Inkar by Maheen Baloch Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
معاشرے میں “غیرت کے نام پر قتل” کوئی نئی بات نہیں۔ ہم برسوں سے ایسی دردناک خبریں سنتے آئے ہیں جہاں بیٹیوں، بہنوں اور عورتوں کی جان کو مردانہ انا اور جھوٹی غیرت کی بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ بعض لوگ آج بھی ایسے جرائم کا دفاع مذہب کے نام پر کرتے ہیں، حالانکہ اسلام کسی بے گناہ انسان کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔
یہ کہانی اسی تلخ حقیقت کے گرد گھومتی ہے۔
یہ صرف ایک لڑکی کی داستان نہیں بلکہ ان بے شمار بیٹیوں کی آواز ہے جنہیں آج بھی بعض علاقوں میں انسان نہیں بلکہ ایک سودا سمجھا جاتا ہے۔ جہاں ان کی مرضی، خواب اور زندگی کی قیمت چند لاکھ روپوں سے زیادہ نہیں سمجھی جاتی۔
یہ ایک ایسی بیٹی کی کہانی ہے جس نے ظلم کے سامنے سر جھکانے سے انکار کر دیا۔
کہانی کی مرکزی ہیروئن اور اوستہ محمد کی رہائشی ایک نڈر، خوددار اور باہمت لڑکی۔ بارہ جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والی مہربانو روایتی سوچ کی قید میں جینے پر یقین نہیں رکھتی۔ وہ ظلم، جبر اور اپنی مرضی کے خلاف ہونے والے فیصلوں کے سامنے خاموش رہنے کے بجائے آواز بلند کرتی ہے۔ جب اس کی زندگی کا سودا کیا جاتا ہے تو وہ خود کو بھیڑ بکری سمجھ کر بیچے جانے سے انکار کر دیتی ہے اور اپنے حق کے لیے ڈٹ کر کھڑی ہو جاتی ہے۔
مہربانو کا باپ، جو لالچ، غصے اور مردانہ انا کا مجسمہ ہے۔ بیٹے کی خواہش میں وہ اپنی بیٹیوں کو بوجھ سمجھتا ہے اور دولت کے لیے ان کی زندگیوں کا سودا کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتا۔ نام نہاد غیرت اور خود ساختہ اصولوں کا قیدی یہ شخص آخرکار اپنی ہی بیٹی کی زندگی کا دشمن بن جاتا ہے۔
مہربانو کی مظلوم مگر محبت کرنے والی ماں۔ اس نے غربت اور مشکلات کے باوجود سلائی مشین چلا کر اپنی بیٹیوں کی پرورش کی۔ وہ شوہر کی جابریت اور معاشرتی دباؤ کے سامنے بے بس ضرور ہے، مگر ایک ماں ہونے کے ناطے اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے آخری لمحے تک جدوجہد کرتی ہے۔
مہربانو کی انیس سالہ چھوٹی بہن، جو روایتی سماجی سوچ کے زیر اثر پروان چڑھی ہے۔ وہ حالات سے سمجھوتہ کرنے اور خاندان کی عزت کے نام پر خاموش رہنے کو ہی زندگی کا حل سمجھتی ہے، اسی لیے بار بار مہربانو کو بھی صبر اور خاموشی کا مشورہ دیتی ہے۔
سکھر کی رہائشی، نرم دل اور سمجھدار خاتون۔ وہ اپنی بھتیجیوں سے بے حد محبت کرتی ہیں، لیکن اچھے ارادوں کے باوجود ایک ایسے رشتے کا ذریعہ بن جاتی ہیں جس میں مہربانو کی زندگی کی قیمت آٹھ لاکھ روپے لگا دی جاتی ہے۔
مہربانو کا ہونے والا منگیتر۔ ایک امیر مگر مغرور اور بدتمیز نوجوان، جو نہ صرف مہربانو کے خاندان کو کمتر سمجھتا ہے بلکہ اس کی بے باکی اور خودداری کو بھی پسند نہیں کرتا۔ حالات ایسے رخ اختیار کرتے ہیں کہ وہ خود بھی اس رشتے سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
