Maah Gazeeda by Kainat Jameel Abbasi Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
کچھ کہانیاں صرف پڑھی نہیں جاتیں بلکہ محسوس کی جاتی ہیں۔ کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو لفظوں میں مکمل طور پر بیان نہیں ہو سکتے، مگر پھر بھی قاری کے دل میں ہمیشہ کے لیے گھر کر لیتے ہیں۔ “ماہ گزیدہ” مصنفہ کائنات جمیل عباسی کا ایک ایسا ہی دردناک اور حقیقت پسند افسانہ ہے جو معاشرے کی بے حسی، عورت کی بے بسی اور انسان کی معصوم خواہشات کے قتل کی داستان سناتا ہے۔
یہ کہانی ایک ایسی معصوم لڑکی کی ہے جس کی سب سے بڑی خواہش صرف اتنی تھی کہ وہ آزادی سے چودھویں کا چاند دیکھ سکے۔ مگر ایک ایسے معاشرے میں جہاں عورت کی خواہشات کو جرم سمجھا جاتا ہو، وہاں ایک معمولی آرزو بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
“ماہ گزیدہ” ایک پسماندہ اور جاگیردارانہ ماحول میں پروان چڑھنے والی لڑکی ماہ رخ کی کہانی ہے۔ وہ چاند سے بے حد محبت کرتی ہے اور اس کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش یہی ہے کہ ایک رات کھلے آسمان تلے بیٹھ کر چودھویں کے چاند کا نظارہ کرے۔
مگر اس کی ماں اُمّ ماہ رخ اپنی بیٹی کو ہمیشہ گھر کی چار دیواری میں قید رکھتی ہے۔ شام ڈھلتے ہی دروازوں پر تالے لگ جاتے ہیں اور کھڑکیاں بند کر دی جاتی ہیں۔ اس خوف کے پیچھے ایک ایسا ماضی چھپا ہے جو ظلم، تہمت اور مردانہ ہوس کی تاریک داستانوں سے بھرا ہوا ہے۔
ماہ رخ اپنی ماں کے خوف کو کبھی پوری طرح سمجھ نہیں پاتی۔ وہ صرف اتنا جانتی ہے کہ اس کی دنیا چند دیواروں تک محدود ہے اور چاند تک پہنچنے کی خواہش اس کے دل میں دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔
وقت کے ساتھ جب وہ اپنی خواہش کو حقیقت بنانے کی کوشش کرتی ہے تو اسے اس معاشرے کی سفاک حقیقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک ایسی حقیقت جو اس کے خواب، اس کی معصومیت اور اس کی پوری زندگی کو بدل کر رکھ دیتی ہے۔
سولہ سالہ معصوم، خوددار اور خواب دیکھنے والی لڑکی جسے چاند سے غیر معمولی محبت ہے۔ وہ آزادی اور خوبصورتی کی علامت سمجھے جانے والے چاند کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔
ایک مظلوم ماں جو ماضی کے تلخ تجربات اور معاشرتی ظلم کے باعث خوف کی زندگی گزار رہی ہے۔ وہ اپنی بیٹی کو ہر برائی سے بچانا چاہتی ہے، مگر اس کے طریقے سخت اور تکلیف دہ ہیں۔
ایک مجبور عورت جو جاگیرداروں کے نظام میں پس کر رہ گئی ہے۔ وہ اس معاشرے کی ان بے شمار عورتوں کی نمائندہ ہے جو حالات کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنی زندگی گزارتی ہیں۔
“جی؟”
لہجہ روکھا تھا۔
عورت کے ہونٹ خشک ہو گئے۔
“مجھے شکایت درج کروانی ہے۔۔۔”
سپاہی نے بےدلی سے پہلو بدلا۔
“کس بارے میں؟”
عورت کی انگلیاں لفافے پر اور سخت ہو گئیں۔
“میری بیٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔۔۔”
اتنے میں حوالدار اندر سے آہستہ آہستہ چلتا ہوا باہر آیا۔
