Khannas by Wajiha Sahar Complete
Khajoor ka darakhat by Wajiha Sahar
If you have any issue regarding Downloading, Online reading or any other then let us know in the contact us section or in the comments below or any other social media platform. We are waiting for your precious suggestions and ideas to make our work better and successful.
یہ تمہاری منہ دکھائی ہے” یہ کہہ کر فیضان نے تین چار سگریٹ سلگائے اوران سے حجاب کا چہرہ جگہ جگہ سے جلا دیا۔ تکلیف کی شدت سے حجاب کا چہرہ سرخ ہو گیا اس کی آنکھیں ابل پڑیں مگر اس کی چیخیں اس کے اندرہی گھٹ کر رہ گئیں۔
اسی دوران فیضان کو کھڑکی کے باہر آہٹیں سنائی دیں
اس نے حجاب کے ہاتھ بیڈ سے باندھے اور کھڑکی کی پرف قدم بڑھائے
اس نے تھوڑی سی کھڑکی کھول کر باہر لان میں نظر دوڑائی۔ باہر سناٹا تھا اسے کوئی نظر نہیں آیا۔ اس نے دوبارہ کھڑ کی بند کر دی اور حجاب کے پاس بیٹھ گیا۔ حجاب کے ہاتھ پاؤں کانپ رہے تھے۔ اس نے اپنی سفاک نظروں سے حجاب کی طرف دیکھا۔ ”تم کیوں روپ بدل بدل کر میری زندگی میں آ جاتی ہوں ۔ایمن ! میں نے تمہیں دوسال پہلے موت کے
گھاٹ اتار دیا تھا مگر تم بار بار زندہ کیوں ہو جاتی ہو۔ پچھلے سال تم نے ایک لڑکی کا روپ دھار کر میری زندگی میں آنے کی کوشش کی تو میں نے تمہیں ایک بار پھر قتل کیا اور آج تم حجاب کا روپ لے کر میری زندگی میں آ گئی ہو۔ آج پھر میں تمہیں موت کی نیند سلا دوں گا ۔‘‘
حجاب پھٹی پھٹی آنکھوں کے ساتھ نفی کے انداز میں سر ہلاتی رہی کہ وہ ایمن نہیں ہے مگر فیضان بپھرے ہوۓ شیر کی طرح حجاب پر برس رہا تھا۔ میں تمہیں کس قدر چاہتا تھا تم نے مجھے دھوکا دیا، اپنی شادی شدہ زندگی کوتم نے اپنی بدکرداری کے اندوہناک اندھیرے میں ڈبو دیا۔
یہ کہہ کر فیضان نے تکیہ حجاب کے منہ پر رکھ دیا۔ ۔
حجاب کا سانس رک گیا وہ ماہی بے آب کی طرح تڑپنے لگی۔ تکلیف سے بیڈ پر زور زور سے ٹانگیں مار رہی تھیں ۔
اچانک کمرے میں بھونچال آ گیا الماریوں میں سجے ڈیکوریشن پیس دھڑام دھڑام سے زمین پر گرنے لگے کھڑکیاں دروازے زور زور سے بجنے لگے فیضان حواس باختہ ادھر ادھر دیکھنے لگا مگر وہ اپنے ارادے سے باز نہیں آیا۔ اس نے تکیے پر اپنی گرفت اور مضبوط کر دی۔
حجاب کی تڑپتی ہوئی ٹانگیں اب کمزور پڑنے لگیں جیسے زندگی اسکا دامن چھوڑ کر جا رہی ہو۔
اس وقت ایک دھماکے کے ساتھ سامنے بڑی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا اور ایک خوفناک کتا اس کھڑکی سے ہوا کو چیرتا ہوا فیضان پرکود پڑا۔
وہ خونخوار کتا فیضان کے جسم کا گوشت نوچنے لگا حجاب بے سدھ بے ہوش پڑی تھی
بیڈ کی چادر فیضان کے خون میں رنگ گئی ۔
فیضان کی چیخ و پکار سن کر بہت سے لوگ دروازہ توڑنے کی کوششیں کرنے لگے۔ زریاب اور عائشہ بیگم بھی چلا رہے تھے۔
*******************
“حجاب! آنکھیں کھولو ..” ذہاد اسے اٹھا کر ڈاکٹر کے پاس لے جانے لگا مگر اسے احساس ہوا کہ حجاب سانس نہیں لے رہی ہو اس نے حجاب کو چیک کیا تو اسکی دھڑکن بند ہو چکی تھی وہ اس سنگدل دنیا کو چھوڑ کے جا چکی تھی ۔ وہ روح فرساغموں کی دسترس سے بری الذمہ ہو چکی تھی ۔ حجاب کی قبر کے قریب کھجور کا گھنا درخت تھا جو اس کی قبر کو تیز دھوپ اور بارش سے بچاتا تھا۔گورکن کا کہنا تھا کہ حجاب کو دفنانے کے بعد یہ درخت ایک دم سے نمودار ہو گیا ہے اس سے پہلے یہ درخت یہاں نہیں تھا حجاب کی قبر پر گلاب کی پتیاں پھیلاتا اور چراغ جلاتا ۔ یہ سب کون کرتا تھا کبھی گورکن کو کوئی دکھائی نہیں دیااس کھجور کے درخت کا آسیب اذہاد تھا جو اب بھی اس کے ساتھ تھا۔ •●•●•●•●•●•●•●•●•
Click on the Links to continue reading
To read all its episodes keep clicking on the provided links
If you have problem in download please click this Below link
How to download novels and books in pdf ?
Woh Zehni Sochain by Anisa Falak Download pdf وہ ذہنی سوچیں از انیسہ فلک —…
Tinka by Harmain Zahra Complete Download pdf تنکا از حرمین زہرا — ناول کا خلاصہ…
Shehr-e-Ganjina by Esha Irshad Complete Download pdf شہرِ گنجینہ — ناول کا خلاصہ شہرِ گنجینہ…
Janan novel by Dania Batool Complete Download pdf Janan novel by Dania Batool Complete Download…
Muzda-e-Huda by Aneeqa Khan Novel Download pdf Muzda-e-Huda by Aneeqa Khan Novel Download pdf is…
Misafir by MF Writes Urdu Novel Download pdf Misafir by M.F. Writes ایک خوبصورت، جذباتی…