یہ ناول صرف ایک خاندان کی کہانی نہیں بلکہ ان سماجی برائیوں پر ایک طاقتور سوال ہے جو آج بھی عورتوں کی آزادی، عزت اور زندگی کو محدود کرتی ہیں۔ مہربانو کی جدوجہد اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ خاموشی ہمیشہ حل نہیں ہوتی، اور بعض اوقات اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنا ہی سب سے بڑی بہادری ہوتی ہے۔
یہ ایک ایسی داستان ہے جو قاری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے اور اسے سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ آخر کب تک بیٹیوں کی زندگیاں جھوٹی غیرت، لالچ اور فرسودہ رسم و رواج کی بھینٹ چڑھتی رہیں گی؟
” کریم سے کوئی بات مت کرنا۔۔ میں بعد میں اسے خود انکار کر دوں گی۔” اس نے نعمان کو سمجھایا۔
“مجھے اور کتنا برداشت کرنا ہے؟ اپ کے کہنے پر ادھر آیا اور اپنی تذلیل پر بھی خاموش ہوا، اب لڑکی کے باپ کے سامنے بھی چپ رہوں۔۔ ” وہ غصے سے بولا۔
“اس نے تمہاری تذلیل نہیں کی۔۔ وہ چاہتی ہے کہ اسے معاشرے میں عزت سے رخصت کیا جائے وہ کسی کے لئے بلینک چیک نہیں بننا چاہتی، وہ اپنے باپ کی لالچ کے بھینٹ نہیں چڑھنا چاہتی۔۔” نسیمہ مہربانو کے حمایت میں بولی۔
دروازے پر ایک بار پھر سے دستک ہوئی۔
سکینہ نے مہربانو کو ملامتی نظروں سے دیکھا۔ اور باہر نکل گئی۔
” مہر تم نے غلط کیا۔۔ تمہیں معلوم ہے نہ کہ یہاں انکار کی کیا قیمت چکانی پڑتی ہے۔۔!” ہر بار کی طرح اس بار ثریا نے بھینس کے آگے بین بجائی۔
سکینہ نے دروازہ کھولا۔ کریم کے ایک ہاتھ میں سموسے اور جلیبی کی شاپر تھی اور دوسرے میں کلہاڑی۔۔
“بہت دیر کردی آپ نے؟” نسیمہ بھائی سے ملنے آگے ہوئی اور نعمان کو بھی اشارے سے آنے کا کہا لیکن وہ نظرانداز کر گیا
“ہاں راستے میں محمود ملا تھا۔ اس نے اپنی امانت مجھے دی۔۔” کریم نے اپنے دوست کا حوالہ دیا اور سامان سکینہ کو دیے کلہاڑی نیچے زمین پر رکھ کر وہ بہن سے بغل گیر ہوا۔
“نعمان۔۔” نسیمہ نے نعمان کو پکارا تو وہ کریم کے پاس آیا۔
“اسلام و علیکم انکل۔۔” اس نے کریم کو لٹھ مار انداز میں سلام کیا۔
کریم اس سے ملنے آگے بڑھا تو نعمان نے ہاتھ کے اشارے سے انکار کیا۔ سکینہ اور نسیمہ کے سانسیں اٹکی ہوئی تھی کہ کہیں وہ کریم کو سب بتا نہ دے۔
“آپ کی بیٹی اس رشتے سے راضی نہیں۔۔ سچ بتاوں تو مجھے بھی یہ شادی نہیں کرنی۔۔ اور سب سے بڑی بات کہ آپ کی لالچ دو لوگوں کی زندگی تباہ کر رہی ہے۔” اس نے دو ٹوک انداز میں اپنی بات کریم تک پہنچا دی۔۔
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Aadhi Tasveer by Samreen Khan Download pdf Aadhi Tasveer by Samreen Khan Download pdf ]…
Pehli si mohabbat by Rushna Akhter Download pdf Pehli si mohabbat by Rushna Akhter Download…
Ishq-e-Gen Z by Syeda Ramsha Touqeer Download pdf Ishq-e-Gen Z by Syeda Ramsha Touqeer Download…
Teesra war afsana by Leena Rajpoot Download pdf Teesra war afsana by Leena Rajpoot Download…
Dil e Veeran by Eshal Tahir Download pdf Dil e Veeran by Eshal Tahir Download…
Unkahi mohabbat by Umme Eman Download pdf Unkahi mohabbat by Umme Eman Download pdf is…