Hyderabad ki Cinderella by Jannat Asif Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
بائی دا وے مجھے پڑوسی ڈسکاؤنٹ تو ملے گا نا؟ وہ بولا تو آواز میں شرارت تھی۔
میں ایک چھوٹا موٹا مکینک ہوں۔ اوپر سے آپکا پڑوسی ہوں تو۔۔۔۔
چھوٹا موٹا مکینک؟ فریحہ نے اسکے ایڈیڈاس کے سفید سنیکرز دیکھ
کر کہا۔
ارے یہ؟ یہ تو دوست سے مانگ کر لایا ہوں۔ کہہ کر وہ مسکرا دیا۔
فریحہ نے دیکھا مسکراتے ہوۓ اس کے جبڑے کی لکیریں مزید گہری ہو جاتی تھیں۔
لمبی پلکوں کے نیچے ہنٹر آئیز اسکے نقوش کو منفرد بناتی تھیں۔
وہ مسکراتی نفی میں سر ہلاتی مڑنے لگی تھی کہ پاس کھڑے ویٹر کو کچھ کہنے کیلیۓ رک گئی۔
مزمل انکی طرف سے میں پے کروں گی۔ اتنا کہہ کر وہ وہاں سے چلی گئی۔
المیر مسکراتے ہوۓ کافی انجواۓ کرنے لگا۔
ساجدہ اور رفیق احمد لاؤنج میں بیٹھے تھے۔
رفیق احمد قدرے پریشان تھے۔ وہ گھر میں داخل ہوئی تو ماحول میں تناؤ دیکھ کر آہستہ چلتی ساجدہ کے پاس آکر رک گئی۔
رفیق احمد غور نے غور سے اسے دیکھا۔ فری کیا تمہیں اپنے انتخاب پہ بھروسا ہے؟
جی ابا۔ آواز میں ہچکچاہٹ تھی۔
مشرقی لڑکی جتنی مرضی خود مختار ہو جاۓ۔
ماں باپ سے اپنی شادی کی بات کرتے ہوۓ ہمیشہ ہچکچاتی ہے۔
اور یہی چیز مشرقی لڑکیوں کو پورے جہاں میں سب سے الگ بناتی ہے۔
رفیق احمد مطمئین تو نہ ہوۓ تھے پھر بھی چپ ہو گۓ۔
ساجدہ بتا رہی تھی لڑکے کی عمر چالیس سال ہے؟ اس بار آواز میں تھوڑی سختی تھی۔
ابا کم عمری اچھا شوہر ہونے کی دلیل نہیں ہوتی۔
ضروری نہیں ہے کہ لڑکا ہم عمر ہوگاتو ہی ازدواجی زندگی کامیاب ہوگی۔وہ نظریں جھکاۓ کھڑی تھی۔
ابا اس بار سچ میں خاموش ہو چکے تھے۔
آہستہ سے اسکے قریب ہوکر اسکے ماتھے پہ بوسا دیا۔ اور اسکے اچھے نصیب کی دعا کی۔
فریحہ نم آنکھوں کے ساتھ انکے گلے لگ گئی۔
یو ٹی ساؤتھ ویسٹرن آف امریکا ہسپتال کے ایک کمرے میں ایک شخص کرسی پہ براجمان تھا۔
آنکھوں میں گہرا کرب تھا۔ چہرے پہ ادھ مری سی امید تھی۔
دماغ میں لاکھوں اربوں خلیات کی تہ میں ایک سوراخ تھا۔
اور دل۔۔دل میں وہ کیرامل براؤن بالوں والی لڑکی تھی۔ جس کی گہری سیاہ آنکھوں میں ساحر ابراھیم بستا تھا۔
وہ ٹیبل پہ ہاتھ دھرے سامنے بیٹھے ادھیڑ عمر ڈاکٹر کی نگاہوں میں زندگی کی ایک چھوٹی سی امید ڈھونڈ رہا تھا۔
ڈاکٹر نے فائل ٹیبل پر رکھ دی۔ چہرے پہ ایک عجیب سا سکون تھا۔
!ساحر ابراھیم
وہ ٹھہرے۔ سامنے بیٹھے شخص رواں رواں کان بن گیا۔
ریلیکس ہو جائیں پلیز۔ ڈاکٹر کے چہرے پہ مسکراہٹ ابھری۔
میں نے رپورٹس دیکھ لی ہیں۔ بیماری زیادہ پیچیدہ نہیں ہوئی ابھی۔ اور اسکا علاج بھی موجود ہے۔
وہ خوش ہوکر بتا رہے تھے مگر ساحر ابراھیم
کو یقین کرنے میں دشواری ہو رہی تھی۔
!ڈاکٹر
میرے سر میں درد کی ٹیسیں اٹھتی ہیں۔ میں اپنی یادداشت کا دس فیصد حصہ کھو چکا ہوں۔
آج سے بیس سال پہلے کی زندگی کی بہت سی چیزیں میرے زہن سے محو ہو چکی ہیں۔ میرے ماں باپ کا مجھے کچھ پتا نہیں ہے۔
بیس سال پہلے میں پاکستان چھوڑ کر امریکا آیا تھا۔ اسکے بعد میں کبھی اپنے ماں باپ سے نہیں مل سکا۔
آنکھیں پانی سے بھرتی جا رہی تھیں۔ ڈاکٹر کے پاس بیٹھا دوسرا انسان جو اسی ڈاکٹر کا اسسٹنٹ تھا٬
بے چینی سے پہلو بدل گیا۔
ڈاکٹر نے عینک اتار کر میز پہ رکھ دی۔ بولے تو آواز پر امید تھی۔
!ساحر ابراھیم
Creutzfeldt_jacob disease
میں چیزیں بھولنا ایک عام سی بات ہے۔ کیونکہ اس بیماری میں دماغ کے کچھ خلیات میں سوراخ بن جاتے ہیں
جس سے میموری متاثر ہوتی ہے۔
مگر میرا یہی مشورہ ہے کہ اس بیماری کو اپنے سر پہ سوار مت کیجیۓ۔ پاکستان جائیں۔
اس لڑکی کو اپنی زندگی میں شامل کریں۔ آپ خوش رہنے کی کوشش کریں۔ ڈاکٹر کی بات سن کر وہ کافی حد تک مطمئین ہوگیا تھا۔
کتنا وقت ہے میرے پاس؟ اسکے اچانک سوال پرڈاکٹر خاموش ہوگیا۔
ابھی یہ بیماری زیادہ سیریس نہیں ہے۔ اس لیۓ میں کہوں گا آپ بے فکر ہو جائیں۔ ڈاکٹر کی بات سن کر وہ قدرے پر سکون ہوگیا تھا۔
زندگی کی ادھ مری سی امید پھر سے زندہ ہوگئی تھی۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Takhat nsaheen by Musfira Jamil Complete download pdf Takhat nsaheen by Musfira Jamil Complete download…
Kintsugi by Saman Mirza Download pdf Kintsugi by Saman Mirza Download pdf is a beautifully…
Pashmina by Alif Aien Umar Download pdf Pashmina by Alif Aien Umar Download pdf پشمینہ…
Khamosh Cheekhain by Soha Ramzan Download pdf Khamosh Cheekhain by Soha Ramzan Download pdf is…
Zard gulab ka mousam by Awan Zadi Download pdf Zard gulab ka mousam by Awan…
Ishq junooniyat by Zimy Zohar Download pdf Ishq junooniyat by Zimy Zohar Download pdf عشقِ…