in download please click this Below link
How to download novels and books in pdf ?
یہ کہانی ہے اس لڑکی کی جسکو وقت نے بربادکیا اسکو اپنوں سے جدا کر…
Hasil e zeest novel by Noreen Noori Part 1 Hasil e zeest novel by Noreen…
Dastoor e zindagi by Zoha Batool Binte Abid Episode 1 Dastoor e zindagi by Zoha…
Yaar bin eid kahan novel by Amman Akram EID NOVELS Yaar bin eid kahan novel…
Kathnaiyan by Sehrish Amaan Kathnaiyan by Sehrish Amaan Complete novel download pdf . This is…
Garift e junoon by Fatima Nazir Khan Episode 1 Garift e junoon by Fatima Nazir…