اُس کی نظریں عورت پر ٹھہریں، پھر اُس کے ہاتھ میں پکڑے لفافے پر گئیں۔
“کس نے زیادتی کی ہے؟”
عورت نے جواباً جاگیردار کے بیٹوں کے نام لیے۔
نام سنتے ہی حوالدار کے چہرے کے تاثرات بدل گئے۔
وہ چند لمحے خاموش اُسے دیکھتا رہا۔
“تم جانتی بھی ہو کیا کہہ رہی ہو؟”
“میری بیٹی ہسپتال میں پڑی ہے۔۔۔”
اُس کی آواز بھرّا گئی۔
“یہ اُس کے معائنے کے کاغذات ہیں۔۔۔”
اُس نے لفافہ آگے بڑھا دیا۔
“دیکھو بہن۔۔۔”
وہ کرسی کھینچتے ہوئے بولا۔
“ایسے معاملات میں سب سے پہلے لڑکی کی عزت اُچھلتی ہے۔ عدالتوں کے چکر الگ۔ تم لوگ یہ سب برداشت نہیں کر پاؤ گے۔”
عورت کی آنکھوں میں نمی تیر گئی، مگر آواز اب بھی سخت تھی۔
“برداشت کرنے کو کچھ باقی ہے؟”
وہ جذباتی ہو گئی۔
کمرے میں چند لمحوں کی خاموشی چھا گئی۔
حوالدار نے میز پر انگلیاں تھپتھپائیں۔
“جاگیردار لوگ ہیں۔ طاقت رکھتے ہیں۔ کل کو تمہارے گواہ بدل جائیں گے، لوگ منہ موڑ لیں گے۔ آخر میں نقصان تمہارا ہی ہوگا۔”
“تو میں کیا کروں؟”
عورت کی آواز بلند ہو گئی۔
حوالدار نے فوراً سخت نظروں سے اُسے دیکھا۔
“آواز نیچی رکھو۔ یہ تھانہ ہے، بازار نہیں۔”
پھر وہ ذرا جھک کر دھیمی آواز میں بولا،
“ہم تمہیں مشورہ دے رہے ہیں۔ معاملہ جتنا دب جائے، اُتنا بہتر ہے۔ سمجھ رہی ہو نا؟”
عورت ساکت کھڑی رہی۔
“ورنہ۔۔۔”
حوالدار نے توقف کیا۔
“بعض اوقات انصاف مانگتے مانگتے آدمی اپنی باقی زندگی بھی ہار جاتا ہے۔۔۔” بات مکمل کی۔
حوالدار کے ہاتھ بےاختیار کاغذات پر سخت ہو گئے۔
اُمّ ماہ رخ نے ایک لمحے کے لیے کمرے میں موجود سب لوگوں کو دیکھا۔
کوئی بھی اُسے انسان کی طرح نہیں دیکھ رہا تھا۔
وہ خاموشی سے آگے بڑھی، حوالدار کے ہاتھ سے اپنے کاغذات جھپٹ کر واپس لیے اور پلٹ گئی۔
پیچھے سے حوالدار کی بھاری آواز پھر سنائی دی۔
“اور ہاں، دوبارہ آئی تو ثبوت اور گواہوں کے ساتھ آنا۔ جاگیرداروں کے دروازے کھٹکھٹانے سے پہلے اپنی حیثیت ضرور یاد رکھ لیا کرو۔”
اُمّ ماہ رخ کو اُس لمحے یہ حوالدار کسی بھونکتے ہوئے کتے سے بھی زیادہ گھٹیا محسوس ہوا۔
اُس نے اِدھر اُدھر یوں دیکھا جیسے پہلی بار اُس کمرے کی حقیقت اُس پر آشکار ہوئی ہو۔
یہاں انصاف نہیں ملتا تھا۔
یہاں صرف معاملات طے ہوتے تھے۔
“شاید ہر جگہ ایسا نہ ہوتا ہو۔۔۔ کہیں انصاف مل جاتا ہو۔۔۔”
وہ خود کو سنانے لگی۔
“یہ جاہلوں کی بستی ہے۔۔۔ یہاں پولیس والے اور حوالدار بھی ویسے ہی جاہل ہیں۔۔۔”
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Dil e nadan by Kiran Muzamil Download pdf Dil e nadan by Kiran Muzamil Download…
Kaash by Sadaf Aslam Download pdf Kaash by Sadaf Aslam Download pdf is a beautifully…
Vasal e jan by Kashaf Rabail Download pdf Vasal e jan by Kashaf Rabail Download…
The Prince and the wolf queen by Afza Kanwal Download pdf The Prince and the…
Tu Jo Mila by Halima Rajpoot Download pdf Tu Jo Mila by Halima Rajpoot Download…
Hijar e mohabbat by Halima Rajpoot Download pdf Hijar e mohabbat by Halima Rajpoot Download…